محمد فقیہ یونینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد فقیہ یونینی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1177ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 28 اگست 1260ء (82–83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایوبی خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنبلی
عملی زندگی
پیشہ فقیہ،  محدث،  صوفی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد فقیہ یونینی حنبلی بعلبکی، حافظ الحدیث تھے، ساتویں صدی ہجری کے اہل سنت کے ائمہ، اعلام تصوف اور حنبلی فقہا میں سے تھے۔ ذہبی نے ان کے بارے میں کہا ہے کہ «حافظ الحدیث، خلق کو خوب نفع پہنچانے والے، باکمال بزرگ اور متقی تھے» ان کا تعلق بعلبک کے علاقہ یونین سے تھا۔

زندگی[ترمیم]

سلسلہ نسب یوں ہے، محمد بن احمد بن عبد اللہ بن عیسیٰ بن ابو الرجال احمد بن علی بن محمد بن محمد بن محمد بن حسین بن اسحاق بن جعفر صادق، جیسا کہ یہ نسب شیخ قطب الدین یونینی نے اپنے بڑے بھائی ابو الحسین علی کے حوالہ سے نقل کیا ہے۔ 572 ہجری میں پیدا ہوئے، خشوعی، حنبل، کندری اور حافظ عبد الغنی سے سماعت کی، حافظ الحدیث عبد الغنی ان کی خوب تعریف کرتے تھے، اس کے بعد شیخ عبد اللہ یونینی کی صحبت اختیار کی، وہ بھی ان کی خوب تعریف کیا کرتے تھے، ہمیشہ آگے رکھتے تھے اور فتاویٰ میں ان کی بات قبول کیا کرتے تھے۔ علم حدیث میں بھی مہارت حاصل کی، عربی زبان تاج کندی سے سیکھی، اس زمانے کے لوگ ان کے علوم و فنون سے خوب استفادہ کیا کرتے تھے، حکام و ملوک کے یہاں بھی ان کا خاص مقام و مرتبہ تھا۔

19 رمضان سنہ 658 ہجری اٹھاسی سال کی عمر میں وفات پائی۔

حوالہ جات[ترمیم]