تبادلۂ خیال صارف:فوجدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

جب کوئی پر ہوتا ہے تو chanserv کے ساتھ اس کا نام بھی نظر آ جاتا ہے۔ اگر استعمال می٘ں کوئی دقت ہو تو بتائیں۔--Urdutext 23:38, 21 اپريل 2009 (UTC)

  • سلام علیکم بھائی۔ پیغام کا شکریہ؛ روۓ خط بیٹھنے کا وقت مل نہیں پاتا، جب جب موقع ہاتھ آتا ہے حالیہ تبدیلیاں پر نظر ڈال لیتا ہوں اور دو چار سطر لکھ کر بھاگ لیتا ہوں Smile.PNG --سمرقندی 09:25, 22 اپريل 2009 (UTC)
  • السلام علیکم ؛ تبادلۂ خیال کا صفحہ نا تو منتقل کیا جاسکتا ہے اور نا ہی اس پر سے کوئی بات حذف کی جاسکتی ہے۔ --سمرقندی 12:33, 22 اپريل 2009 (UTC)
  • آپ ہر بھلائی کا جواب برائی سے کیوں دیتے ہیں بھائی؟ ایسے من مانی سے دنیا میں نہیں کام چلا کرتا --سمرقندی 13:03, 22 اپريل 2009 (UTC)
  • دیکھیے مسئلہ یہ ہے کہ آپ صرف اپنے اندراجات سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ نا تو کسی دوسرے کی بات یا مشورہ سن رہے ہیں اور نا ہی ویکیپیڈیا کے کوئی بہتری یا اس کی حفاظت میں دلچپسی لے رہے ہیں۔ میں نے آپ کو اوپر لکھا تھا کہ تبادلۂ خیال سے کوئی بیان حذف نہیں کیا جاسکتا، پھر آپ نے تمام بیانات حذف کر دیے؟ آپ کو طریقۂ کار معلوم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، آپ کو یہ معلوم نہیں کہ کسی صارف کو پیغام اس کے تبادلۂ خیال پر دیا جاتا ہے نا کہ اس کے صفحۂ صارف پر!! میں تو شروع سے کوشش کر رہا ہوں کہ آہستہ آہستہ آپ یہاں کے طریقۂ کا کو سمجھ لیں۔ کوئی بات مشکل لگے تو پوچھ لیجیئے، دیگر ساتھیوں کی ترمیمات کو دیکھیے، انسان اس دنیا میں مشاہدے سے سب کچھ سکھ سکتا ہے۔ برا نا مانیئے گا میری بات آپ ہی کی بہتری کے لیے۔ --سمرقندی 13:13, 22 اپريل 2009 (UTC)
  • ارے صاحب دیکھیے، اردو میں تو درجات ہوتے ہیں تخاطب کے، یہی تو خوبصورتی ہے اردو کی۔
  1. آ
  2. آؤ
  3. آیئے

ہم نے تو اس ویکی پر ہمیشہ تیسرا انتخاب کیا ہے، پہلے دوسرے کی عادت نہیں اور نا ہی اس کو اپنانا مناسب ہے ایک عالمی موقع پر۔ آپ ابھی بہت نوعمر ہیں، آداب پر توجہ دینا آپ ہی کے مستقبل کے لیے بہتر ہوگا۔ رہی بات پان کے نکڑ والے لونڈے لپاڑوں کی اور انکی فوجداری و بدمعاشی کی تو دیکھیے یہ راہ اختیار کرنا آپ کے لیے مناسب نہیں ہوگی۔ آپ صرف ایسا بننے کی کوشش فرما رہے ہیں ناچیز ان سب باتوں سے ذاتی طور پر گزر کر یہاں بیٹھا ہے۔ ابھی تو آپ کو دنیا دیکھنی ہے صاحب، ایسے کیسے کام چلے گا؟ --سمرقندی 13:37, 22 اپريل 2009 (UTC)

  • اگر آپ میری گذارشات پر غور فرما لیں تو آپ کا مشکور ہوں گا۔ رہی بات روۓ خط کی تو اس کے لیے معذرت کہ اب مجھے شمارندے سے ہٹنا پڑ رہا ہے۔ جانے سے پہلے آپ کے ایک پیغام کا انتظار کر سکتا ہوں ؛ جو بھی پوچھنا ہے ضرور پوچھ لیجیئے یا پھر کوئی اور ساتھی آئے تو ان سے بھی مشورہ کرسکتے ہیں؛ دیوان عام میں بھی پوچھ سکتے ہیں۔ تمام ساتھی آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے یا کم از کم کوئی مشورہ تو دے ہی دیں گے۔ آپ اگر پوچھیں گے نہیں تو کوئی مدد کس طرح کرے گا۔ --سمرقندی 13:47, 22 اپريل 2009 (UTC)
  • A lot of tech help you can get from mediawiki help pages

http://www.mediawiki.org/wiki/Help:Contents

--Urdutext 00:14, 23 اپريل 2009 (UTC)

فہرست

سلام[ترمیم]

اگر وہ گمنام پیغام آپ ہی کی جانب سے ہے تو بہت شکریہ اور اگر آپ نے نہیں دیا تو پھر اسے نظر انداز کر دیجیئے۔ میں نے آپ کے پیغام سے تمام باتیں سمجھ لی ہیں، آپ تسلی اور بلا کسی الجھن کے اپنا کام جاری رکھیئے۔ بچپن میں اگر میں نے والدین اور بڑوں کا کہا مان لیا ہوتا تو آج لونڈے لپاڑوں کے چکر میں پڑ کر کباڑی کا کاروبار نہیں کر رہا ہوتا، ویسے اللہ کا شکر کہ اس کباڑے کے کام میں بھی اچھی گزر رہی ہے لیکن اعلٰی اور نفیس لوگوں سے دوری کا احساس ہمیشہ رہتا ہے اور اسی احساس کو دور کرنے کی خاطر اب والدین کی بچپن میں کہی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور کباڑے میں آنے والی کتابیں اکثر پڑھتا رہتا ہوں۔ شاید اسی کباڑے کا کاروباری بن جانے کے افسوس کی وجہ سے آپ سے کہہ دیا تھا کہ آپ کے لیے ایسا کرنا مناسب نہیں، اگر آپ کو برا لگا تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

