وفد صدف
وفد صدف 10ھ میں بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا ۔
یہ قبیلہ کندہ سے تعلق رکھتے تھے اب حضرموت سے منسوب ہیں۔
شرجیل بن عبد العزیز الصدفی اپنے بزرگوں سے روایت کرتے ہیں کہ ہمارا وفدجس میں 19 آدمی تھے اونٹنیوں پر سوار ہو کر حاضر ہو ہمارا لباس تہبند اور چادر تھا۔
یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آپ کے مکان اور منبر کے درمیان پہنچے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے انہوں نے جاکر سلام نہیں کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے پوچھا کیا تم لوگ مسلمان ہو؟ان لوگوں نے جواب دیا جی ہاں تو فرمایا سلام کیوں نہیں کیا۔ یہ لوگ کھڑے ہوئے اور کہا "السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمۃ اللَّهِ وَبَرَكَاتہ" آپ نے فرمایا وعلیکم السلام بیٹھ جاؤ۔ انہوں نے نمازوں کے وقت دریافت کیے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بتائے۔[1][2]