بہرائچ (لوک سبھا انتخابی حلقہ)
بہرائچ لوک سبھا حلقہ بھارت.کی ریاست اترپردیش کے 80 لوک سبھا (پارلیمانی) حلقوں میں سے ایک ہے۔یہ ضلع بہرائچ میں واقع دولوک سبھا حلقوں میں سے ایک ۃٰں۔[1]
اسمبلی کے طبقات
[ترمیم]اس سے پہلے حد بندی کی پارلیمانی حلقوں میں 2008, بہرائچ لوک سبھا حلقہ کے پر مشتمل مندرجہ ذیل پانچ اسمبلی طبقات: نانپارہ:
چردہ:شبیر احمد اس اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی 1993 سے 2012 تک رہے۔ اس کے بعد یہ سیٹ ختم کر دی گئی۔
بھنگا
بہرائچ
اکونا
کے بعد حد بندی، اس حلقہ پر مشتمل مندرجہ ذیل پانچ اسمبلی کے شعبہ جات:[2]
- بلہا
- نانپارہ
- مٹیرہ# مہسی
- بہرائچ
بہرائچ لوک سبھا کی سیاسی تاریخ
[ترمیم]1951ء-1952ء میں آزادی کے بعد پہلے عام انتخابات ہوئے جس میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوئے تھے۔ 1951ءکے پہلے پارلیمنٹ انتخاب میں صدر سیٹ سے مشہور مجاہد آزادی رفیع احمد قدوائی نے فتح حاصل کی تھی اور پنڈت جواہر لعل نہرو نے حکومت میں خوراک و زراعت کی پورٹ فولیو قدوائی صاحب کے سپرد کی۔اسی طرح 1957ء میں ہوئے انتخاب میں سردار جوگندر سنگھ نے بہرائچ پارلیمنٹ حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔بعد میں سردارجوگیندرسنگھ1971ءسے1972ءتک اڈیسہ اور یکم جولائی 1972ء سے14فروری 1977ء تک راجستھان کے گورنر رہے۔1962ء میں ہوئے تیسرے لوک سبھا انتخابات میں سوتنترا پارٹی کے کنور رام سنگھ نے کامیابی حاصل کی۔1967ء میں ہوئے چوتھے لوک سبھا انتخابات میں کے کے نائر نے بھارتی جن سنگھ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔1971ء میں ہوئے پانچویںے لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کے پنڈت بدلو رام شکلا نے کامیابی حاصل کی۔1977ء میں ہوئے چھٹے وک سبھا کے انتخابات میں اوم پرکاش تیاگی بھارتیہ لوک دل کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔[3] ساتویں لوک سبھا کے انتخابات میں 1980ءمیں مولانا سید مظفر حسین کچھوچھوی(سابق نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)نے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔اسی طرح 1984ء میں ہوئے آٹھویں لوک سبھا کے انتخابات میں عارف محمد خاں بہرائچ آئے اور یہاں سے انتخاب میں کا نگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی اور راجیو گاندھی حکومت میں وزیر ہوئے۔عارف محمد خاں اس کے بعد دو مرتبہ نویں لوک سبھا انتخابات 1989ء میں جانتا دل کے ٹکٹ پراور بارہویں لوک سبھا کے انتخابات 1998ءمیں بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے رودر سین چودھری نے دسویں1991ءلوک سبھا کے انتخابات میں فتح حاصل کی۔ گیارہویں لوک سبھا کے لیے ہوئے1996ء کے انتخابات میں رودر سین چودھری کے بیٹے پدم سین چودھری نے کامیابی حاصل کی۔بارہویں لوک سبھا کے انتخابات 1998ء میں بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پرسابق وزیر عارف محمد خان نے تیسری اور آخری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ 1999ء میں ہوئے تہرویں لوک سبھا کے انتخابات میں پدم سین چودھری نے دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔[4] 2004ء میں ہوئے چودھویں لوک سبھا کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر محترمہ روباب سعیدہ نے کامیابی حاصل کی۔ یہ آخری انتخابات تھے بہرائچ جنرل سیٹ کے لیے اس کے بعد بہرائچ لوک سبھا سیٹ کو درج فہرست ذات کے لیے محفوظ کر دیا گیا اور بہرائچ سیٹ بہرائچ (محفوظ)کے نام سے ہو گئی۔پندرھویں لوک سبھا2009ءکے انتخابات میں کانگریس پارٹی کے کمانڈو کمل کشورنے بہرائچ کی نمائندگی کی۔ سولہویں لوک سبھا 2014ءکے انتخابات میں میں سادھوی ساوتری بائی پھولے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر بہرائچ لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کی۔[5]
پارلیمنٹ کے ارکان
[ترمیم]- 1952: رفیع احمد قدوائی, انڈین نیشنل کانگریس
- 1957: سردار جوگیندر سنگھ انڈین نیشنل کانگریس
- 1962: کنور رام سنگھ، سوتنترا پارٹی
- 1967: کے۔ کے۔ نائر، بھارتیہ جن سنگھ
- 1971: بدلو رام شکلا، انڈین نیشنل کانگریس
- 1977: اوم پرکاش ٹیاگا، بھارتیہ لوک ڈل
- 1980: مولاناسید مظفر حسین کچھوچھوی، انڈین نیشنل کانگریس (اندرا)
- 1984: عارف محمد خاں، انڈین نیشنل کانگریس
- 1989: عارف محمد خاں، جنتا دل
- 1991: رودر سین چوہدری، بھارتیہ جنتا پارٹی
- 1996: پدم سین چوہدری، بھارتیہ جنتا پارٹی
- 1998: عارف محمد خاں، بہوجن سماج پارٹی