تصوف کے مضمون سمیت جس جگہ بھی آپ کو تبدیلی کرنی ہے ضرور کر لیجیئے اور اگر کوئی مضمون محفوظ ہے تو اپنی تبدیلی اس کے تبادلۂ خیال پر درج فرما دیجیئے وہاں سے اس کو مضمون میں منتقل کر دیا جائے گا۔ یقین کیجیئے میں نے کوئی گولڈ میڈل نہیں لگایا ہوا، دوسرے ساتھیوں نے لگا دیے ہیں اور اب ان کو ہٹاتا ہوں تو یہ ساتھیوں کی دل شکنی ہوگی اس لیے لگے چلے آ رہے ہیں۔ آپ نے یہ بھی درست کہا کہ آپ نے اب تک ہونے والی گذشتہ گفتگو میں مشورے ہی کیئے تھے میں شاید غلط فہمی میں پڑ گیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ میں نے تمام غلطیاں تسلیم کر لی ہیں اور بات واضح ہو چکی ہے، اس لیے براے مہربانی اب آپ اس معاملے میں متفکر نا ہوں۔ اپنا کام کرتے رہی ئے اور جو بات مشکل لگے پوچھ لیجیئے گا، خاکسار سمیت تمام ساتھی آپ کے ساتھ ہیں۔ --سمرقندی 09:15, 23 اپريل 2009 (UTC)

  • وعلیکم السلام ریگل چوک بھائی۔ زمرہ:پاکستانی اخبار موجود تھا اسی کو شامل کر دیا ہے۔ اس زمرے میں آپ دیگر اخبارات بھی دیکھ سکتے ہیں تاکہ کسی ایک ہی اخبار پر دو مختلف عنوانات سے مضامین بننے کے عمل کو روکا جاسکے۔ دعاگو۔ --سمرقندی 13:24, 11 مئی 2009 (UTC)
  • مذکورہ بالا زمرے میں آپ کو روزنامہ امت کے نام سے ایک صفحہ نظر آئے گا۔ کیا آپ کا لکھا امّت اور روزنامہ امت ایک ہی اخبار ہیں؟ اگر ایک ہی ہیں تو اخبار والے اپنی صفحۂ اول پر کیا لکھتے ہیں؟ امّت یا روزنامہ امت؟ جو بھی اخبار والے خود اختیار کرتے ہیں وہی بتا دیجیئے تاکہ رجوع مکرر بنایا جاسکے۔ --سمرقندی 13:29, 11 مئی 2009 (UTC)
  • سمجھ گیا بھائی Smile.PNG۔ کر دیتا ہوں۔ --سمرقندی 13:43, 11 مئی 2009 (UTC)

سانچہ زمرہ فرق[ترمیم]

زمرہ[ترمیم]

  1. زمرہ، متعلقہ موضوع پر مختلف مضامین رکھنے والا ایک (نیم خود کار) صفحہ ہوتا ہے
  2. زمرہ ہر مضمون کے نیچے آخر میں اس طرح لکھا جاتا ہے ؛ [[زمرہ:زمرے کا نام]]
  3. جس مضمون کے آخر میں مذکورہ بالا طریقے سے جو زمرہ رکھا جائے گا اس مضمون کا نام اسی زمرے کے صفحے پر نظر آئے گا
  4. زمرے کے صفحے کا عنوان، دو نقاط یا نشانات : کے ساتھ نظر آتا ہے جیسے زمرہ : اسلام ---- یعنی زمرہ اور اسلام کے بیچ دو نقاط : آتے ہیں

سانچہ[ترمیم]

  1. اگر کوئی تحریر بار بار مختلف صفحات پر درج کرنا ہو تو اس کا سانچہ بنا دیا جاتا ہے
  2. سانچے کا صفحہ بنانے کے لیے دو نقاط : سے قبل لفظ سانچہ اور نقاط کے بعد عنوان لکھا جاتا ہے جیسے سانچہ:نیم حذف
  3. سانچہ بنانے کے لیے تلاش کے خانے میں مذکورہ بالا طریقے سے عنوان لکھیئے اور جو صفحہ کھلے اس پر اپنی عبارت درج کر دیجیئے جیسے اس صفحے پر درج ہے
  4. اب جہاں بھی اس عبارت کو رکھنا ہو وہاں بار بار لکھنے کی بجائے سانچے کا عنوان یعنی نیم حذف (دیکھیے ربط) کو دو عدد حصرین {{ دائیں جانب اور دو بائیں جانب }} لگا کر درمیان میں لکھا جائے گا تو وہی عبارت حصرین کی جگہ پر نمودار ہو جائے گی۔ یعنی اسی جگہ نیچے {{نیم حذف}} لکھنے کا نتیجہ مندرجہ ذیل ہوگا۔

--سمرقندی 03:40, 20 مئی 2009 (UTC)

  • السلام علیکم جناب۔ براہ کرم سرخی امیرمعاویہ تا ہلاکو خان ہی رہنے دیجیئے، میرا اس مضمون سے ایک خاص مقصد ہے جو اس پر اس قدر وقت صرف کر رہا ہوں۔ ابھی تو اس میں اور بہت کچھ آئے گا۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جو بے غیرتوں کو ایک خاص انداز میں بتانا ہوتی ہیں کہ ویکیپیڈیا کا بھرم بھی باقی رہے اور جانبداری کا الزام بھی نا لگے۔ معاویہ پر رض لگانے پر میں کوئی اعتراض نہیں کرتا اگر آپ ایسا کر کہ خوش ہوتے ہیں تو اور کیا چاہیے۔ --سمرقندی 13:02, 26 مئی 2009 (UTC)
  • آپ ابھی بہت کم عمر ہیں اور محدود پیمانے پر سوچتے ہیں۔ اگر کوئی بے غیرتی دکھائے تو اسے بے غیرت کہنا ہی حق کی بات ہے۔ --سمرقندی 13:13, 26 مئی 2009 (UTC)

