شاہی جامع مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شاہی جامع مسجد
शाही जामिया मस्जिद
షాహీ జామియా మసీదు
بنیادی معلومات
مقام Flag of بھارت ادونی، کرنول ضلع، بھارت
15°37′32″N 77°16′20″E / 15.62556°N 77.27222°E / 15.62556; 77.27222متناسقات: 15°37′32″N 77°16′20″E / 15.62556°N 77.27222°E / 15.62556; 77.27222
مذہبی انتساب اسلام
ضلع کرنول
صدر مقام ادونی
صوبہ آندھرا پردیش
ملک بھارت
مذہبی یا تنظیمی حالت مسجد
تعمیراتی تفصیلات
معمار ملی صندر (ایرانی معمار)
نوعیتِ تعمیر مسجد
طرز تعمیر اسلامی
سنہ تکمیل 1662 A.D
تعمیری لاگت 20,000 dinars + ₹77,000
تفصیلات
گنجائش 1,000
گنبد 2
مواد Granite

شاہی جامع مسجد : The Shahi Jamia Masjid ہندی: शाही जामिया मस्जिद، تیلگو: (షాహీ జామియా మసీదు) - بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے شہر ادونی میں واقع ہے۔ اس مسجد کی طرز تعمیر روایتی اور اسلامی ثقافتی فن تعمیر پر مبنی ہے۔[1][2] یہ مسجد شہر کے بالکل درمیانی حصہ میں واقع ہے۔[3]

تعمیر اور فن تعمیر[ترمیم]

بیجاپور سلطنت کے ادونی کے گورنر سدھی مسعود خان کے دور میں اس مسجد کی تعمیر ہوئی۔ اس مسجد کی جگہ کو مسعود خان نے 77 ہزار روپیوں میں خریدا اور دولاکھ دینار خرچ کرکے مسجد تعمیر کروائی۔ اس مسجد کی تعمیر میں 33 مہینے لگے۔ اس مسجد کی ڈیزائن ایرانی انجنیئر ملی صندل نے کیا۔

اس مسجد کی فن تعمیر انڈو-ایرانین طرز پر ہے۔ مسجد کے باہری جانب دیواروں پر قرآنی آیات کی نقاشی ہے۔ اس کے مینار بھی خوبصورت انداز میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

خصوصیت[ترمیم]

مانا جاتا ہے اس مسجد کا رقبہ کعبہ شریف کے رقبہ کے مساوی ہے۔

اطراف و اکناف[ترمیم]

اس مسجد کے روبرو پی۔ ین روڈ پر مارکٹ، پشت کی جانب مسعودیہ عرب ہائی سکول بائیں جانب پھول مارکٹ اور دائیں جانب شراف بازار واقع ہیں۔ اس مسجد کے احاطہ میں جتنی بھی دکانیں ہیں وہ مسجد کی اوقافی ملکیت ہیں۔

تعلیمی ادارہ[ترمیم]

اس مسجد کی کمیٹی ایک سکول کا بھی اہتمام کیا ہے جو سدھی مسعود خان کے نام سے موسوم ہے۔ اس سکول کا نام مسعودیہ عربک ہائی سکول ہے جو مسجد کے پیچھے کی جانب واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]