شفیع بہرائچی
شفیع ؔ بہرائچی | |
---|---|
پیدائش | شفیع اللہ 1902 محلہ براہمنی پورہ چوک بازار بہرائچ صوبہ متحدہ برطانوی ہند |
وفات | 06 جولائی 1973ء چاندپورہ نزد آستانہ امیرماہ بہرائچ،اتر پردیش بھارت |
آخری آرام گاہ | احاتہ حیرت شاہ نزد درگاہ ریلوے کراسنگبہرائچ،اتر پردیش بھارت |
پیشہ | ،شاعری ،ادب سے وابستگی، تجارت |
زبان | اردو |
قومیت | بھارتی |
نسل | بھارتی |
شہریت | برطانوی ہند (1947–1902)بھارتی(1973-1947) |
تعلیم | دینی تعلیم |
موضوع | نعت ،غزل |
شریک حیات | مریم خاتون |
اولاد | محمدنعیم اللہ ۔ محمدشمیم اللہ۔ستارہ بیگم۔انوری بیگم۔بلکیس بیگم۔محمدنسیم اللہ۔حاجی محمد علیم اللہ۔ محمد سفیق اللہ |
رشتہ دار | فیض بہرائچی،جنید احمد نور |
ویب سائٹ | |
http://faranjunedahmad.blogspot.in/2014/05/haji-shafiullah-shafi-bahraichi.html |
حاجی شفیع اللہ شفیع ؔ بہرائچی کی پیدائش 1902ء میں شہر بہرائچ کے محلہ براھمنی پورہ چوک بازار میں حاجی براتی میاں نقشبندی چونا والے کے گھر میں ہوئی تھی۔ آپ کی تعلیم گھر پر ہوئی۔ آپ شہر بہرائچ کے نامور تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ کی دُکان ادبی محفل کا مقام تھی۔ حاجی شفیعؔ صاحب نے 1963ء میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ 6 جولائی 1973ء کو ان کا انتقال ہوا۔ درگاہ ریلوے کراسنگ سے متصل احاطہ حیرت شاہؒ میں اپنے والد کے پہلو میں ان کی آخری آرام گاہ ہے۔
ادبی سفر
[ترمیم]شفیع ؔ بہرائچی حضرت جگر بسوانی کے شاگرد تھے۔ شوق بہرائچی اور رافتؔ بہرائچی سے صلاح مشورہ کرتے تھے۔ حضرت جگر ؔ بسوانی سے خط کتابت کے ذریعہ اپنے کلام کی اصلاح کرواتے تھے۔ آپ کی دکان پر بہرائچ کے تمام نامور شخصیات کا آنا جانا رہتا تھا۔ شفیعؔ صاحب بہرائچ سے شائع ہونے والے ادبی رسالے چودھویں صدی کے سرپرست تھے۔
اہم شخصیات سے رابطہ
[ترمیم]شفیع بہرائچی شوق بہرائچی اور رافت بہرائچی کے دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔ کیفیؔ اعظمی جب بھی بہرائچ[1] تشریف لاتے تو شفیعؔ صاحب سے ضرورملنے جاتے تھے۔عبدالرحمن وصفیؔ بہرائچی ،ڈاکٹر نعیم اللہ خاں خیالی، بابا جمال بہرائچی، محسن زیدی، واصل بہرائچیساغرمہدی،ایمن چغتائی نانپاروی،واصف القادری، اظہار وارثی، بابو لاڈلی پرشاد حیرتؔ ،نجم خیرآبادی سے آپ کی گہری دوستی تھی۔ آپ کی تجارت کا مرکز شہر بہرائچ کی ادبی محفل کا ایک اہم مرکزتھا جہاں پر روز شام کو شعر و سخن کی محفل جمتی تھی۔
ادبی خدمات
[ترمیم]شفیع ؔ بہرائچی حمد نعت اور غزل پر حاکمانہ قدرت رکھتے تھے۔ آپ کے 2 مجموعہ کلام کا ذکر محمد نعیم اللہ خیالی کی ایک غیر مطبوعہ کتاب [2] میں ملتا ہے جس کا نام (1) مجموعہ آئینہ سخن مطبوعہ غزل اور (2)نعت و منقبت جلوئے غازی ہیں۔[2] آپ کا کلام ماہنامہ شاعر آگرہ ,روزنامہ انقلاب اور ماہنامہ چودھویں صدی بہرائچ کے علاوہ مختلف رسالوں میں شائع ہو تا رہا ہے۔ شفیع صاحب کا کلام قلمی نسخوں کی شکل میں محفوظ ہے۔ نعمتؔ بہرائچی اپنی کتاب تذکرہ شعرائے ضلع بہرائچ میں شفیع بہرائچی کے بارے میں لکھتے ہے کہ
