قلعہ منکیرہ

متناسقات: 31°23′09″N 71°26′19″E / 31.385741°N 71.438642°E / 31.385741; 71.438642
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قلعہ منکیرہ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ منکیرہ
منکیرہ، ضلع بھکر, پنجاب, پاکستان میں وقوع میں کا مقام
قلعہ منکیرہ is located in پاکستان
قلعہ منکیرہ
قلعہ منکیرہ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات31°23′09″N 71°26′19″E / 31.385741°N 71.438642°E / 31.385741; 71.438642

ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ میں واقع قلعہ منکیرہ ایک ہزار سال قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا۔ قلعہ کو فتح کرنے کے لیے سکندر اعظم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا، سکندر اعظم کے بعد مسلم جرنیل محمد بن قاسم کے نائب اسود زوہیر، مغل بادشاہ اور راجا رنجیت سنگھ بھی اس قلعہ کو فتح کرنے والوں میں شامل ہیں۔ قلعہ قدیمی ریاست منکیرہ کی واحد یاد گار ہے جو دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ آثار قدیمہ نے بھکر شہر میں واقع ’’دل کشا باغ‘‘ کی بحالی کے لیے بھی رپورٹ تیار کی تھی مگر تاحال یہ دونوں رپورٹس سرخ فیتے کی نذر کی ہوئی ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے منکیرہ فورٹ کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی کہا گیا تھا۔

سانچہ:بھکر کے سیاحتی مقامات