نظرِ کرم[ترمیم]

حضور! آج طویل عرصہ بعد واپسی ہوئی اور یہ مضمون نظروں میں آ گیا، اس لیے نظر کرم اسی پر ہوئی :) ۔۔۔۔۔۔ آپ اس پر کچھ وقت لگا لیں، پھر ضرور شامل کریں گے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

آپریشن[ترمیم]

السلام علیکم حضرت! آپ نے چند مضامین کا اضافہ فرمایا ہے جن میں پاک فوج کے چند مشہور آپریشنز کا ذکر کیا گیا ہے۔ کیا یہ مناسب نہیں کہ اس میں تھوڑا سا اضافہ فرما دیا جائے، یعنی کم از کم 100 سے 150 الفاظ کا مضمون تو ہو۔ علاوہ ازیں آپ نے ایک آپریشن کو "آپریشن جبرالسٹر" لکھا ہے اس کا اصل نام "آپریشن جبرالٹر" (Operation Gibraltar) ہے۔ امید ہے درستی فرمائیں گے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

== دستخط==

پیغام لکھ کر دستخط مت بھولا کریں۔ پتہ نہیں چلتا کہ کس نے کیا لکھا۔--Urdutext 11:28, 31 مئی 2009 (UTC)

  • السلام علیکم بھائی، پیغام کا شکریہ۔ آپ کے ذہن میں جو اہم نکات ہیں ان کو دیوان عام میں لکھ دیجیئے تاکہ دیگر ساتھیوں کے مفید مشورے بھی شامل ہو سکیں، پھر جیسے اکثریت کا اتفاق ہوا ویسے ہی کر لیا جاوے گا۔ --سمرقندی 06:59, 1 جون 2009 (UTC)

--سمرقندی 08:46, 1 جون 2009 (UTC) تم کچھ کچھ میرے جیسے لگتے ہو، شدت پسند ۔۔ برا نہ ماننا۔--انتہا پسند 14:21, 8 جون 2009 (UTC)

  • السلام علیکم؛ ایک بات کہنی تھی کہ کسی تحریر کے نیچے آپ کے دستخط کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ اس پر click کر کہ آپ کے تبادلۂ خیال کے صفحے پر پہنچا جاسکے اور رابطے میں آسانی رہے۔ آپ اپنی hyperlink دستخط کی بجائے non-hyperlink دستخط فوجدار کے نام سے فرماتے ہیں۔ اگر آپ اپنے صارفی نام کو فوجدار کروانا چاہتے ہوں تو براے مہربانی آگاہ فرمایئے آپ کا موجودہ نام تبدیل ہو کر فوجدار کیا جاسکتا ہے؛ اس سے آپ کے اب تک لکھے مضامین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ہر جگہ خود بخود فوجدار ہو جائے گا؛ آپ کا password بھی جوں کا توں رہے گا۔ --سمرقندی 06:54, 15 جون 2009 (UTC)
  • لیجیئے آپ آج سے فوجدار بن گئے ہیں۔ مجھے اس نام میں کوئی قابل اعتراض پہلو نظر نہیں آیا اس لیے تبدیل کر دیا ہے؛ اگر کسی منتظم کی جانب سے کوئی اعتراض آئے تو بھائی میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکوں گا۔ --سمرقندی 07:33, 15 جون 2009 (UTC)
  • ماشاء اللہ بھائی فوجدار صاحب۔ السلام علیکم۔ تو یہ آپ ہیں۔۔۔۔۔ میں سمجھا شاید فوجدار نامی کوئی نئے صاحب تشریف لائے ہیں۔ بہرحال ریگل چوک کا نام دیکھ کر اکثر سوچا کرتا کہ آپ سے ریگل چوک کے تعلق کی بابت پوچھوں گا۔ ہم نے تو ریگل چوک پر زمانہ طالب علمی کے دوران بہت مظاہرے کیے ہیں اور بعد ازاں ایک اخبار کا دفتر قائم ہونے پر اسی نام سے منسوب ریگل پلازہ میں ملازمت کا شوق بھی پورا کیا ہے۔ بہرحال آپ کا تعارف کافی دلچسپ ہے۔ امید ہے گاہے بہ گاہے رابطہ رہے گا۔ والسلام۔

--Ubaidmughal 23:01, 15 جون 2009 (UTC)

ورائے متن دستخط کا طریقہ[ترمیم]

السلام علیکم جناب۔ وراۓ متن (hyperlink) دستخط کا طریقہ، خود کار ہوتا ہے۔ آپ کو صرف تدوینی خانے میں اوپر نظر آنے والی پٹی میں موجود دستخط کا بٹن دبانا ہوگا ؛ جس جگہ آپ اپنا جگہ نما (cursor) رکھ کر دستخط کا بٹن دبائیں گے اسی جگہ پر صفحہ محفوظ کرنے کے بعد آپ کے ہائپر ٹیکسٹ دستخط ظاہر ہونگے۔ مزید وضاحت اور بٹن کی پہچان کے لیے نیچے کی تصویر ملاحظہ کیجیئے۔ میرا خیال ہے کہ اب بات واضح ہو گئی ہوگی۔ --سمرقندی 01:27, 16 جون 2009 (UTC)

تدوینی خانے میں خودکار دستخط کی وضاحتی تصویر
  • صاحب ابھی تک کچھ کھایا نہیں ہے پر اس کے باوجود، آج آپ کے لاجوردی رنگ میں روشن دستخطِ مبارک دیکھ کر دوران خون کی روانی یوں تیز ہو گئی ہے کہ جیسے مسرت سے منوں خون بڑھ گیا ہو --سمرقندی 07:19, 16 جون 2009 (UTC)


