گیان واپی مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
گیان واپی مسجد
Gyanvapi Mosque.jpg
گیان واپی مسجد
بنیادی معلومات
مقام وارانسی، بھارت
مذہبی انتساب اسلام
ریاست اتر پردیش
ملک بھارت
تفصیلات
گنبد 3
مینار 2

گیان واپی مسجد وارانسی، اتر پردیش، بھارت میں واقع ہے۔ مشہور ہے کہ اسے مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے سترہویں صدی میں تعمیر کرایا تھا لیکن تاریخی طور پر یہ بات ثابت نہیں ہے۔ بعض مصادر سے معلوم ہوتا ہے کہ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کے عہد حکومت میں بھی یہ مسجد موجود تھی، چنانچہ مخدوم شاہ طیب بنارسی کے احوال زندگی میں اس مسجد میں جمعہ ادا کرنا مرقوم ہے۔ اس مسجد کا سنہ تاسیس اور بانی ہنوز نامعلوم ہیں البتہ اورنگ زیب عالمگیر نے سنہ 1658ء میں اس کی تعمیر نو کرائی تھی۔ بعض ہندو مؤرخین کے مطابق اسے کاشی وشوناتھ مندر کے کھنڈر پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مسجد دریائے گنگا کے کنارے دشاشومیدھ گھاٹ کے شمال میں للتا گھاٹ کے قریب واقع ہے۔

گیان واپی درحقیقت ایک جامع مسجد ہے جو وارانسی شہر کے قلب میں واقع[1] اور انجمن انتظامیہ مسجد کے زیر انتظام ہے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Diane P. Mines; Sarah Lamb (2002)۔ Everyday Life in South Asia۔ Indiana University Press۔ صفحات۔344–۔ http://books.google.com/books?id=QFhYnt2rL6YC&pg=PA344۔ 
  2. "VHP game in Benares, with official blessings". Frontline (S. Rangarajan for Kasturi & Sons) 12 (14-19): 14. 1995. http://books.google.com/books?id=IqhKAQAAIAAJ.