مندرجات کا رخ کریں

دیویندر فرنویس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دیویندر فرنویس
(مراٹھی میں: देवेंद्र फडणवीस ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
2009 
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر (19  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
31 اکتوبر 2014  – 12 نومبر 2019 
پرتھوی راج چوہان  
ادھو ٹھاکرے  
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر (18  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
5 دسمبر 2024 
ایکناتھ شندے  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 22 جولا‎ئی 1970ء (55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناگپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ امروتا فرنویس   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ساورتی بائی پھالے پونہ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دیویندر گنگادھرراؤ فرنویس (پیدائش 22 جولائی 1970ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ریاست مہاراشٹر کے 31 اکتوبر 2014ء سے 12 نومبر 2019ء تک وزیر اعلیٰ رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رکن ہیں۔ 44 سال کی عمر میں وہ شرد پوار کے بعد دوسرے نوعمر ترین وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ہیں۔ وہ ودھان سبھا حلقے جنوب مغربی 30 جون 2022 کو، انھوں نے 2022 کے مہاراشٹر کے سیاسی بحران کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ناگبور سے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

دیویندر فرنویس کی پیدائش 22 جولائی 1970ء کو ناگپور میں ہوئی۔ ان کے والد گنگادھر فرنویس ناگپور سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن رہے ہیں۔ ان کی والدہ سرینا فرنویس جو امراوتی کے کلوتی خاندان کی نسل ہیں، وداربھا ہاؤسنگ کریڈٹ سوسائٹی کی سابق ڈائریکٹر تھیں۔[1][2]

دیویندر نے ابتدائی تعلیم اندرا کاوینٹ (اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے نام پر) سے حاصل کی۔ ہنگامی صورت حال کے دوران میں دیویندر فرنویس کے والد گنگادھر جو جن سنگھ کے رکن تھے، کو حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے لیے قید کیا گیا تھا۔ دیویندر فرنویس نے بعد میں اندرا کاوینٹ میں پڑھنے سے انکار کر دیا، کیونکہ وہ ایسے اسکول میں نہیں پڑھنا چاہتے تھے جو اندرا گاندھی کے نام پر تھا، جس کی وجہ سے ان کے والد کو جیل ہوئی تھی۔ پھر وہ سرسوتی ودیالے اسکول گئے، جہاں سے انھوں نے زیادہ تر اسکول کی تعلیم حاصل کی۔[3] میٹرک کرنے کے بعد، دیویندر نے دھرم پیٹھ جونیئر کالج سے انٹر کیا۔ بارہویں پاس کرنے کے بعد انھوں نے گورنمنٹ لا کالج، ناگپور میں داخلہ لیا، پانچ سال پڑھنے کے بعد قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے سنہ 1992ء میں تعلیم مکمل کی تھی۔

دیویندر کے پاس بزنس منیجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری اور ڈی ایس ای (جرمن فاؤنڈیشن فار انٹرنشینل ڈیولپمنٹ)، برلن سے ڈپلوما اِن میٹھڈس اینڈ ٹیکنیکس آف پراجیکٹ منیجمنٹ کی ڈگری ہے۔[4]

نجی زندگی

[ترمیم]

ان کی شادی امرُتا فرنویس سے ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی، دیویجا فرنویس ہے۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Devendra Fadnavis Biography – About family, political life, awards won, history"۔ www.elections.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-24
  2. "Who is Devendra Fadnavis?". این ڈی ٹی وی (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-02-24.
  3. "Kid who protested Emergency – Nagpur's Mr Popular set to don CM mantle"۔ دی ٹیلی گراف۔ اے بی پی گروپ۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-30
  4. "All you need to know about Devendra Fadnavis"۔ ڈیلی نیوز اینڈ اینالائسس۔ ڈلیجنٹ میڈیا کارپوریشن لمیٹڈ۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-30
  5. "Photos: Divija spotted with father Devendra Fadnavis at Umang 2017". مڈ-ڈے (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-02-24.