  • بھائی فوجدار صاحب بہت خوشی ہوئی آپ کا صفحہ صارف دیکھ کر------ پہلی خوشی تو سمرقندی بھائی سے خوشگوار تعلقات کی جو پیغامات سے ظاہر ہے اور دوسری آپ کے صفحہ پر سمرقندی صاحب کے دلچسپ پیغامات کی ویسے سچی بات ہے سمرقندی صاحب بہت نفیس انسان ہیں ہم چونکہ ذرا جذباتی قوم ہیں اسی لیے ہمارے بعض ساتھی وقتی طور پر تو ان سے ناراض ہوتے ہیں مگر بعد میں وہی لوگ سمرقندی صاحب کے اچھے دوست بھی بن جاتے ہیں۔ بہرحال آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کی وجہ آپ کا تازہ ترین مقالہ زید حامد بنا۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے اخبارات انٹرنیٹ پر دیکھ رہا تھا وہاں پر امت اخبار کا ایک مضمون نظر سے گزرا جو زید حامد صاحب کے بارے میں تھا۔ ان کے سابقہ دور میں ایک نبوت کا دعویٰ کرنے والے کسی شخص سے ان کے تعلق کے حوالہ سے تھا۔ کیا آپ کو اس بارے میں کچھ معلومات ہیں؟ آخری بات یہ کہ الحمد للہ میں اب بھی صحافت ہی کے پیشہ سے وابستہ ہوں البتہ یہ بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ میرا پہلا اخبار روزنامہ اساس تھا جو غالبا ریگل پلازہ میں اب بھی موجود ہے۔ والسلام۔ --Ubaidmughal 22:09, 16 جون 2009 (UTC)

زید حامد[ترمیم]

لیجئے بھائی فوجدار صاحب اتفاق سے یہ مضمون مجھے مل گیا ہے آپ کی خدمت میں بھیج رہا ہوں تاکہ آپ اسے دیکھ لیں۔ امید ہے متعلقہ مضمون کو بہتر بنانے میں یہ مددگار ثابت ہوگا۔ والسلام۔ --Ubaidmughal 00:05, 17 جون 2009 (UTC)

زید حامد پر شائع شدہ مضمون کا عکس

* فوجی بھائی! میرے املا میں غلطی نظر آئے تو درست کردینا،اوراس سے پہلے مجہے آگاہ کردو تو بہتر ہوگا۔Smile.PNG۔ صارف خیر۔--Think good do good 13:45, 18 جون 2009 (UTC)* آپ کیوں غلط ترمیم کر رہے ہیں یہ کتاب کا نام ہے نہ کہ میرا جملہ، تبلیغی جماعت [عقائد،افکار،نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں] ۔Smile.PNG۔--Think good do good 14:41, 18 جون 2009 (UTC)

٭بھائی صاحب وہ سلفی موقف ہے نا کہ وکی کا

  • سلام فوجدار بھائی۔ آپ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ کیا کوئی نارضگی تو نہیں ہے؟ --Ubaidmughal 17:16, 19 جون 2009 (UTC)
  • السلام علیکم اور پیغام کا شکریہ۔ کرم ہے مولیٰ کا بھائی اور دعا ہے آپ کی۔ انشااللہ کچھ نا کچھ لکھتے رہنے کی کوشش کروں گا۔ ماشااللہ اب ہمارے پاس اتنے بہت سے ساتھی سنجیدہ اور مخلص موجود ہیں کہ ویکیپیڈیا کی رکھوالی کی جانب سے اطمینان رہنے لگا ہے۔ آپ یہ بتایئے کہ آپ کی فوجداری کیسی چل رہی ہے؟ Smile.PNG --سمرقندی 06:45, 20 جون 2009 (UTC)

مضمون[ترمیم]

السلام علیکم بھائی۔ ایک نظر دیکھ لیجیئے کہ اہل تشیع کا مضمون آپ کی مطلوبہ تاریخ کی صورت پر واپس آگیا ہے کہ ایک قدم اور پیچھے کیا جائے۔ --سمرقندی 04:12, 23 جون 2009 (UTC)

  • مناسب معلوم ہوتا ہے کہ دونوں مضامین مکمل ہونے تک دونوں اطراف جو وہ لکھنا چاہتے ہوں اسے لکھنے دیا جائے اس طرح ہم جب تمام باتیں جمع ہو جائیں گی اور مضامین مکمل ہو جائیں گے تو کسی ایک کا فیصلہ رائے عامہ سے کر کہ دوسرے کو حذف یا یا ضم کرا جاسکتا ہے؛ جیسا کہ تصوف کے مضمون میں ہوا تھا۔ --سمرقندی 07:13, 27 جون 2009 (UTC)
  • السلام علیکم بھائی۔ آپ کی فوجداری کے تو قائل تھے ہی آج آپ کا پیغام پڑھ کر آپ کے سوزِ دل کے بھی قائل ہو گئے۔ فی الحال صرف اس قدر گزارش ہے کہ خاکسار کو چار پانچ روز کا وقت عنایت فرمایئے انشااللہ اہل حدیث (عارضی) مکمل ہوجائے گا۔ اس دوران اہل حدیث میں جو بھی کوئی لکھے اس کو حذف نہیں کیجیئے گا اور نا ہی اصلاح فرمایئے گا۔ ان باتوں سے میرا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک بار تمام تر خیالات آجائیں پھر ان کو چھانٹنا آسان ہوگا اگر ہم درج کیئے جانے والے بیانات کو آج حذف کر دیں گے تو کل کوئی پھر ایسا کرنے کی کوشش کرے گا اس لیے بہتر یہ ہے کہ ایک ہی بار معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے۔
  • بہت شکریہ بھائی۔ یہ گزارش میں نے صرف اہل حدیث کے مضمون پر کی تھی۔ لیکن باقی تمام مضامین آپ کی فوجداری میں آتے ہیں Smile.PNG --سمرقندی 09:18, 28 جون 2009 (UTC)
  • وہ زیادہ تر تو بین الویکی شامل کرتے ہیں؛ کبھی عبارت سازی کی بھی ہوگی تو ہوسکتا ہے اس کے لیے اندازہ سازی سے کام لیا ہو؛ ہوسکتا ہے کچھ ابجد کی پہچان ہو؛ بہرحال۔ ویسے یہ تو نا انصافی ہے کہ خود تو ایک ٹک سے دوسروں کے تبادلۂ خیال پر جست لگا لیں اور دوسروں کو اپنا تبادلۂ خیال ڈھونڈنے پر مجبور کریں Smile.PNG پیغام کے ساتھ دستخط ضرور کیا کیجیے۔ --سمرقندی 03:41, 27 ستمبر 2009 (UTC)
  • اول تو یہ کہ مجھ ناچیز کے اعتراض ہونے نا ہونے سے کیا ہوتا ہے؟ ہاں اگر کوئی عنوان غلط ہو تو اس پر مجھے ہی نہیں سب کو اعتراض ہونا چاہیے۔ پل متعدد اقسام کے ہوتے ہیں ؛ جیسے جیسے ضرورت ہوگی ان کے ذیلی زمرہ جات بنائے جاسکتے ہیں اور ان کو پھر کراچی کے پل میں رکھا جاسکتا ہے۔ اگر متعلقہ مضمون کو پل ہی کہا جاتا ہے تو اعتراض کیسا؟ --سمرقندی 12:10, 30 ستمبر 2009 (UTC)

