لاوہ، چکوال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(لاوہ، پنجاب سے رجوع مکرر)

لاوہ
تحصیل
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعتلہ گنگ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ0543

لاوہ، پنجاب (انگریزی: Lawa, Punjab) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع تلہ گنگ میں واقع ہے۔ یہاں پولیس اسٹیشن بھی قائم ہے[1]
لاوہ ( ماضی میں ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -68 تھا)۔لاوہ شہر کو اگر چہ تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے، تاہم لاوہ کے ساتھ موجود دیہات کو ملا کر ایک یو نین کو نسل تشکیل دی گئی ہے، لاوہ کو لاوہ کیوں کہا جاتا اس کی وجہ تسمیہ اج تک معلوم نہ ہو سکی۔ اس میں قوم اعوان اباد ہے لاوہ کے مغرب میں چکی، ڈھوک الہی بخش والی، کالری، چاہ دلہہ خیل، ڈھبہ، بندی والی، شمال میں عزیز خان، سلطان محمد والی، مشرق میں ترٹے بھن والی، نین والی، ڈھوک اعظمال اور چنگا، جبکہ جنوب میں ڈھوک میاں سرور والی، بھنگیاروالی، گلرنگ والی، ار بیلے والی، ڈھوک احمد، حسن باہی والی، دھنوانے والی اور پکھو کا واقع ہیں۔ لاوہ ایشیا کا سب سے بڑا قصبہ تھا جو اب ضلع تلہ گنگ کی تحصیل بن چکا ہے۔ اس کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے۔ لاوہ میں پیر شہابل شاہ کا دربار بھی موجود ہے۔ لاوہ کی تلے والی کھیڑی مشہور ہے جس کو پورے پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے ۔ لاوہ کے بیل بھی مشہور ہیں جن کو فخر ایشیا کا خطاب دیا گیا ہے۔ نالہ ترپی جس کو ڈیم بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جس سے لاوہ کے پانی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پرانے دور میں لاوہ کے علاقہ گوہل مفروروں (محمد خان ڈھرنال، ہاشم خان ڈھرنال) کی جائے پناہ بھی رہا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Lawa, Punjab"