مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

اُردُو، برصغیر پاک و ہند کی معیاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کی قومی اور رابطہ عامہ کی زبان ہے، جبکہ بھارت کی چھ ریاستوں کی دفتری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ آئین ہند کے مطابق اسے 22 دفتری شناخت شدہ زبانوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق اردو کو بطور مادری زبان بھارت میں 5.01 فیصد لوگ بولتے ہیں اور اس لحاظ سے ہی بھارت کی چھٹی بڑی زبان ہے جبکہ پاکستان میں اسے بطور مادری زبان 7.59 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں، یہ پاکستان کی پانچویں بڑی زبان ہے۔ اردو تاریخی طور پر ہندوستان کی مسلم آبادی سے جڑی ہے۔ زبانِ اردو کو پہچان و ترقی اس وقت ملی جب برطانوی دور میں انگریز حکمرانوں نے اسے فارسی کی بجائے انگریزی کے ساتھ شمالی ہندوستان کے علاقوں اور جموں و کشمیر میں اسے 1846ء اور پنجاب میں 1849ء میں بطور دفتری زبان نافذ کیا۔ اس کے علاوہ خلیجی، یورپی، ایشیائی اور امریکی علاقوں میں اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جو بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء سے کوچ کرنے والے اہلِ اردو ہیں۔ 1999ء کے اعداد و شمار کے مطابق اردو زبان کے مجموعی متکلمین کی تعداد دس کروڑ ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ اس لحاظ سے یہ دنیا کی نویں بڑی زبان ہے۔ اردو زبان کو کئی ہندوستانی ریاستوں میں سرکاری حیثیت بھی حاصل ہے۔

اٹھارویں صدی میں اردو ایک ادبی زبان بن گئی اور اس کی دو معیاری شکلیں دہلی اور لکھنؤ میں وجود میں آئیں۔ 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد سے پاکستانی شہر کراچی میں ایک تیسرا معیار پیدا ہوا ہے۔ دکنی، ایک پرانی اردو کی شکل ہے جو دکن میں استعمال ہوتی تھی، سولہویں صدی تک دکن سلاطین کی درباری زبان بن گئی۔

خبروں میں

ندیم بوداپست
ندیم بوداپست

کیا آپ جانتے ہیں؟

ہرم خوفو
ہرم خوفو

 • …کہ بھنبھور کی جامع مسجد جسے جنوبی ایشیا کی پہلی مسجد کہا جاتا ہے، آٹھویں صدی عیسوی میں عرب جنگجو محمد بن قاسم کی فتح سندھ کے بعد تعمیر کی گئی تھی؟
 • …کہ اہرام مصر کے تین بڑے اہرام میں سے ہرم خوفو (تصویر میں) سب سے قدیم اور سب سے بڑا ہے، یہ قدیم دنیا کے سات عجائبات عالم میں سے ابھی تک اپنی اصلی حالت میں برقرار ہے؟
 • …کہ امریکی شہری جون برور مننچ دنیا کی تاریخ کا سب سے بھاری انسان تھا جس کا وزن تقریباً 1,400 پونڈ (635 کلوگرام ) تھا؟
 • …کہ اردو ویکیپیڈیا کا آغاز 27 جنوری 2004ء کو ہوا؟
 • …کہ روس جغرافیائی اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے؟

ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا
اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہے کفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کو زیادہ کے معنی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے،
اس کے بجائے، بہت، زیادہ، خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 210,755 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

انڈین نیشنل کانگریس کا صدر، انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کا چیف چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے، جو بھارت کی اہم سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ آئینی طور پر، صدر کا انتخاب ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے جو پردیش کانگریس کمیٹیوں اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کسی بھی وجہ سے جیسے کہ اوپر منتخب صدر کی موت یا استعفیٰ، سب سے سینئر جنرل سکریٹری صدر کے معمول کے فرائض اس وقت تک انجام دیتا ہے جب تک کہ ورکنگ کمیٹی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے ایک عارضی صدر کا تقرر نہ کر دے جو باقاعدہ صدر کے انتخاب کے التوا میں ہے۔

دسمبر 1885ء میں پارٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد، ومیش چندر بنرجی اس کے پہلے صدر بنے۔ 1885ء سے 1933ء تک صدارت کی مدت صرف ایک سال تھی۔ 1933ء کے بعد سے صدر کے لیے ایسی کوئی معین مدت نہیں تھی۔ جواہر لعل نہرو کی وزارت عظمیٰ کے دوران، وہ شاذ و نادر ہی انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت پر فائز رہے، حالانکہ وہ ہمیشہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ تھے۔ ایک ڈھانچہ والی پارٹی ہونے کے باوجود، اندرا گاندھی کے تحت کانگریس نے 1978ء کے بعد کوئی تنظیمی انتخابات نہیں کرائے تھے۔ 1978ء میں، اندرا گاندھی نے انڈین نیشنل کانگریس سے علیحدگی اختیار کی اور ایک نئی اپوزیشن پارٹی بنائی، جسے عام طور پر کانگریس (آئی) کہا جاتا ہے، جسے بھارتی الیکشن کمیشن نے 1980ء کے عام انتخابات کے لیے حقیقی انڈین نیشنل کانگریس قرار دیا۔ اندرا گاندھی نے کانگریس (آئی) کے قیام کے بعد ایک ہی شخص کو کانگریس کا صدر اور بھارت کا وزیر اعظم رکھنے کے رواج کو ادارہ بنایا۔ ان کے جانشین راجیو گاندھی اور پی وی نرسمہا راؤ نے بھی اس مشق کو جاری رکھا۔ بہر حال، 2004ء میں، جب کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی، منموہن سنگھ پہلے اور واحد وزیر اعظم بن گئے جو دونوں عہدوں پر فائز صدر کے عمل کے قیام کے بعد سے پارٹی کے صدر نہیں رہے۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: بدھ، 11 ستمبر 2024 عیسوی بمطابق 7 ربیع الاول 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
سالگرہ
برسی

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 210,755 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!