مندرجات کا رخ کریں

خان محمد عاطف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خان محمد عاطف
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 7ویں اسمبلی[1]
مدت منصب
1 جون1977ء سے فروری 1980ء
کیدار ناتھ اگروال
دھرم پال
معلومات شخصیت
مذہب اسلام
عملی زندگی
تعليم ایم۔اے،پی ایچ ،ڈی(فارسی)[2]

خان محمد عاطفبھارت کے اترپردیش کی ساتیوں اسمبلی میں ممبر اسمبلی رہے۔ 1977 اترپردیش اسمبلی انتخابات میں انھوں نے اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے بہرائچ اسمبلی حلقہ سے جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

پیدائش

[ترمیم]

خان محمد عاطف ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ آپ کی کی پیدائش 1942ء[8] میں لکھنؤ کے ملح آباد میں ہوئی۔ آپ کے والد کا نام عبد القادر خاں تھا۔

تعلیم

[ترمیم]

خان محمد عاطف نے لکھنؤ یونی ورسٹی سے ایم۔اے اور پی ایچ ،ڈی(فارسی)۔تہران یونی ورسٹی ایران سے ایڈوانس پرسین تک کی تعلیم حاصل کی ۔

ادبی خدمات

[ترمیم]

پروفیسر خان محمد عاطف لکھنؤ یونی ورسٹی میں شعبہ فارسی کے ہید کے عہدے سے سکبدوش ہوئے۔خان محمد عاطف اردو زبان کے ادیب بھی ہے۔اب تک آپ کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔جن کی فہرست اس طرح ہے۔[9]

  • تعارف زبان فارسی(جدید)
  • تاریخ زبان و ادبیات فارسی
  • فارسی شاعری میں طنز و مزاح
  • پٹھان شاعرات کا تذکرہ
  • مختصر تاریخ ادبیات فارسی(ترجمہ انگریزی لیوی)
  • اردو شاعری میں افغانوں کی گل کاریاں
  • تقسیم بنگال سے شہادتِ بابری مسجد تک[10]
  • مکتبہائے ادبی یعنی فارسی کے ادبی اسکول نظام الملک آصف جاہ بانئ سلطنت نظام حیات اور شاعری
  • افغانستان:روسی دہشت گردی سے امریکی دہشت گردی تک[11]

سیاسی سفر

[ترمیم]

خان محمد عاطف نے اپنا سیاسی سفر بھارتیہ جن سنگھ سے شروع کیاتھا۔آپ اس پارٹی سے 1967 میں جڑے اور 1977 تک اس پارٹی کے رکن رہے۔امرجنسی کے وقت جن سنگھ کا الحاق جنتا پارٹی میں ہو گیا اور آپ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے اور پھر جنتا پاڑی کے ٹکٹ پر بہرائچ اسمبلی حلقہ سے جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیا اور انتخاب میں کامیاب ہو کر ممبر اسمبلی رہے۔1980 تک آپ اتر پردیشک اسمبلی کے ارکان اسمبلی رہے۔بعد میں مسلم مجلس سے وابستہ ہو گئے۔

انعامات

[ترمیم]

ُآپ کو فارسی ادب میں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ ہندپرنب مکھرجی کی جانب سے 2012سرٹیفیکیٹ آف آنر(صدرجمہوریہ انعام )سے نوازا گیا ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://eci.nic.in/eci_main/...1977/Statistical%20Report%20Uttar%20Pradesh%201977.pdf
  2. اردو شاعری میں افغانوں کی گلکاریاں از خان محمد عاطف
  3. اردو شاعری میں افغانوں کی گلکاریاں از خان محمد عاطف
  4. اردو شاعری میں افغانوں کی گلکاریاں از خان محمد عاطف
  5. اردو شاعری میں افغانوں کی گلکاریاں از خان محمد عاطف
  6. http://www.milligazette.com/news/1559-professor-khan-muhammed-atif-ghilzai
  7. http://uplegisassembly.gov.in/pdfs/Whoiswho/7th_vs_sadashya_parichay.pdf
  8. اردو شاعری میں افغانوں کی گلکاریاں
  9. اردو شاعری میں افغانوں کی گلکاریاں از خان محمد عاطف
  10. http://www.milligazette.com/news/1559-professor-khan-muhammed-atif-ghilzai
  11. https://www.rekhta.org/ebooks/afghanistan-roosi-dahshat-gardi-se-amriki-dahshat-gardi-tak-ebooks?lang=ur#