فرانسیسی سلطنت اول
Empire Français | |
---|---|
1804–1814 1815 | |
ترانہ: | |
دار الحکومت | پیرس |
عمومی زبانیں | فرانسیسی |
مذہب | رومن کیتھولک |
حکومت | آئینی بادشاہت |
شہنشاہ | |
• 1804–1814/1815 | نپولین |
• 1815 | نپولین دوم[5] |
مقننہ | پارلیمنٹ |
سینیٹ | |
قانون ساز | |
تاریخی دور | نیپولیائی جنگیں |
• | 18 مئی 1804 |
• نپولین کی تاجپوشی | 2 دسمبر 1804 |
• ٹلسٹ معاہدہ | 7 جولائی 1807 |
• روس کا حملہ | 24 جون 1812 |
• فانٹینبلیو معاہدہ | 11 اپریل 1814 |
• | 20 مارچ – 7 جولائی 1815 |
رقبہ | |
1812[4] | 2,500,000 کلومیٹر2 (970,000 مربع میل) |
آبادی | |
• 1812 | 96472000 |
کرنسی | فرانسیسی فرانک |
موجودہ حصہ | انڈورا آسٹریا بلجئیم کرویئشا فرانس جرمنی اطالیہ لیختینستائن لتھووینیا لکسمبرگ موناکو پولینڈ نیدرلینڈز سلووینیا ہسپانیہ سویٹزرلینڈ ویٹیکن سٹی |
پہلی فرانسیسی سلطنت (1814ء-1804ء) ، جو عظیم فرانسیسی سلطنت بھی کہلاتی ہے ، لیکن عموعی طور پر نپولینی سلطنت کے نام سے جانی جاتی ہے، یہ فرانس میں نپولین اول کی سلطنت تھی۔ یہ سلطنت 19ویں صدی میں براعظم یورپ کی غالب طاقت تھی ۔
نپولیئن 18 مئی 1804ء میں فرانس کا شہنشاہ اور 2 دسمبر 1804ء میں تاج کا حق دار شہنشاہ بنا ، اس کے ساتھ ہی فرانسیسی کونسلیٹ کا خاتمہ ہوا ۔ اس نے آسٹریا ، پروشیا ، روس ، پرتگال اور اتحادی ممالک کے خلاف تیسرے اتحاد کی جنگ ، خاص طور پر آسٹرلیٹز کی لڑائی (1805ء) اور فریڈ لینڈ کی لڑائی (1907ء) میں ابتدائی فوجی کامیابیاں حاصل کیں ۔ جولائی 1807ء میں معاہدہ ٹیلسٹ کے ذریعے براعظم یورپ میں دو سالہ خونریزی کا خاتمہ ہوا ۔
بعد کے سالوں کی فوجی فتوحات کو نپولیئن کی جنگیں یا نپولینی جنگیں کہا جاتا ہے ، جن سے فرانس کا اثر و رسوخ مغربی یورپ کے بیشتر علاقوں اور پولینڈ تک پھیل گیا ۔ 1812ء میں اپنے نقطہ کمال پر فرانسیسی سلطنت کے 130 صوبے تھے اور اس کی آبادی 4کروڑ 4 لاکھ کے لگ بھک تھی ۔ سلطنت کی جرمنی ، اٹلی ، سپین اور ریاست وارسا تک پھیلی ہوئی فوجی موجودگی اور آسٹریا اور پروشیا اس کے اتحادی تھے ۔ ابتدائی فرانسیسی فتوحات نے انقلاب فرانس کے کئی نظریاتی خدوخال پورے یورپ ميں پھیلا دیے ۔
اگرچہ ایبیریا میں جنگ پینینسولر میں فرانس کی ہار نے سلطنت کو بری طرح متاثر کیا ، لیکن 1809ء کی آسٹریائی سلطنت کے خلاف پانچویں اتحاد کی جنگ میں فتح کے بعد نپولین نے روسی سلطنت پر حملہ کرنے کے لیے 6 لاکھ فوجی تیار کیے ، جن کے ذریعے اس نے 1812ء میں روس پر جارحیت کی ۔ 1813ء ميں چھٹے اتحاد کی جنگ کی وجہ سے فرانسیسی فوجوں کا جرمنی سے انخلا عمل میں آیا ۔
1814ء میں نپولین تخت سے دستبردار ہو گیا ۔ سلطنت عارضی طور پر 1815ء میں " سو دن کی مدت " کے دوران بحال ہوئی اور جنگ واٹرلو میں نپولین کی شکست تک رہی ۔ اس کے بعد بوربون خاندان کی حکومت بحال ہوئی ۔
مزید دیکھے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ But still domestically styled as French Republic until 1808: compare the French franc minted in 1808 [1] and in 1809 [2], as well as Article 1 of the Constitution of the Year XII, which reads in English "The Government of the Republic is vested in an Emperor, who takes the title of Emperor of the French."
- ↑ The official bulletin of laws of the French Empire
- ↑ Le Chant du Départ، Fondation Napoléon، 2008، اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2012
- ^ ا ب Taagepera1997
- ↑ According to his father's will only. Between 23 June and 7 July France was held by a Commission of Government of five members, which never summoned Napoleon II as emperor in any official act, and no regent was ever appointed while waiting the return of the king. [3]
- علامت کیپشن یا ٹائپ پیرامیٹرز کے ساتھ خانہ معلومات ملک یا خانہ معلومات سابقہ ملک استعمال کرنے والے صفحات
- فرانسیسی سلطنت اول
- 1804ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- انقلاب فرانس
- تاریخ فرانس
- جدید تاریخ فرانس
- حکومت فرانس
- سلطنتیں
- فرانس میں انیسویں صدی
- یورپ کی سابقہ فرماں روائیاں
- یورپ کی سابقہ سلطنتیں
- یورپ کے سابقہ ممالک
- فرانس میں 1815ء کی تحلیلات
- 1815ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- فرانس میں 1800ء کی دہائی
- فرانس میں 1810ء کی دہائی
- فرانسیسی تاریخ میں سابقہ ممالک
- فرانس میں 1804ء کی تاسیسات
- سابقہ سلطنتیں