جامع مسجد دہلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
جامع مسجد
Jama Masjid - In the Noon.jpg
بنیادی معلومات
مقام دہلی، بھارت
مذہبی انتساب اسلام
ضلع مرکزی دہلی
صدر مقام دہلی
ملک بھارت
سال اعلان تقدیس 6 اکتوبر 1650ء
مذہبی یا تنظیمی حالت مسجد
تعمیراتی تفصیل
نوعیتِ تعمیر مسجد
طرز تعمیر اسلامی
تفصیلات
گنجائش 25,000
لمبائی 40 میٹر (130 فٹ)
چوڑائی 27 میٹر (89 فٹ)
گنبد 3
مینار 2
مینار کی بلندی 41 میٹر (135 فٹ)
مخروطہ کی بلندی 40,000 میٹر (130,000 فٹ)
مواد لال سنگ ریگ، سنگ مرمر

مسجد جہاں نما جو جامع مسجد دہلی کے نام سے مشہور ہے، بھارت کے دارالحکومت دہلی کی اہم ترین مسجد ہے۔ اسے مغل شہنشاہ شاہجہاں نے تعمیر کیا جو 1656ء میں مکمل ہوئی۔ یہ بھارت کی بڑی اور معروف ترین مساجد میں سے ایک ہے اور پرانی دلی کے مصروف اور معروف ترین مرکز چاندنی چوک پر واقع ہے۔

مسجد کے صحن میں 25 ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔ اس کی تعمیر پر 10 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔

شاہجہاں نے اپنے دور حکومت میں دہلی، آگرہ، اجمیر اور لاہور میں بڑی مساجد تعمیر کرائیں جن میں جامع مسجد دہلی اور لاہور کی بادشاہی مسجد کا طرز تعمیر تقریباً یکساں ہے۔

مسجد کے صحن تک مشرقی، شمالی اور جنوبی تین راستوں سے بذریعہ زینہ رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مسجد کے شمالی دروازے میں 39، جنوبی میں 33 اور مشرقی دروازے میں 35 سیڑھیاں ہیں۔ مشرقی دروازہ شاہی گزر گاہ تھی جہاں سے بادشاہ مسجد میں داخل ہوتا تھا۔

مسجد 261 فٹ طویل اور 90 فٹ عریض ہے، اس کی چھت پر تین گنبد نصب ہیں۔ 130 فٹ طویل دو مینار بھی مسجد کے رخ پر واقع ہیں۔ مسجد کے عقبی جانب چار چھوٹے مینار بھی موجود ہیں۔

اردو بازار سے جامع مسجد، دہلی کا منظر۔ 1852 کی تصویر۔

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]