ابن ابو یعلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ابن ابو یعلی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1059  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
بغداد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1131 (71–72 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
بغداد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنبلی
عملی زندگی
پیشہ مؤرخ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
P islam.svg باب اسلام

ابن ابو یعلی پورا نام: ابو الحسین محمد بن محمد بن حسین بن محمد ابو الحسین بن فراء ہے، ابن ابو یعلی کے نام سے مشہور ہیں، ابو یعلی حنبلی کے بیٹے ہیں، ابن الفراء بھی کہا جاتا ہے، پانچویں صدی ہجری کے مؤرخ اور حنبلی مذہب کے فقیہ ہیں، سنہ ولادت 451 ہجری مطابق 1059 عیسوی ہے، ابو خازم محمد بن محمد کے بڑے بھائی ہیں۔[1]

ولادت و حالاتِ زندگی[ترمیم]

بغداد میں 28 یا 29 محرم الحرام سنہ 451 ہجری میں پیدا ہوئے، وفات بھی بغداد ہی میں قتل ہو کر ہوئی، کسی خادم نے مال کی لالچ میں قتل کر دیا تھا۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں، سب سے مشہور کتاب "طبقات الحنابلہ" دو جلدوں میں تاریخ پر ہے، اس کے علاوہ "مناقب امام احمد اور فقہ میں "المفتاح" اور "المفردات ہے، اصول فقہ میں بھی "المفردات" نامی ایک کتاب لکھی ہے، اسی معاویہ بن ابو سفیان کے دفاع میں اور فرقِ باطلہ کے رد میں بھی کتاب لکھی ہے، ابو خازم محمد بن محمد (متوفیٰ: 1132) کے بڑے بھائی ہیں۔

اساتذہ[ترمیم]

  • ابو عبد اللہ حسن بن حامد
  • ابو الحسن سکری
  • بغوی
  • ابو القاسم عیسی بن علی وزیر
  • ابو القاسم بن سوید
  • ابو القاسم صیدلانی
  • ام الفتح بنت قاضی ابو بکر بن کامل
  • ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن مالک
  • قاضی ابو محمد اکفانی

تلامذہ[ترمیم]

  • ابو الحسن بغدادی
  • قاضی ابو الفتح بن حلبہ
  • ابو الوفا بن عقیل

تصنیفات[ترمیم]

  • طبقات الحنابلة
  • الاعتقاد
  • التمام لكتاب الروايتين والوجهين
  • المجرد في فضائل الإمام أحمد
  • المفردات في أصول الفقه
  • المفردات في الفقه
  • إيضاح الأدلة في الرد على الفرق الضالة المضلة
  • المجموع في الفروع
  • رؤوس المسائل
  • المفتاح في الفقه
  • المقنع في النيات
  • جزء من حديثه عن والده
  • الرد على زائغي الاعتقادات
  • شرف الاتباع وسرف الابتداع
  • تنزيه معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه

وفات[ترمیم]

ابن ابو یعلی کی وفات سنہ 526 ہجری مطابق 1131 عیسوی میں بغداد میں ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]