اپنی جانب سے تو کی ہم نے ہمیشہ احتیاط
پھر بھی بھولے سے خطا ہو جائے تو ہم کیا کریں

--سمرقندی 12:57, 30 ستمبر 2009 (UTC)

  • تنبیہ یا تحذیر (warning) تو وہاں دی جاتی ہے کہ جہاں ابھی خطرہ آنے کا امکان ہو، آیا نہ ہو۔ آپ کی اردو قوم نے تو اردو کو انگریزی کی سونامی میں ڈبو کر آنکھیں بند کری ہوئی ہیں صاحب! شاید اس وجہ سے کہ سمندر کا نمکین پانی آنکھوں میں نا آجاوے، اردو ڈوبے ہے تو ڈوبتی رہوے۔ ذرا کوئی نام نہاد اردو اخبار یا کتاب اٹھا کر ملاحظہ فرمایئے؛ کیا آپ کو اردو انگریزی کے سیلاب میں ڈوبی ہوئی نظر نہیں آتی؟ بہرحال آپ کے اعتراض کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اس پیغام کو تبدیل کر دیا ہے۔ --سمرقندی 06:45, 1 اکتوبر 2009 (UTC)
  • حضرت آپ کسی کی فکر میں دبلے نا ہوں اور اپنا عظیم کام جاری رکھیئے۔ اس ویکیپیڈیا کو تمام اقسام کی غلامانہ ذہنیت اور تمام اردو والوں کی کم علمی سے دور رکھا جائے گا ؛ خواہ لکھنے والے کتنے ہی کم ہو جائیں۔ --سمرقندی 07:49, 1 اکتوبر 2009 (UTC)

Karachi Wiki meetup[ترمیم]

السلام علیکم! ویکیپیڈیا کے رکن ہونے کی حیثیت سے آپ کو کراچی میں پہلی ویکیپیڈیا میٹ-اپ کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اردو و انگریزی ویکیپیڈیا کے اراکین شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ شرکت فرما کر دونوں زبانوں کے ویکیپیڈیا کے لیے اہم تجاویز پیش کریں گے اور درپیش مسائل کو بھی سامنے لائیں گے۔ پروگرام بتاریخ: 18 اکتوبر 2009ء بروز: اتوار بمقام: میک ڈونلڈز، نجیب سینٹر، طارق روڈ بوقت: شام 5 بجے مزید معلومات کے لیے اردو ویکیپیڈیا پر یہ صفحہ اور انگریزی وکیپیڈيا پر یہ صفحہ ملاحظہ کیجیے یا میرے صارف پر پیغام دیجیے۔ والسلام

  • السلام علیکم ؛ آپ اور انتہا پسند بھائی دونوں سے گزارش ہے کہ ناراض نا ہوں اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش کیجیئے۔ میں مانتا ہوں کہ ابھی متعدد مضامین قابل اعتراض ہیں اور ان میں اصلاح کی ضرورت ہے جو انشااللہ آپ کے مشوروں سے ہوتی رہے گی۔ میں نے تو کبھی بھی آپ کی کسی بات یا تحریر میں بے جا مداخلت نہیں کی۔ اگر آپ نشان دہی نہیں کریں گے تو وہ مضامین میں موجود وہ باتیں کبھی بھی سامنے نہیں آئیں گی جو قابل اعتراض ہیں کیونکہ تمام غیر سائنسی مضامین کو بہت کم ہی پڑھتا ہوں (ایسا کرنے کا وقت بھی نہیں ہوتا) لیکن کوئی اگر اعتراض اٹھائے تو اس کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں اور اس بات کو آپ بھی جانتے ہوں گے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ لکھنے والوں میں آپس میں شیعہ، سنی، بریلوی کے مسائل نا کھڑے کیئے جائیں ورنہ یقین جانیئے کہ یہ دائرۃ المعارف تفرقہ بازی کا اکھاڑہ بن جائے گا۔ میرے خیال سے کسی بھی منتظم نے کبھی خود کو کسی بھی تفرقے کی جانب نہیں کیا اور تمام منتظمین کوشش کرتے ہیں کہ مضمون بہتر سے بہتر ہو جائے۔ اس کوشش میں ہاتھ بٹایئے اور جو بھی بات قابل اعتراض ہو اس کو سامنے لاتے رہی ئے۔ امید ہے آپ میری باتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ --سمرقندی 13:05, 19 اکتوبر 2009 (UTC)
  • فوجدار صاحب! دھاندلی کمیشن آف پاکستان او معاف کیجئے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ماٹو تو آپ نے سنا ہی ہوگا؟ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ . آپ کچھ اس کی تشریح فرما سکتے ہیں؟--انتہا پسند 14:56, 19 اکتوبر 2009 (UTC)
  • محترم، یہ لڑائیاں ویکیپیڈیا پر لڑنے کی نہیں۔ اگرکوئی عزم یا نصب العین ہے تو کوئی عملی کام کریں۔ یہاں ایک دوسرے کو طعنے دینے سے کیا حاصل؟ --Urdutext 22:00, 19 اکتوبر 2009 (UTC)* عزت مآب جناب اردو ٹکسٹ صاحب۔ یہاں کوئی لڑائی نہیں ہو رہی۔ آپ کو شاید کچھ غلط فہمی ہوگئ ہے۔

