ابو الخطاب کلوذانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو الخطاب کلوذانی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1041ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 1 نومبر 1116ء (74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنبلی
عملی زندگی
پیشہ محدث ،  فقیہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو الخطاب محفوظ بن احمد بن حسن بن حسن عراقی کلوذانی بغدادی ازجی حنبلی پانچویں صدی ہجری کے اعلام حنابلہ میں سے ہیں، سنہ ولادت 432 ہجری مطابق 1041 عیسوی ہے، اپنے زمانے میں حنبلیوں کے شیخ تھے، قاضی ابو یعلی حنبلی کے شاگرد ہیں۔[1]

اساتذہ[ترمیم]

  • ابو محمد جوہری
  • ابو علی محمد بن حسین جازری
  • ابو طالب عشاری
  • اور دیگر علما سے علم حاصل کیا، "کتاب الجلیس والانیس" جازری سے روایت کیا، ان کی تالیف "المعافی" سے استفادہ کیا۔

تلامذہ[ترمیم]

  • ابن ناصر
  • سلفی
  • ابو معمر انصاری
  • مبارک بن خضیر
  • ابو الکرم بن غسال
  • اور دوسرے اجل علما کو فیض پہنچایا، بہت سی تصانیف بھی لکھی۔

علما کی آرا[ترمیم]

  • ابو الکرم بن شہرزوری کہتے ہیں: «الکیا ہراسی جب ابو الخطاب کلوذانی کو آتا ہوا دیکھتے تو فرماتے، پہاڑ (علم کا) آ رہا ہے»
  • ابو بکر بن نقور کہتے ہیں: «الکیا ہراسی جب ابو الخطاب کو دیکھتے فرماتے، دیکھو فقہ آ گیا ہے»
  • سلفی کہتے ہیں: «ثقہ ہیں، احمد بن حنبل کے خوش نصیب تلامذہ میں سے تھے»
  • کسی بڑے عالم نے کہا ہے: «مفتی، نیک، عابد، متقی اور با اخلاق شخص تھے، ان کا بہت عمدہ نظام تھا، "ہدایہ"، "رؤوس المسائل" اور "اصول الفقہ" کتابیں تصنیف کی ہے،»
  • ذہبی کہتے ہیں: «ابو الخطاب بہترین علما میں سے تھے، نیک، صالح اور بہترین اخلاق کے مالک تھے، شفتہ گفتگو فرماتے، بہت ذہین تھے، کثیر الروایت شمار ہوتے ہیں، حدیث اور کتب احادیث کا خوب علم حاصل کیا، ابن کلیب سے بھی اجازت حاصل تھی»
  • ابن النجار کہتے ہیں: «فقہ کا علم ابو یعلیٰ سے حاصل کیا، فرائض کا علم ونی سے حاصل کیا اور اپنے زمانے کے امام اور شیخ تھے، مذہب، اصول، اختلاف اور جدید شعر پر کتابیں لکھی ہے»

تالیفات[ترمیم]

  • التمہید: اصول فقہ میں
  • الانتصار فی مسائل الکبار
  • رؤوس المسائل
  • الہدایہ: فقہ میں
  • التہذیب
  • عقیدۃ اہل الاثر [2]

وفات[ترمیم]

ابو الخطاب کلوذانی کی وفات 23 جمادی الآخر سنہ 510 ہجری مطابق 1116 عیسوی میں ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سير أعلام النبلاء الطبقة السابعة والعشرون أبو الخطابالمكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 30 أبريل 2016 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ library.islamweb.net (Error: unknown archive URL)
  2. أبو الخطاب الكلوذانيالمكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 30 أبريل 2016 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shamela.ws (Error: unknown archive URL)