- 1999: پدمسین چوہدری، بھارتیہ جنتا پارٹی
- 2004: روباب سعیدہ, سماج وادی پارٹی
- 2009: کمل کشور، انڈین نیشنل کانگریس
- 2014: سادھوی ساوتری بائی پھولے، بھارتیہ جنتا پارٹی
- 2019: اکشھے ور لعل گونڈ، بھارتیہ جنتا پارٹی
# | ٹرم | نام | جماعت | از | تا | ایام | تفصیل | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
01 | پہلی لوک سبھا | رفیع احمد قدوائی | انڈین نیشنل کانگریس | 17 اپریل 1952ء | 04اپریل 1957ء | [6] | -بہرائچ | |
02 | دوسری لوک سبھا | سردار جوگیندر سنگھ | انڈین نیشنل کانگریس | 05اپریل 1957ء | 02مارچ1962ء | -بہرائچ | [7] | |
03 | تیسری لوک سبھا | کنور رام سنگھ | سوتنترا پارٹی | 02اپریل1962ء | 03مارچ1967ء | -بہرائچ | [8] | |
04 | چوتھی لوک سبھا | کے کے نائر | جن سنگھ | 4 مارچ1967ء | 27 دسمبر1970ء | -بہرائچ | [9] | |
05 | پانچویں لوک سبھا | پنڈت بدلو رام شکلا | انڈین نیشنل کانگریس | 15مارچ 1971ء | 18جنوری1977ء | -بہرائچ | [10] | |
06 | 06th لوک سبھا | اوم پرکاش تیاگی | بھارتیہ لوک دل | 23مارچ1977ء | 22اگست1979ء | -بہرائچ | [11] | |
07 | 07th لوک سبھا | مولاناسید مظفر حسین کچھوچھوی | انڈین نیشنل کانگریس | 18جنوری1980ء | 30دسمبر 1984ء | -بہرائچ | [12] | |
08 | 08th لوک سبھا | عارف محمد خاں | انڈین نیشنل کانگریس | 31دسمبر1984ء | 27نومبر1989ء | -بہرائچ | [13] | |
09 | 09th لوک سبھا | عارف محمد خان | جنتا دل | 02دسمبر1989ء | 13مارچ 1991ء | -بہرائچ | [14] | |
10 | 10th لوک سبھا | رودر سین چودھری | بھارتیہ جنتا پارٹی | 20جون 1991ء | 10مئی1996ء | -بہرائچ | [15] | |
11 | 11th لوک سبھا | پدم سین چودھری | بھارتیہ جنتا پارٹی | 15مئی 1996ء | 04دسمبر 1997ء | -بہرائچ | [16] | |
12 | 12th لوک سبھا | عارف محمد خاں | بہوجن سماج پارٹی | 10مارچ 1998ء | 26اپریل 1999ء | -بہرائچ | [17] | |
13 | 13th لوک سبھا | پدم سین چودھری | بھارتیہ جنتا پارٹی | 10اکتوبر 1999ء | 6فروری 2004ء | -بہرائچ | [18] | |
14 | 14th لوک سبھا | روباب سعیدہ | سماج وادی پارٹی | 17مئی 2004ء | 17مئی 2009ء | -بہرائچ | [19] | |
15 | 15th لوک سبھا | کامنڈو کمل کشور | سماج وادی پارٹی | 18مئی 2009ء | 15مئی 2014ء | -بہرائچ | [20] | |
16 | 16th لوک سبھا حلقہ | سادھوی ساوتری بائی پھولے | بھارتیہ جنتا پارٹی | 16 مئی2014ء | 22مئی 2019ء | -بہرائچ | [21] | |
17 | 17th لوک سبھا حلقہ | اکشھے ور لعل گونڈ | بھارتیہ جنتا پارٹی | 23 مئی2019ء | -بہرائچ | [22] |
نوٹ
[ترمیم]- ↑ "Bahraich(Uttar Pradesh) Lok Sabha Election Results 2014 with Sitting MP and Party Name"۔ 29 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2017
- ↑ "Information and Statistics-Parliamentary Constituencies-56-Bahraich"۔ Chief Electoral Officer, Uttar Pradesh website
- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4111-general-election-1951-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4112-general-election-1957-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4113-general-election-1962-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4114-general-election-1967-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4115-general-election-1971-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4116-general-election-1977-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4117-general-election-1980-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4118-general-election-1984-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4120-general-election-1989-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4121-general-election-1991-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4123-general-election-1996-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4124-general-election-1998-vol-i-ii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4125-general-election-1999-vol-i-ii-iii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/file/4126-general-election-2004-vol-i-ii-iii/
- ↑ https://eci.gov.in/files/category/98-general-election-2009/
- ↑ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 25 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2019
حوالہ جات
[ترمیم]- اترپردیش اسمبلی پروفائل
- اترپردیش اسمبلی ویب گاہ