"پیامِ مشرق" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 42: سطر 42:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* علامہ اقبال کی مذيد شاعری پڑھنے کے لیے [http://www.urduplace.com/poetry/home.php اردو پلیس]
* علامہ اقبال کی مذيد شاعری پڑھنے کے لیے [http://www.urduplace.com/poetry/home.php اردو پلیس] {{wayback|url=http://www.urduplace.com/poetry/home.php |date=20070930031605 }}
* [[اقبال اکیڈمی]] پاکستان [http://www.allamaiqbal.com]
* [[اقبال اکیڈمی]] پاکستان [http://www.allamaiqbal.com]



نسخہ بمطابق 01:15، 4 فروری 2021ء

پیامِ مشرق عظیم شاعر، فلسفی اور نظریہ پاکستان کے بانی علامہ اقبال کی فلسفیانہ شاعری کی ایک تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1923ء میں شائع ہوئی۔

تعارف

پیامِ مشرق دیوان غربی شرقی کا جواب ہے جو مشہور جرمن شاعر گوئٹے کا کلام ہے۔

جامع تعارف: پیام مشرق، علامہ اقبال کا تیسرا فارسی مجموعہ کلام ہے۔ اس میں علامہ اقبال کا تحریر کردہ مفصل اردو دیباچہ بھی شامل ہے علامہ اقبال، خواجہ حافظ کے اسلوبِ کلام سے بھی متاثر تھے اور گوئٹے کے فکر وفن سے بھی۔ انہیں گوئٹے کے طرزِ احساس میں اپنائیت محسوس ہوئی۔ چنانچہ انہوں نے ایک سو سال بعد "پیام مشرق" کے نام سے اپنا فکر انگیز مجموعہ کلام شائع کیا اور اسے مشرق دنیا کی طرف سے جہانِ مغرب کو ایک تحفہ قرار دیا۔ انتساب: علامہ اقبال دنیا بھر کے مسلمانوں کی حریت فکر اور سیاسی و سماجی سربلندی کی علامت، اپنے مجموعہ کلام کا انتساب امیر امان اللہ خاں والی افغانستان کے نام کیا۔ اس کتاب کے تمہیدی اشعار میں علامہ اقبال نے انہیں بہت خراجِ تحسین پیش کیا

علامہ اقبال نے پیام مشرق کی پانچ عنوانات میں تقسیم کیا ہے،

  1. لالہ طور
  2. افکار
  3. می باقی
  4. نقشِ فرنگ
  5. خُردہ

لالہ طور

پہلے حصے میں ایک سو تریسٹھ رباعیات ہیں۔ ان رباعیات میں انسانی زندگی کے باطنی پہلو اُجاگر کیے گئے ہیں۔

افکار

کتاب کا یہ دوسرا حصہ سب سے زیادہ ضخیم ہے۔ اس میں اکاون نظمیں ہیں۔۔ بیشتر نظموں میں تمثیلی اندازِ بیان اختیار کیا گیا ہے جو مولانا جلال الدین رومی کی مثنوی و معنوی کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔

می باقی

یہ پیام مشرق کا تیسرا حصہ ہے اور پنتالیس غزلوں پر مشتمل ہے۔ ان غزلوں کی سب سے بڑی خوبی، ان کی رجائیت اور امید پسندی ہے۔

نقشِ فرنگ

پیام مشرق کے چوتھے حصے کی نظموں میں مغربی تہذیب و ثقافت اور اقوامِ مغرب کے فلسفہ و فکر کو متعارف کروا کر، فرنگی تمدن کے کمزور پہلووں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ انہی نظموں میں سوشلسٹ انقلاب کے پس منظر میں مزدور اور سرمایہ دار کے موضوعات پر بھی دادِ سخن دی گئی ہے۔ علامہ اقبال کو اس انقلاب کے جس پہلو نے بے حد متاثر کیا تھا، وہ اس کا نظریہ مساوات تھا۔ دوسری طرف یورپ کی اندھی استعماری قوتیں تھیں، جن کے جبر و استبداد سے وہ شدید نفرت کرتے تھے۔

خردہ

پیام مشرق کے پانچویں اور آخری حصے کا نام خُردہ ہے۔ اس میں مختلف عنوانات کے تحت تیئیس متفرق اشعار شامل ہیں۔ ان اشعار کے مضامین میں نُدرت اور فکر و خیال کی تازگی اور گہرائی کا عنصر کار فرما ہے۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط