مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

ایتھنز، بحیرہ روم میں ایک ساحلی شہر ہے اور یونان کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ چالیس لاکھ کے قریب آبادی کے ساتھ یہ یورپی یونین کا ساتواں بڑا شہر بھی ہے۔ یہ آتیکا علاقہ کا دار الحکومت اور اس کا غالب شہر ہے اور یہ دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ اور اس کی ابتدائی انسانی موجودگی گیارہویں اور ساتویں صدی قبل مسیح کے درمیان میں کہیں شروع ہوتی ہے۔

کلاسیکی ایتھنز ایک طاقتور پولس (شہر ریاست) تھی۔ یہ فنون اور فلسفہ سیکھنے کی افلاطون کی اکادمی اور ارسطو کی لیکیون (لائسیم) کا گھر تھا۔ ایتھنز سقراط، افلاطون، پیری کلیز، ارسطوفینں، سوفوکلیز، اور قدیم دنیا کے بہت سے دوسرے ممتاز فلسفیوں، ادیبوں اور سیاست دانوں کی جائے پیدائش بھی تھی۔ اسے وسیع پیمانے پر مغربی تہذیب کا گہوارہ اور جمہوریت کی جائے پیدائش کہا جاتا ہے، جس کی وجہ زیادہ تر یورپی براعظم پر اس کے ثقافتی اور سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے خاص طور پر قدیم روم میں۔ جدید دور میں، ایتھنز ایک بڑا کاسموپولیٹن میٹروپولس ہے اور یونان میں اقتصادی، مالیاتی، صنعتی، سمندری، سیاسی اور ثقافتی زندگی کا مرکز ہے۔ 2021ء میں ایتھنز کے شہری علاقے نے ساڑھے تین ملین سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کی، جو یونان کی پوری آبادی کا تقریباً 35 فیصد ہے۔

خبروں میں

یحییٰ سنوار
یحییٰ سنوار

کیا آپ جانتے ہیں؟

بدیا دیوی بھنڈاری
بدیا دیوی بھنڈاری

 • …کہ دنیا کا قدیم ترین سائنسی گھر بیت الحکمت ہے جس کی بنیاد عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں بغداد میں رکھی گئی تھی؟
 • …کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت کنشاسا اور جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت برازاویل دنیا کے دو قریب ترین دارالحکومت ہیں جن کے درمیان 6 کلومیٹر کا فاصلہ ہے؟
 • …کہ بدیا دیوی بھنڈاری (تصویر میں) نیپال کی دوسری اور ملک کی جمہوری تاریخ میں پہلی خاتون صدر تھیں؟
 • …کہ برٹش اوپن اسکواش میں پاکستان کے اسکواش کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 30 مرتبہ کامیابی حاصل کی؟
 • …کہ دنیا میں موجود تمام پرندوں میں سے شتر مرغ کا انڈا سب سے بڑا اور وزنی ہوتا ہے اور ایک انڈے کا وزن تقریبا تین پونڈ یعنی ڈیڑھ کلو گرام ہوتا ہے؟

ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 213,704 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

ٹیسٹ کرکٹ، کرکٹ کی سب سے طویل قسم ہے۔ خواتین ٹیسٹ کرکٹ چار اننگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور چار ہی دنوں پر مشتمل ہوتی ہے، ہر ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتی ہیں۔ خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیاں 1934ء میں کھیلا گیا تھا۔ جب کہ، بھارٹ خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں 1973ء میں داخل ہوا، جب بھارت میں ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن قائم کی گئی۔ بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے 1976ء میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ وویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2006ء میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں ضم کر دیا گیا جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا رکن ہے۔

دو بھارتی کھلاڑی، ڈیانا ایڈلجی اور سدھا شاہ نے 20 سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ دس یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں دس کھلاڑی کھیل چکی ہیں۔ ساندھیا اگروال نے بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں اور تمام ممالک کے کھلاڑیوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ دس بہترین بلے بازیوں میں ان کی بلے بازی اوسط میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جب سے یہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے، 94 خواتین نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: ہفتہ، 26 اکتوبر 2024 عیسوی بمطابق 22 ربیع الثانی 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
یوم ولادت
یوم وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 213,704 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!