رام چندر ودیاباگیش
رام چندر ودیاباگیش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1786ء |
تاریخ وفات | 2 مارچ 1845ء (58–59 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، پروفیسر |
مادری زبان | بنگلہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
ملازمت | سنسکرت کالج |
درستی - ترمیم |
رام چندر ودیاباگیش ((بنگالی: রামচন্দ্র বিদ্যাবাগীশ)) (1786 – 2 مارچ 1845) ایک ہندوستانی لغت نگار اور سنسکرت کے اسکالر تھے۔ وہ 1817ء میں شائع شدہ پہلی یک لسان بنگالی لغت ”بنگ بھاشابھیدان“ لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ رام موہن رائے کے قائم کردہ ویدانت کالج میں پڑھاتے تھے اور بعد میں انھوں نے سنسکرت کالج میں 1827ء-1837ء تک پڑھایا۔ وہ کولکاتا میں رام موہن رائے کے کام سے منسلک تھے اور وہ برہمو سبھا کے سیکریٹری تھے۔ ان کی کوشش سے دیویندر ناتھ ٹیگور اور 21 دوسرے جوان مرد 1843ء برہمو سماج میں شامل ہو گئے۔
وہ راجا رام موہن رائے کے ستی کی رسم کو ختم کر دینے کے موقف کے مخالف تھے بلکہ وہ ایشور چندر ودیاساگر کے موقف سے متفق تھے کہ بیواؤں کی دوسری شادی ہو۔ وہ کثیر الازواج کے نظام کے شدید مخالف تھے۔
وہ تتوابودھینی سبھا سے منسلک تھے اور بنگالی زبان کا فروغ چاہتے تھے۔ انھوں نے حکومت کی مرضی سے عدالتوں کی زبان کو فارسی کو بنگالی سے بدل دیا۔ اس کام میں ان کو ڈیوڈ ہیئر اور پرشن کمار ٹیگور کی حمایت حاصل تھی۔ انھوں نے کوشش کی کہ کسی طرح تعلیم بھی بنگالی زبان میں ہو جائے۔
وہ نند کمار ودیالنکر کے چھوٹے بھائی تھے جو ایک سنیاسی تھا اور جس کی ایام جوانی سے رام موہن رائے کے ساتھ گہری واقفیت تھی۔ انگریزی کتاب ”مہانروانا تنترا“ کے مطابق وہ ایک حقیقی خدا کا پرستار تھا۔
وہ کولکاتا میں رام موہن رائے کے کام سے منسلک تھے اور وہ برہمو سبھا کے سیکریٹری تھے۔ ان کی کوشش سے دیویندر ناتھ ٹیگور اور 21 دوسرے جوان مرد 1843ء برہمو سماج میں شامل ہو گئے۔ وہ بنگالی میں پہلی یک لسان لغت ”بنگ بھاشابھیدان“ لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔
تصنیفات
[ترمیم]ودیاباگیش نے 1817ء میں بنگالی زبان کی پہلی یک لسان لغت تالیف کی اور کچھ کتابیں لکھیں۔ ان کی تصنیفات حسب ذیل ہیں:
- بنگ بھاشابھیدان (1817)
- جیوتش شنگراسار
- باچسپتی مشریر بلباداچنتامنی
- شیشوشیبدھی (1840)
- برنملا
- نیتیدرشن
- پرمیشوریر اپاسنا بشائے پرتھم بکھیان
حوالہ جات
[ترمیم]- Sengupta, Subodh Chandra and Anjali Bose (1988) (ed.) Sansad Bangali Charitabhidhan (Biographical dictionary) (in Bengali), Calcutta: Sahitya Sansad, p. 482.
- 1786ء کی پیدائشیں
- 1845ء کی وفیات
- 2 مارچ کی وفیات
- احیائے مذہب کی حامی ہندو شخصیات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مصنفین
- اٹھارہویں صدی کے ہندوستانی مصنفین
- برہمو شخصیات
- بنگالی زبان کے مصنفین
- بنگالی شخصیات
- بنگالی معلمین
- بنگالی نشاۃ ثانیہ سے منسلک شخصیات
- بھارتی تعلیمی سوانح حیات نامکمل
- انیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی معلمین
- بنگالی ہندو
- مغربی بنگال کے معلمین
- بھارتی معلمین
- بھارتی لغت نویس
- بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی مصنفین