ابواء
Appearance
ٱَلْأَبْوَاء | |
---|---|
گاؤں | |
A grave to the right of that of محمد بن عبد اللہ's mother Aminah | |
Location of Al-Abwa' in Saudi Arabia | |
متناسقات: 23°6′33.34″N 39°5′39.59″E / 23.1092611°N 39.0943306°E | |
ملک | سعودی عرب |
علاقہ | Makkah |
حکومت | |
• Provincial Governor | Khalid bin Faisal Al Saud |
منطقۂ وقت | AST (UTC+3) |
ابواءتاریخ اسلام کے مطابق وہ مقام جہاں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ حضرت آمنہ بنت وھب کا انتقال ہوا۔ اس کا موجودہ نام ’’وَادِي الْخُرَيْبَةِ‘‘ مستعمل ہے۔[1]
- منقول ہے کہ 577ء میں حضرت آمنہ بنت وھب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آپ کے ماموں سے ملاقات اور والد عبداللہ بن عبدالمطلب کی قبر کی زیارت کی غرض سے لے جا رہی تھیں کہ مکہ اور یثرب (مدینہ) کے درمیان ابواء کے مقام پر وفات پا گئیں۔ ابواء مدینہ سے اسّی میل دور ایک گاؤں ہے[2]
غزوہ ابواء یا غزوہ ودان
[ترمیم]غزوہ ودان یا غزوہ ابواء صفر 1ھ میں ہوا۔ ابن عبد البر نے ” کتاب الدررفی المغازی والسیر “ میں کہا ہے : پہلا غزوہ جس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود شریک ہوئے غزوہ ودان ہے اس میں جنگ نہ ہوئی اور اسی کا نام غزوہ ابواء بھی ہے۔[3]