مطیع بن اسود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت مطیع ؓبن اسود
معلومات شخصیت

حضرت مطیع ؓبن اسود صحابی رسول تھے۔فتح مکہ میں مشرف باسلام ہوئے۔

نام ونسب[ترمیم]

جاہلی نام عاص اوراسلامی مطیع ہے،نسب نامہ یہ ہے،مطیع بن اسود بن حارثہ بن فضلہ بن عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب قرشی عدوی۔

اسلام[ترمیم]

فتح مکہ میں مشرف باسلام ہوئے،اس وقت ان کا نام "عاص" نافرمان تھا، آنحضرتﷺ نے بدل کر "مطیع" فرمان بردار رکھا[1] تبدیل نام کا یہ واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ آنحضرتﷺ مسجد میں منبر پر تشریف فرما ہوکر لوگوں کو بٹھا رہے تھے اسی دوران میں عاص آگئے اورآنحضرتﷺ کا ارشاد سن کر سب سے آخر میں بیٹھ گئے،آنحضرتﷺ کے منبر سے اترنے کے بعد عاص جاکر آپ سے ملے،آپ نے پوچھا تم کو میں نے نماز میں نہیں دیکھا، عرض کی فدیت بابی دامی یا رسو ل اللہ میں جس وقت مسجد میں داخل ہو رہا تھا،اس وقت آپ لوگوں کو بیٹھنے کا حکم دے رہے تھے اس لیے میں سب کے آخر میں بیٹھ گیا،جہاں آپ کی آواز پہنچ جاتی تھی،یہ سن کر آنحضرتﷺ نے فرمایا،تم عاص نہیں ؛بلکہ مطیع ہو اس دن سے ان کا نام مطیع ہو گیا۔ [2]<

وفات[ترمیم]

حضرت عثمانؓ کے عہد خلافت میں وفات پائی۔ [3]

اولاد[ترمیم]

ان کے کئی اولادیں تھیں، عبد اللہ اورسلیمان وغیرہ،عبد اللہ جنگِ جمل میں حضرت عائشہؓ کی حمایت میں کام آئے۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (مسند احمد بن حنبل:3/412)
  2. (استیعاب :1/292)
  3. (اسد الغابہ:4/374)
  4. (استیعاب:1/292)