مندرجات کا رخ کریں

جامع مسجد، ممبئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامع مسجد، ممبئی، بھارت کے جنوبی ممبئی کے علاقے میں کرافورڈ مارکیٹ کے قریب کلبا دیوی محلے کی ایک مسجد ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

اٹھارویں صدی میں اس مقام پر باغات اور کھلی زمین کے درمیان ایک بڑا حوض موجود تھا اور اس کا تعلق گوا اور کالی کٹ میں تجارت کرنے والے ایک کونکنی مسلمان تاجر کا تھا، جس نے تقریباً 1775 ء میں مسجد کی تعمیر پر رضامندی ظاہر کی اس شرط پر کہ ٹینک کو ختم نہیں کیا جائے گا۔


جامع مسجد ممبئی میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلسہ ہوتا تھا اور یہیں سے جلوس محمدی نکلتا تھا۔ جامع مسجد ممبئی کے ائمۂ کرام، مدرسین اور ذمہ داران کے امام احمد رضا محدث بریلوی رحمہ اللہ سے کافی گہرے مراسم تھے، جب 1315ھ میں جامع مسجد کے امام وخطیب وصدر المدرسین مدرسہ محمدیہ مولانا محمد عبید اللہ صاحب رحمہ اللہ کا انتقال ہوا تو امام احمد رضا نے عربی زبان میں ایک درد بھری تاریخی نظم لکھی۔ علم غیب کی تائید میں مولانا عبید اللہ نے رسالہ "تنبیہ الغفول عن علم غیب الرسول" تصنیف فرمایا تھا۔ فاضل بریلی مولانا محمد محسن فقیہ شافعی رحمہ اللہ بھی اس مسجد ومدرسہ کے امام وصدر مدرس رہے۔ بعدہ پاکستان تشریف لے گئے۔ جمعیت علماے پاکستان کے سابق ناظم اور شافعی جامع مسجد کراچی کے رکن بانی اور امام وخطيب تھے۔ وصال کے بعد ان کی لائبریری دار العلوم امجدیہ کراچی کو وقف کر دی گئی۔ فقہ شافعی پر اردو میں انھوں نے ایک کتاب "زاد آخرت" لکھی۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انوار علمائے اہل سنت سندھ