==آج کا سوال==* فوجدار صاحب! اسلام آباد کے دھماکے بعد دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سندھ کے تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کر دیے گئے۔ کیا حکومتی رٹ اتنی کمزور ہوگئ ہے کہ تعلیمی اداروں کو تحفظ دینے سے بھی قاصر ہے؟--انتہا پسند 12:37, 20 اکتوبر 2009 (UTC)* صفحہ صارف کو اپ ڈیٹ کرنے کا شکریہ۔--فوجدار 07:34, 22 اکتوبر 2009 (UTC)* حکومت پاکستان نے فوجی آپریشن کر کے " دہشت گردوں " کی کمر توڑ دی ہے۔ اس توڑ پھوڑ کا ملبہ تعلیمی اداروں پر گرنے کا خدشہ ہے۔ امریکی حکومتی رٹ اب بلیک واٹر اور کراچی کی ایک " محب وطن" سیاسی جماعت مل کر قائم کریں گی؟ --فوجدار 07:40, 22 اکتوبر 2009 (UTC)

کارزار[ترمیم]

آج تو آپ نے میدان مار لیا صاحب! ایک کارزار بپا کر ڈالا Smile.PNG --سمرقندی 10:31, 13 فروری 2010 (UTC)

  • انسانی روابط میں اونچ نیچ آتی ہی رہتی ہیں اور یہی دوستی کی پہچان ہے ورنہ انجانوں سے کون الجھتا ہے صاحب؟ اپنوں پر مان ہوتا ہے تو اپنوں سے ہی دل کی باتیں کہہ سکتے ہیں۔ --سمرقندی 12:19, 14 فروری 2010 (UTC)
  • آج کل آپ کو متحرک دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی ملاح سوتی ہوئی قوم کی کشتی دھیرے دھیرے منزل کی جانب کھیل رہا ہو؛ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 09:31, 25 فروری 2010 (UTC)
  • اسلام علیکم، اتنے سارے خالی صفحات بنانا مناسب نہیں۔ بہتر ایک ہی مضمون میں فہرست بنا دی جائے اور جب آپ کے پاس مواد اور وقت ہو تو فہرست کے ربط پر کلک کر کے مضمون بنا دیں۔ --Urdutext 23:28, 25 فروری 2010 (UTC)
  • محترم بھائی السلام علیکم، آج طویل عرصہ بعد اس طرف آنا ہوا اور آپ کا پیغام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ کسی نے یاد رکھا۔ توقع تو کچھ اور لوگوں سے تھی مگر چلیں۔۔۔ غیر حاضری کی وجہ مصروفیت تھی اور مصروفیت برطانیہ کے عام انتخابات تھے۔ اب کچھ فرصت میسر آئی ہے امید ہے انشاء اللہ وکی پر ملاقات رہے گی۔۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔ والسلام۔

ترکِ گفتار[ترمیم]

السلام علیکم ؛ ہم تو یہیں ہیں، آپ ہی ترکِ گفتار کر بیھٹے Smile.PNG

جواب دوں گا میں، کچھ مجھ سے پوچھ کر دیکھو
ابھی میں ہوش میں ہوں، ایسا جاں بہ لب بھی نہیں

--سمرقندی 03:30, 10 دسمبر 2010 (UTC)

Invite to WikiConference India 2011[ترمیم]

WCI banner.png

Hi فوجدار,

The First WikiConference India is being organized in Mumbai and will take place on 18-20 November 2011.
You can see our Official website, the Facebook event and our Scholarship form.

But the activities start now with the 100 day long WikiOutreach.

Call for participation is now open, please submit your entries here. (last date for submission is 30 August 2011)

As you are part of Wikimedia India community we invite you to be there for conference and share your experience. Thank you for your contributions.

We look forward to see you at Mumbai on 18-20 November 2011

لاپتہ وکیپیڈین[ترمیم]

آپ نے کافی عرصہ سے اردو ویکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لیے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --طاھر روبہ (تبادلۂ خیال) 11:29, 8 نومبر 2012 (UTC)


اس کرم نوازی پر وکی پیڈیا کی "وائسرائے کونسل " کاازحد مشکور ہوں کہ انہوں نے میری خدمات کے اعتراف میں گمشدگی کے اعلان کا احسان مرحمت فرمایا۔ مزید ان کا احسان مند ہوں کہ اعلان محض اعلان تک محدود رکھا گیا اور اس بازیابی پر کسی انعام سے احتراز فرمایا گیا۔--فوجدار (تبادلۂ خیال) 13:00, 6 فروری 2013 (م ع و)

صلائے عام[ترمیم]

جناب فوجدار! اس وقت اردو ویکی میں جلد از جلد پچاس ہزار صفحات کا ہدف عبور کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ اس کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لیے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ہمارے پیش نظر دنیا بھر میں موجود لاکھوں شہروں پر خودکار طور پر اردو ویکیپیڈیا میں مضامین تحریر کرنے کا منصوبہ ہے، اس منصوبہ کے تحت ایک مخصوص صفحہ پر درخواست دی جاتی ہے۔ جن شہروں پر اردو ویکی میں مضامین موجود نہیں ہیں، آپ محض ان شہروں کے نام درج کر دیں، ایک دن سے بھی کم عرصہ میں ان پر مضامین/صفحات تحریر کردیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات اور مضامین تحریر کرنے کی درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے درج ذیل روابط ملاحظہ فرمائیں:

اطلاعاً عرض ہے کہ اس منصوبہ کے ذریعہ محض دو دن میں 200 سے زائد صفحات بنالیے گئے ہیں۔ امید ہے آپ کو یہ منصوبہ پسند آئے گا، نیز اس منصوبہ میں عملی شرکت فرماکر اردو ویکی کے پچاس ہزاری ہدف کو عبور کرنے میں معاونت فرمائیں گے۔ ممنون میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:46، 23 اگست 2019 (م ع و)

