حمید کاشمیری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمید کاشمیری
پیدائشعبد الحمید
1 جون 1930(1930-06-01)ء
بانسرہ گلی، تحصیل مری، ضلع راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات6 جولائی 2003(2003-07-06)ء
کراچی، پاکستان
قلمی نامحمید کاشمیری
پیشہافسانہ نگار، ناول نگار، ڈراما نویس، کالم نگار
زباناردو
قومیتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نسلکشمیری
اصنافافسانہ، ناول، ڈراما،کالم
نمایاں کامالاؤ
شکستِ آرزو
کشکول
دیواریں
اہم اعزازاتمیونخ ڈراما فیسٹیول انعام
اے آر وائی گولڈ انعام

حمید کاشمیری (پیدائش: یکم جون، 1930ء- وفات: 6 جولائی، 2003ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس، کالم نگار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

حمید کاشمیری یکم جون، 930ء کو بانسرہ گلی، تحصیل مری، ضلع راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا صل نام عبد الحمید تھا۔ حمید کاشمیری ایک بے حد فعال ادیب تھے۔ انھوں نے لاتعداد افسانے، پندرہ سے زیادہ ناول اور ٹیلی وژن کے لیے 50 سے زیادہ انفرادی ڈرامے، ڈراما سیریلز اور ڈراما سیریز تحریر کیں جن میں ایمرجنسی وارڈ، روزن زنداں، شکست آرزو، اعتراف، کافی ہائوس، لغزش اور ہفت آسمان کے نام شامل ہیں۔ ناولوں میں الاؤ ، شکست آرزو، کشکول ، پہلا آدمی ، ادھورے خواب اور افسانوی مجموعے دیواریں اور سرحدیں شامل ہیں[2]۔ اس کے علاوہ حمید کاشمیری مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے جن حریت، مساوات، نصرت اور نگار شامل ہیں۔[3]

اعزازات[ترمیم]

حمید کاشمیری کو 1973ء میں ان کے ڈرامے پت جھڑ کے بعد پر میونخ ڈراما فیسٹیول میں انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان رائٹرز گلڈ، نگار اور انسانی حقق کی تنظیم کی طرف بھی انعام دیا گیا۔ 2002ء میں اے آر وائی گولڈ انعام دیا گیا۔[3]

وفات[ترمیم]

حمیر کاشمیری 6 جولائی، 2003ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی کے میوہ شاہ کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2][3]

حوالہ جات[ترمیم]