احمد عالم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ذاتی معلومات
پیدائش16 فروری 1972
کراچی
کھیل
ملک پاکستان
کھیلفیلڈ ہاکی

احمد عالم (پیدائش 16 فروری 1972 کراچی) ایک سابقہ فیلڈ ہاکی کھلاڑی اور سابقہ ہاکی کپتان ہیں، احمد عالم پاکستان مردوں کی قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر بھی تھے، یہ 2000ء گرمائی اولمپکس میں شریک ہونے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان تھے۔

ہاکی کیریئر[ترمیم]

ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1991ء میں ہوا۔ انھوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیتکئی اہم ٹورنامنٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ گول کیپر کی پوزیشن پر پاکستان کا دفاع کرتے تھے۔ وہ 1994ء میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے

تمغا حسن کارکردگی[ترمیم]

حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]