وفد جیشان
Appearance
وفد جیشان میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا اس میں الجیشانی نام کی ایک شخصیت تھے جس کی وجہ سے اس وفد کا نام وفد جیشان ہو گیا
ابو وہب الجیشانی اپنی قوم کے چند لوگوں کے ساتھ آئے ان لوگوں نے یمن کی شراب کے متعلق پوچھا اس ذیل میں تبع کا نام لیا جو شہد سے بنتی ہے اور مزر کے متعلق پوچھا جو جَو سے بنتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا کیا تمھیں اس سے نشہ ہوتا ہے تو کہنے لگے جب زیادہ پئیں تو نشہ ہوتا ہے تو آپ نے فرمایا اس کا قلیل بھی حرام ہے۔ جس کا کثیر بھی نشہ دے انھوں نے اس شخص کے متعلق پوچھا جو شراب بنائے اور اپنے کارندوں کو پلائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہر نشہ والی چیز حرام ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ طبقات ابن سعد حصہ دوم صفحہ 99، محمد بن سعد، نفیس اکیڈمی کراچی