"سندھی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: pms:Lenga sindhi
م r2.7.2) (روبالہ جمع: sr:Синди језик
سطر 408: سطر 408:
[[simple:Sindhi language]]
[[simple:Sindhi language]]
[[sd:سنڌي ٻولي]]
[[sd:سنڌي ٻولي]]
[[sr:Синди језик]]
[[fi:Sindhi]]
[[fi:Sindhi]]
[[sv:Sindhi]]
[[sv:Sindhi]]

نسخہ بمطابق 13:48، 9 جنوری 2012ء

ممالک پاکستان۔ بھارت۔ عوامی جمہوریہ چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ۔ اومان۔ فلپائن۔ سنگاپور۔ متحدہ عرب امارات۔ برطانیہ۔ ریاست ہاۓ متحدہ امریکہ
علاقہ جنوبی ایشیاء
بولنے والے افراد ایک کروڑ ستانوے لاکھ
درجہ بندی 47
گروہ بندی انڈو یورپیائی

انڈو ایرای

انڈو آریائی

شمال مغربی علاقہ

سندھی

رسم الخط عربی۔ دیوان گری
قومی زبان بھارت۔ پاکستان
ISO 639-1: sd
ISO 639-2: snd
ISO/FDIS 639-3: snd

سندھی English:Sindhi انڈو آریان گروہ کی زبان، اور جنوبی ایشیاء کے علاقہ سندھ کی زبان ہے جو کہ پاکستان کا صوبہ ہے۔ پاکستان میں سندھی بولنے والوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ اور بھارت میں تقریباً اٹھائیس لاکھ ہے اور سندھی کو پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں قومی زبان کا درجہ حاصل ہے۔ اگرچہ سندھی انڈو آریان گروہ کی زبان ہے لیکن اس میں دراوڑی اثرات بھی پاۓ جاتے ہیں، جو اس کو خاص انفرادیت اور اہمیت دیتا ہے۔ سندھی بولنے والے زیادہ افراد پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہیں، اور بقیہ دنیا کے باقی حصوں میں خاص کر بھارت کے کئی حصوں میں آباد ہیں جو 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد سندھ سے ہجرت کر کے بھارت گۓ اور وہاں آباد ہو گۓ۔ سندھی عام طور پر ترمیم شدہ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔ حکومت بھارت نے 1948ء میں عربی رسم الخط کی جگہ دیونا گری رسم الخط کو اردو، سندھی، جیسی زبانوں کے لیے بھارت میں رائج کیا۔


جغرافیائی تقسیم

سندھی جنوب مشرقی پاکستان کے سکولوں میں پہلی زبان کے طور پر پڑھائی جاتی ہے۔ سندھی وسیع ذخیرہ الفاظ کی وجہ سے محررین اور مصنفین کو راغب کرتی ہے جسکی وجہ سے ادب اور شاعری کا ایک وسیع ذخیرہ رکھتی ہے۔ سندھی کے کئی لہجے پاکستنان کے باقی صوبوں پنجاب، بلوچستان، سرحد کے کئی علاقوں اور بھارت کی ریاست گجرات اور راجستھان میں بولے جاتے ہیں۔


تاریخ

سندھی چودھویں صدی عیسوی سے اٹھارویں صدی عیسوی تک تعلیم و تدریس کی مشہور زبان رہی ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب شاہ عبدالطیف بھٹائی اور کئی دوسرے شعراء نے سندھی زبان میں اپنا صوفیانہ کلام لکھا اور انسان اور خدا کے درمیان رشتے کی وضاحت کی۔ قرآن کا پہلا ترجمہ سندھی میں کیا گیا، جو بارہویں صدی عیسوی یا اس سے پہلے، قرآن کا پہلا ترجمہ ہے۔

رسم الخط

عربی

پاکستان میں سندھی ترمیم شدہ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے، جس میں کل 52 حروف تہجی ہیں۔ عربی حروف کے علاوہ اس میں دوسرے آریائی حروف بھی شامل ہیں۔ اس رسم الخط کی انیسویں صدی عیسوی میں، ہندوستان کے برطانوی دور حکومت میں حوصلہ افزائی کی گئی۔

جھ ڄ ج پ ث ٺ ٽ ٿ ت ڀ ٻ ب ا
ɟʰ ʄ ɟ p s ʈʰ ʈ t ɓ b *
ڙ ر ذ ڍ ڊ ڏ ڌ د خ ح ڇ چ ڃ
ɽ r z ɖʰ ɖ ɗ d x h c ɲ
ڪ ق ڦ ف غ ع ظ ط ض ص ش س ز
k x f ɣ z t z s ? s z
ي ه و ڻ ن م ل ڱ گھ ڳ گ ک
* h * ɳ n m l ŋ ɡʰ ɠ ɡ

دیوان گری

بھارت میں معیاری عربی رسم الخط کے علاوہ دیونا گری رسم الخط بھی رائج ہے، 1948ء سے رائج کیا گیا۔

? ? ? ? ? ? ? ? ? ?
ख़ ग़
k x ɡ ɠ ɣ ɡʰ ŋ
ज़
c ɟ ʄ z ɟʰ ɲ
ड़ ढ़
ʈ ʈʰ ɖ ɗ ɽ ɖʰ ɽʰ ɳ
t d n
फ़ ॿ
p f b ɓ m
j r l ʋ
? ʂ s h

خارجی ربط