وفد عنزہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(وفدعنزہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

وفد عنزہ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا
سلمہ بن سعد روایت کرتے ہیں کہ جب وہ اور ان کے خاندان والے اور بیٹوں کی جماعت لیکر بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے پہلے اجازت طلب کی اور کہا کہ یہ عنزہ کا وفد ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے فرمایا عنزہ اچھا قبیلہ ہے ان پر بغاوت ہو گی اور ان کی مدد کی جائیگی ۔حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے علماءکوخوش آمدید اے سلمہ اپنی حاجت بتاؤ[1] غضبان بن حنظلہ کہتے ہیں کہ ان کے والد حنظلہ ایک مرتبہ عمر فاروق کی خدمت میں ایک وفد لے کر حاضر ہوئے، عمر اس وفد کے جس آدمی کے پاس سے بھی گذرتے اس کے متعلق یہ ضرور پوچھتے کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے؟ چنانچہ جب میرے والد کے پاس پہنچے تو ان سے بھی یہی پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ انہوں نے بتایا قبیلہ عنزہ سے، تو فرمایا کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس قبیلے کے لوگ مظفر ومنصور ہوتے ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد دوم صفحہ 443،ابن حجر عسقلانی، مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. مسند احمد:جلد اول:حدیث نمبر 135