وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس اور ٹیکنالوجی
سابقہ نام | اردو کالج |
---|---|
اردو میں شعار | Inspiring Achievement |
قسم | عوامی جامعہ |
قیام | (2002ء | ؛ 1949 بطور اردو کالج)
چانسلر | صدر پاکستان |
وائس چانسلر | پروفیسر ڈاکٹر ایس الطاف حسین |
ڈین | پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی ، ڈاکٹر محمد اشرف خرم |
رجسٹرار | افضال احمد |
تدریسی عملہ | 450 |
طلبہ | ~13,500 |
مقام | کراچی، اسلام آباد، پاکستان |
کیمپس | رہائشی |
رنگ | سرخ، سبز، انٹیک |
وابستگیاں | ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان انجینئرنگ کونسل |
ویب سائٹ | www |
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان کی ایک عوامی جامعہ ہے جو اسلام آباد میں واقع ہے۔
تعارف
سابق سربراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطاءالرحمن کی ذاتی کوششوں سے سابقہ وفاقی اردو کالج برائے سائنس، گلشن اقبال اور سابقہ وفاقی اردو کالج برائے فنون و تجارت (مولوی عبد الحق کیمپس) کو ترقی دے کر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس و ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 13نومبر 2002ء کو صدر پاکستان پرویز مشرف نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی باضابطہ بنیاد رکھی۔ اس وقت یونیورسٹی کے تین کیمپسز گلشن کیمپس، عبد الحق کیمپس اور اسلام آباد کیمپس کامیابی کے ساتھ فروغ علم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پس منظر
بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اپنی زندگی کو اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ یہ انھی کی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ اردو جسے ابتدا میں صرف ایک رابطے کی زبان سمجھا جاتا تھا کو تعلیمی اور سرکاری زبان بنانے کے قابل سمجھا جانے لگا۔ مولوی عبدالحق نے سن 60 کے عشرے میں ذاتی کوششوں اور سرمائے سے کراچی کے علاقے صدر کے قریب ایک اردو کالج کی بنیاد رکھی۔ جس کا مقصد اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم کے راستے کھولنا تھے۔ اس کے بعد اسی کالج سے منسلک گلشن اقبال میں ایک اردو سائنس کالج قائم کیا گیا جس کا مقصد بھی سائنسی علوم کو اردو زبان میں ترقی دینا تھا۔ 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے قومیانے کی پالیسی شروع کی تو ان دونوں کالجز کو بھی قومیا لیا گیا۔ جس کے بعد اردو کالج، وفاقی اردو کالج میں تبدیل ہو گیا۔ 2002ء میں اس کالج کو یونیورسٹی کے درجے پر ترقی دے کر مولوی عبدالحق کے ایک خواب کو پورا کر دیا گیا۔
چانسلر و وائس چانسلر
- چانسلر : صدر مملکت جناب عارف علوی
- وائس چانسلر :ڈاکٹرالطاف حسین
کیمپسز
1۔ گلسن اقبال کیمپس، کراچی
2۔ مولوی عبد الحق کیمپس، کراچی
3۔ اسلام آباد کیمپس
شعبہ جات
اردو یونیورسٹی، گلشن کیمپس : پندرہ شعبے مع سائنس، کمپیوٹر سائنس ،تجارت، ماس کمیونیکیشن، کلیہ فارمیسی ، شعبہ قانون
اردو یونیورسٹی، عبد الحق کیمپس : اٹھارہ شعبے مع قانون، فنون، لسانیات اور ماکس کمیونیکیشن
اردو یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس : آٹھ شعبے مع سائنس، قانون، کمپیوٹر سائنس، تجارت، بزنس اورمعیشت
جامعہ کی ویب گاہ
http://www.fuuast.edu.pk/english/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fuuast.edu.pk (Error: unknown archive URL)
- Pages using infobox university with conflicting parameters
- 1949ء میں قائم ہونے والے تعلیمی ادارے
- 2002ء میں قائم ہونے والے تعلیمی ادارے
- اسلام آباد دارالحکومت علاقہ
- پاکستان کی جامعات و دانشگاہیں
- پاکستان کی سرکاری جامعات
- پاکستان کی ہندسیاتی جامعات
- پاکستان میں 1949ء کی تاسیسات
- پاکستان میں 2002ء کی تاسیسات
- پاکستان میں لسانی تعلیم
- کراچی کی جامعات
- کراچی میں تعلیم
- وفاقی اردو یونیورسٹی
- پاکستان میں اردو
- پاکستان کی انجینئرنگ جامعات و کالج
- کراچی کی جامعات و کالج
- اسلام آباد کی جامعات و دانشگاہیں
- 1949ء میں قائم ہونے والے کالج اور جامعات