منتقلی زمرہ جات کی درخواست[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا پر موجود زمرہ جات کو براہ راست کوئی بھی صارف کسی دوسرے نام کے جانب منتقل نہیں کرسکتا، لیکن اس کی ضرورت با رہا پیش آتی ہے۔ لہذا اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس منصوبہ کے تحت اردو ویکی کے کسی صارف کو اگر پہلے سے موجود زمرہ جات کے نام کسی نئے نام کے جانب منتقل کرنا ہو تو ایک متعین طریقہ سے درخواست دے سکتا ہے، اگر درخواست صحیح اور درست ہو (تخریب کاری کے زمرہ میں نہ آتی ہو) تو خودکار طور پر فورا درخواست پر عمل کر دیا جاتا ہے۔

صفحہ منصوبہ اور صفحہ درخواست ملاحظہ فرمائیں۔

میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)

رائے شماری[ترمیم]

جناب فوجدار! آپ کی رائے ویکیپیڈیا:دیوان_عام/طرزیات#تنصیب توسیع پیغام خوش آمدید میں درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)

ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا[ترمیم]

تاریخ: 16 مارچ، 2014 بروز اتوار


ہدف اول - 50,000
مارچ 2014 کے 27,000 مضامین سے بطور نقطہ آغاز


کرغیز - چواش - کینٹونیز - بنگالی - آئرش - تاجک - اردو - لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز - پنجابی - یوروبا - برمی - باشکیر - ملیالم - آئس لینڈک - مراٹھی - لکژمبرگیش - میلتسی - جاوی - بریٹن - بوسنیائی - 50,000


ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا[ترمیم]

تاریخ: 16 مارچ، 2014 بروز اتوار


ہدف اول - 50,000
مارچ 2014 کے 27,000 مضامین سے بطور نقطہ آغاز


کرغیز - چواش - کینٹونیز - بنگالی - آئرش - تاجک - لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز - یوروبا - اردو - برمی - پنجابی - باشکیر - ملیالم - آئس لینڈک - مراٹھی - لکژمبرگیش - میلتسی - جاوی - بریٹن - بوسنیائی - 50,000


میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)

ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا[ترمیم]

تاریخ: 22 مارچ، 2014 بروز اتوار


ہدف اول - 50,000
مارچ 2014 کے 27,000 مضامین سے بطور نقطہ آغاز


کرغیز - چواش - کینٹونیز - بنگالی - آئرش - تاجک - لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز - یوروبا - اردو - برمی - پنجابی - باشکیر - ملیالم - آئس لینڈک - مراٹھی - لکژمبرگیش - میلتسی - جاوی - بریٹن - بوسنیائی - 50,000


میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)

ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا[ترمیم]

تاریخ: 29 مارچ، 2014 بروز سنیچر

منصوبہ برائے خودکار اردو سازی[ترمیم]

بطور خاص اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے Face-smile.svg تجربہ کریں اور رائے سے نوازیں! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)

دعوت تبصرہ اظہار تاثرات[ترمیم]

السلام علیکم جناب فوجدار! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔

آج اردو ویکیپیڈیا نے اپنا اولین ہدف پچاس ہزار مضامین کا اپنا اولین ہدف پورا کیا ہے، خوشی کے اس موقع پر یہاں جشن پچاس ہزاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آپ سے اس جشن میں شرکت اور اظہار تاثرات کی پرخلوص درخواست ہے، آنجناب کی تشریف آوری ہم سب کے لیے باعث مسرت ہوگی۔ والسلام :) یہ صارف منتظم ہے—خادم— 

درخواست ویکی کتب میں[ترمیم]

السلام علیکم جناب فوجدار صاحب! آپ کی رائے اس صفحہ میں درکار ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم— 

اردو ویکی اقتباسات پر رائے شماری[ترمیم]

جناب فوجدار صاحب! اردو ویکی اقتباسات ایک طویل عرصہ سے غیر فعال تھا۔ حال ہی میں اردو ویکیپیڈیا کے پچاس ہزاری ہدف کی تکمیل پر دیگر غیر متحرک منصوبوں کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، اردو ویکی کتب بھی کچھ دنوں میں فعال ہوجائے گا۔ اب اردو ویکی اقتباسات کو فعال کیا جانا ہے، اس سلسلہ میں وہاں منتظمی کے اختیارات کی از حد ضرورت پڑ رہی ہے۔ چنانچہ اردو ویکی کے قدیم ترین صارف قیصرانی صاحب کو منتظمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس رائے شماری میں اپنی رائے عنایت فرمائیں۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:15، 7 مئی 2014 (م ع و)

رائے شماری ایزی ٹائم لائن توسیع کی تنصیب[ترمیم]

جناب فوجدار صاحب! آپ کی رائے [1] درکار ہے۔

رائے شماری[ترمیم]

السلام علیکم جناب فوجدار صاحب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:05، 26 ستمبر 2014 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

السلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:40، 10 نومبر 2014 (م ع و)

کراچی کے اسپتال[ترمیم]

محترم فوجدار صاحب اسلام و علیکم کرچی کے اسپتالوں پر آپ کے مضامین دیکھے۔ بہت محنت کی ہے آپ نے۔ براہ مہربانی اگر کراچی کے اسپتالوں کا سانچہ بنا دیں تو بہت آسانی رہے گی پڑھنے والوں کو۔ نیازمند --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:09, 28 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے[ترمیم]

 مکرمی    فوجدارصاحب    تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ آئیے، توجہ دیں! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

جدول برائے مضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
8 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
9 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:30, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

جناب فوجدار صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

مضامین بدون داخلی روابط[ترمیم]

محترم فوجدار صاحب!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ برائے مہبربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 87 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔---Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:21, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

جناب فوجدار، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)

جدید ترمیمی سہولیات[ترمیم]

جناب فوجدار صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آداب جناب فوجدار! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری[ترمیم]

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟[ترمیم]

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے[ترمیم]

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر Com.icon.png ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد Notebook blue.png اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  3. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)

اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی[ترمیم]

اطلاع:_ اردو ویکیپیڈیا میں sandbox کے لیے عرصہ سے اردو متبادل ریتخانہ استعمال کیا جاتا رہاہے، یہ لفظ اردو میں معروف بھی نہیں اور انگریزی لفظ کا ہو بہو اور بھونڈا ترجمہ ہے۔ چنانچہ اس لفظ کو تبدیل کرکے تختہ مشق کر دیا گیا ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ یہاں کلک کرکے اپنے تختہ مشق کا نام ریتخانے سے منتقل کرکے تختہ مشق کر لیں۔ امید ہے یہ تبدیلی پسند آئے گی۔

اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں[ترمیم]

Bästa nyskrivna.svg 1،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:21, 6 اگست 2017 (م ع و)

اقرا یونیورسٹی کی مجوزہ حذف شدگی[ترمیم]

Ambox warning yellow.svg

مضمون اقرا یونیورسٹی کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، ذیل میں اس کی وجہ درج ہے:

خالی صفحہ

اگر آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری اسلوب کو حذف کریں اور ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر حذف شدگی کی وجہ باقی نہ رہے نیز مضمون کو معیاری اسلوب میں تحریر کر دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ صارف یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو پير 11 دسمبر، 2017ء کے بعد منتظمین کی جانب سے حذف کر دیا جائے گا۔

اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{مجوزہ حذف شدگی/پیغام}} کو ہٹانے سے مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی تو رک سکتی ہے، لیکن حذف شدگی کی دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیز اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نظر آئے تو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور گفتگو کے مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر مضامین برائے حذف پر گفتگو کے نتیجے میں مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق ہو جائے تو بہرصورت مضمون کو حذف کر دیا جائے گا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 05:02, 26 نومبر 2017 (م ع و)

ویکی بان[ترمیم]

یہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)

ویکی لغت پر رائے شماری[ترمیم]

محترم فوجدار آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔

ویکیپیڈیا کے منصوبے[ترمیم]

دعوت برائے ویکی منصوبہ ہندومت[ترمیم]

ویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید
Om symbol.svg

ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش

تبادلہ خیال ہندومت — ہندو مت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو

تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات

ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت  ہندو ہیں

باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب

گروہان — ہندو فرقوں کا ایک ذیلی منصوبہ

دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت[ترمیم]

آپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔

Star of David.svg

دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت[ترمیم]

آپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔

Christian cross.svg

بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار[ترمیم]

محترم فوجدار صاحب!

آداب

آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون[ترمیم]

محترم فوجدار صاحب!

آداب،

توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :) یہ صارف منتظم ہے—محمد شعیب— 

ویکی ماخذ[ترمیم]

محترم فوجدار صاحب!

آداب!


ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔

اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار[ترمیم]

آداب!

آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

ٹائیگر ترمیمی دوڑ میں خوش آمدید[ترمیم]

Ghostscript Tiger.svg
جناب فوجدار کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور گوگل نے سینٹر برائے انٹرنیٹ و سوسائٹی (سی آئی ایس) اور ویکیپیڈیا انڈیا چیپٹر (ڈبلیو ایم آئی این) کے تعاون سے ایک تحریری مسابقہ کا انتظام کیا ہے تاکہ کچھ متعین موضوعات پر معیاری مواد فراہم کرنے اور تحریر کرنے میں بھارتی زبانوں کی برادریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  • ترمیمی دوڑ کے اصول و ضوابط یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ویکیپیڈیا پر نئے ہیں تو ذیل میں کچھ صفحات ہیں جن سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں:

  • اگر آپ اس تحریری مسابقے میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ترمیمی دوڑ میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین ٹائیگر ترمیمی دوڑ (تبادلۂ خیال!)


نیز آپ دوسری بھارتی زبانوں کی ترمیمی دوڑوں میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں:

مراٹھیتملکنڑبنگالیتیلگوگر مکھی پنجابیانگریزیاڑیہملیالمگجراتیہندی

منصوبہ امن کے پیامبر میں حصہ لیں[ترمیم]

Dove peace.svg
جناب فوجدار کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

امن کے پیامبر اردو اور عبرانی ویکیپیڈیا کے درمیان باہمی تعاون ہے۔ منصوبے کا آغاز 20 جون سے ہے اور اختتام 20 اگست کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس باہمی تعاون میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس باہمی تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ امن کے پیامبر (تبادلۂ خیال!)

اسرائیل پاکستان تعلقات[ترمیم]

محترم فوجدار صاحب!

آداب، یہاں اپنی رائے دیجیے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

یہاں پر رائے دیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء[ترمیم]

محترم صاحب!

جناب فوجدار کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

'ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا اہم مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات کو اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروانا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کئی اہم ایشیائی اداکاروں، فلم پروڈیوسروں اور فلم ہدایتکاروں کے صفحہ/مضامین نہیں ہیں۔ اس منصوبہ کے ذریعے ہم ان سب اشخاص کا اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کل سے شروع[ترمیم]

جناب فوجدار کی خدمت میں آداب عرض ہے۔


ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز کل سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر ایک فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں غیر موجود اہم مضامین کا ذکر ہے۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

رائے درکار[ترمیم]

ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد پر آپکی رائے درکار ہے۔ اگر آپ یہ پیغام دوبارہ دیکھ رہے ہیں تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:44، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ[ترمیم]

چینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:09، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ[ترمیم]

چینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:15، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)

اردو چینی ہمکاری منصوبہ[ترمیم]

Accessories-text-editor.png
جناب فوجدار کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

اردو چینی تحریری مسابقہ اردو اور چینی ویکیپیڈیا کے درمیان ایک ہمکاری منصوبہ ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 مارچ سے ہے اور اختتام 15 اپریل کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ ہمکاری منصوبے کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 15 اپریل 2019ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس ہمکاری میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ہمکاری منصوبے میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت کریں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین اردو چینی ہمکاری منصوبہ (تبادلۂ خیال!)