ناگورنو قرہ باغ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 12:41، 23 مارچ 2018ء از Shuaib-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7))
نگورنو کاراباخ کا نقشہ

نگورنو کاراباخ جنوبی قفقاز میں ایک آزاد جمہوریہ ہے جو باضابطہ طور پر جمہوریہ آذربائیجان کا حصہ ہے اور دار الحکومت باکو سے 270 کلو میٹر (170 میل) مغرب میں اور آرمینیا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ علاقہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 1918ء میں روسی سلطنت سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے تنازع کی وجہ بنا ہوا ہے۔ جنوبی قفقاز میں سوویت توسیع کے بعد 1923ء میں نگورنو کاراباخ کے علاقے کو آذربائیجان کا علاقہ بنادیا گیا۔ 10 دسمبر 1991ء کو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد کاراباخ میں ریفرنڈم کروایا گیا جس میں وہاں کے عوام نے آذربائیجان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تاہم اسے کسی عالمی تنظیم اور آرمینیا سمیت کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ اس مسئلے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بھی ہوچکی ہے جسے "نگورونو کاراباخ جنگ" کہا جاتا ہے۔

فہرست متعلقہ مضامین نگورنو کاراباخ

فہرست متعلقہ مضامین نگورنو کاراباخ