ابن یونس حنبلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابن یونس حنبلی
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 1196ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنبلی
عملی زندگی
پیشہ عسکری قائد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو المظفر جلال الدین عبید اللہ بن یونس بن احمد بغدادی ازجی حنبلی، عباسی وزیر تھے اور حنبلی مذہب کے بڑے فقیہ تھے۔

علمی زندگی[ترمیم]

اساتذہ[ترمیم]

ابو حکیم نہروانی سے فقہ کا علم حاصل کیا، صدقہ بن الحسین سے اصول و کلام پڑھا، ابو العلا عطار سے روایات پڑھی اور نصر بن نصر عکبری اور دوسرے محدثین سے سماعت احادیث کی۔

تلامذہ[ترمیم]

ابو الحسن قطیعی اور ابن دلف سے آپ سے روایات کی ہیں، پھر کبرا میں داخل ہوئے اور وہاں ام ناصر کے استاذ مقرر ہو گئے پھر ان کا معاملہ ترقی کرتا گیا۔

وزارت اور مابعد حالات[ترمیم]

سنہ 83 میں عباسی حکمراں ناصر لدین اللہ کے وزیر بنے، اس کے بعد ہمدان کے حاکم سلطان طغرل سے جنگ کے لیے عباسی فوج روانہ کی اور جنگ کی صف میں خود بھی شریک ہوئے، وزیر ابن یونس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کی فوج کمزور پڑ گئی، ابن یونس کو گرفتار کر لیا گیا اور توریز لایا گیا، وہاں سے وہ موصل چلے گئے پھر چھپتے چھپاتے بغداد چلے گئے اور ایک عرصہ تک گھر ہی میں روپوش رہے پھر ایک مدت کے بعد ظاہر ہوئے، پھر جب ابن القصاب سنہ 90 میں وزیر بنا تو انھیں گرفتار کر کے قید کر لیا، دو سال بعد ابن القصاب کا انتقال ہو گیا تو ابن یونس نے کسی زیر زمیں کمرہ میں بھاگ کر پناہ لے لی اور اخیر عمر تک اسی میں مقیم رہے۔ ابن نجار کہتے ہیں: «علم کلام پر دسترس رکھتے تھے، اصول میں بھی کتاب لکھی ہے، بہت سے فاضل علما سے ان سے علم حاصل کیا ہے»۔[1]

وفات[ترمیم]

کہا جاتا ہے کہ زیر زمیں ہی ان کی وفات صفر کے مہینے میں سنہ 593 ہجری میں ہوئی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الأمراء بأنباء الوزراءالمكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 30 أبريل 2016 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shamela.ws (Error: unknown archive URL)
  2. سير أعلام النبلاء الطبقة الحادية والثلاثون ابن يونس آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ library.islamweb.net (Error: unknown archive URL) المكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 30 أبريل 2016