” | جناب شفیع صاحب کہنہ مشق اور زودگو شاعر تھے، بڑی مخیر اور دیندار ہستی تھی۔ ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے آپ میں ایک بڑی خصوصیت یہ تھی کہ آپ اپنے کلام میں ایک ساتھ نفی و اثبات کو اس فن کارانہ طریقہ سے سمو دیتے تھے کہ سامعین کا ذہن حیرانی و امتیاز ہی میں کھو جاتا تھا۔ بسا اوقات سامع اپنی غلط فہمی پر خود ماتم کرتا تھا۔ مختصر یہ کہ آپ کی ذات گرامی بہت ہی خصوصیات کی حامل تھی۔ | “ |
نمونہ کلام
[ترمیم]” | قسم خدا کی نہ پایا کہیں شفیعؔ اب تک
جو کیف دے گئی مجھ کوسحر مدینے کی |
“ |
غزل جناب الحاج شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی
ارے توبہ عذر جفا کروں کبھی ظرف ایسا میرا نہیں | وہ مٹادیں چاہے ابھی مجھے کوئی شکوہ کوئی گلا نہیں | |
میں سمجھ گیا ہوں کلیم کو ذرا کام عقل سے لیجئے | وہ تمیز جلوہ کریگا کیا جسے ہوش اپنا رہا نہیں | |
میرا دست آز اٹھا سہی میں سزا کا واقعی مستحق | تو کرم نواز ازل سے تھا مجھے صبر پھر بھی دیا نہیں | |
تو اٹھا دے پردہ تو دیکھ لوں کسے ہوش ہے تجھے دیکھ کر | ابھی ہر نگاہ ہے مدعی کوئی پردہ جبکہ اٹھا نہیں | |
میں سمجھ گیا جو ہے کعبہ میں مجھے اتفاق ہے دیر سے | میں فریب جلوہ نہ کھاؤں گا کوئی اور تیرے سوا نہیں | |
مجھے ذوق عذر ستم سہی مگر اسکا اتنا ملال کیوں | جو گلہ بھی ہے وہ ہے آپ سے کسی غیرسے تو گلا نہیں | |
وہ بری کٹے میری زندگی مجھے فکر اسکی نہیں شفیعؔ | وہ بگڑ کے میراکرینگے کیا کوئی بت میرا خدا نہیں |
یہ غزل ماہنامہ چودہویں صدی بہرائچ کے شمارہ فروری 1953ء میں شائع ہو چکی ہے۔
حال تیرے جگر فگاروں کا | جیسے نقشہ مٹی بہاروں کا | |
ہمکو تو برق سے امید نہیں | ساتھ کچھ دے جو بےقراروں کا | |
آپ کیا بے نقاب آئے ہیں | نور کیوں اڑ گیا ستاروں کا | |
اجب قفس تک ہے زندگی محدود | تذکرہ کیوں سنیں بہاروں کا | |
ہم نہ کہتے تھے آپ روئیں گے | چھوڑئے ذکر بے قراروں کا | |
امیرے چھالوں کی کمپسری پر | دل بھر آیا خود آج خاروں کا | |
امیں اسی در کا ہوں غلام شفیعؔ | سر جہاں خم ہے تاجداروں کا |
حوالہ جات
[ترمیم]- احساسات فیض مطبوعہ 2015
- شفیع بہرائچی حیات اور خدمات[مردہ ربط]
بیرونی روابط
[ترمیم]- جذبات شفیعؔ
- https://faranjuned.wordpress.com/poets-and-writers-of-bahraich/شفیعؔ بہرائچی کی نعت روزنامہ انقلاب [مردہ ربط]
- http://faranjunedahmad.blogspot.in/2014/05/haji-shafiullah-shafi-bahraichi[مردہ ربط].
- https://rekhta.org/ebooks/ahsasat-e-faiz-mohammad-faizullah-faiz-ebooks
- http://mazameen.com/literature/السلام-اے-جان-حیدر-تاجدارِ-کربلا۔html[مردہ ربط]
- https://hindustanurdutimes.com/%D9%85%D8%B6%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%86-%D9%88-%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%AA-23/[مردہ ربط]
- https://jmiurduadab.blogspot.com/2019/02/urdu-zaban-ke-shoara-ka-naam.html
- https://www.tafacur.com/64181/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tafacur.com (Error: unknown archive URL)
- http://dailyaag.com/epapers/epaper/edition/5493/aag-lucknow/page/7آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dailyaag.com (Error: unknown archive URL)
- http://dailyaag.com/epapers/epaper/edition/7848/aag-lucknow/page/7[مردہ ربط]