بعل شیم توو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے بعل شیم۔
بعل شیم توو
مکمل نام یسرائیل بن بن اِلیعزر
دستخط Besht Signature.svg
اہم کام کتر شیم توو
تزوات ھا ریوش
پیدائش تقریباً 1700ء،[1][2]
مولداویہ کی شمالی سرحدی سرزمین
وفات 22 مئی 1760 (6 سیوان 5520)
میدزائیبز، سلطنت پولینڈ
مدفن میدزائیبز، سلطنت پولینڈ
جانشین دوو بیر بن ابرہام (1704–1772)
والد اِلیعزر
والدہ سارہ
بیوی حنہ
اولاد پینسک کا تسوی (1729–1779)
اودیل (1720–1787)
مضامین بسلسلہ
یہودیت
Star of David.svg
Lukhot Habrit.svg  Menora.svg

باب یہودیت


اسرائیل بن اِلیعزر (پیدائش 1700ء،[1][2] وفات 22 مئی 1760ء)، المعروف بعل شیم توو (عبرانی: בעל שם טוב‎‎)[3] یا بیشت، ایک یہودی متصوف ربی تھے جن کو حاسیدی یہودیت کا بانی سمجھا جاتا ہے[1] "بیشت" بعل شیم توو کا سرنامیہ ہے جس کا معنی ”اچھے نام کا استاد“ یا ”اچھی ساکھ والا شخص“ ہے۔[4]

بیشت کی سوانحی معلومات کے متعلق کچھ زبانی روایات ان کے شاگردوں (یعقوب یوسف پولونیوی اور دیگر) کی تحریروں میں ہیں اور ان کی زندگی اور طرز عمل کے متعلق افسانوی کہانیاں ”شیوے ھا بیشت“ (بعل شیم توو کی تعریف میں؛ کاپویس اور بردیچیف، 1814–15) میں جمع ہیں۔[5] حاسیدیم کے نزدیک یہ کہانیاں شبہ اور یقین کا امتزاج ہیں۔ ربی شلومو ربینووچ کے مطابق ”جو شخص شیوے ھا بعل شیم توو میں مذکور بعل شیم توو سے متعلق معجزات کی کہانیوں پر یقین رکھتا ہے وہ بیوقوف ہے، لیکن جو اس کا انکار کرتا ہے کہ وہ یہ کر سکتے تھے وہ ایک ایپی کوروس [بدعتی] ہے۔“ اسی طرح نیشکز کے ربی مردکی کا کہنا ہے کہ ”یہاں تک کہ اگر ان کے بارے میں ایک بھی کہانی سچی نہیں اور کوئی ایسا معجزہ نہیں تھا، یہ بعل شیم توو کی طاقت میں تھا، ہوسکتا ہے کہ ان کی یاد منانے سے دنیا کی زندگی کے لیے ہر چیز کو انجام دینے کے لیے نعمت بن جائے“۔[6]

سوانح حیات[ترمیم]

یسرائیل (اسرائیل) کی پیدائش غریب والدین اِلیعزر اور سارہ کے ہاں ایک بستی میں ہوئی جو اوکوپی کے نزدیک کی بستی تھی، اوکوپی مغربی یوکرین کے کامیانتس-پودیلسکیی کے قریب تھا۔ آج اوکوپی بورچیف رایون، تیرنوپیل اوبلاست کا ایک گاؤں ہے (ضلع)

انہوں نے میدزائیبز [1] (یوکرینی: Меджибіж، پولش: Międzybóż، یدیش: מעזשביזש)، میں وفات پائی، جو پولینڈ کا حصہ تھا اور آج خمیلنیتسکی اوبلاست (یوکرین) میں واقع ہے۔[7]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت  One or more of the preceding sentences شامل متن ایک اشاعت سے ماخوذ ہے جو اب دائرہ عام میں ہے: اِسیڈور سنگر, ویکی نویس (1901–1906)۔ "BA'AL SHEM-ṬOB, ISRAEL B. ELIEZER"۔ یہودی دائرۃ المعارف۔ نیو یارک: فنک اینڈ ویگنلز کمپنی۔ 
  2. ^ ا ب Encyclopædia Britannica
  3. Daniel Jones (2003) [1917]، Peter Roach, James Hartmann and Jane Setter, ویکی نویس، English Pronouncing Dictionary، Cambridge: Cambridge University Press، آئی ایس بی این 3-12-539683-2 
  4. p. 409, The Light and Fire of the Baal Shem Tov، Yitzhak Buxbaum. New York: Continuum International Publishing Group, 2006.
  5. ENCYCLOPAEDIA JUDAICA, Second Edition, Volume 10, pg 743, Avraham Rubinstein
  6. p. 5, The Light and Fire of the Baal Shem Tov، by Yitzhak Buxbaum. New York: Continuum International Publishing Group, 2006.
  7. "Medzhybizh"۔ Wumag.kiev.ua۔ اخذ کردہ بتاریخ 2013-03-27۔ 

بیرونی روابط[ترمیم]

بعل شیم توو کے متعلق کہانیاں[ترمیم]