"دوارکاناتھ گانگولی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
سطر 21: سطر 21:


== ابتدائی زندگی ==
== ابتدائی زندگی ==
دوارکاناتھ گانگولی بنگالی سال نو کے آغاز یعنی یکم [[بیساکھ]] (وسط اپریل)، 1845ء کو موجودہ [[بنگلادیش]] میں واقع بکرامپور کے مگورکھندا گاؤں میں پیدا ہوئے۔ دوارکاناتھ کی پیدائش کے وقت ان کے والد کرشن پرن گانگولی خانگی کاموں کی وجہ سے [[ضلع فرید پور|فرید پور]] میں رہا کرتے تھے۔ ان کی والدہ باثروت خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ ایک مرتبہ ان کی خواہش ہوئی کہ وہ زیارت کے لیے [[پوری، اڑیسہ|پوری]] جائیں۔ ان دنوں نقل و حمل کے لیے ہاتھی اور کشتیاں استعمال ہوتی تھیں۔ ان کے مائیکے والے اس طویل سفر کے لیے ان کی مالی معاونت کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے اس مدد کو قبول نہیں کیا اور اس طویل مسافت کو پیدل طے کیا۔<ref name = "Sastri198-201"/> اس واقعے سے دوارکاناتھ کی والدہ کی قوت ارادی ظاہر ہوتی ہے۔ یہی قوت ارادی دوارکاناتھ کی زندگی میں بھی نظر آتی ہے۔
دوارکاناتھ گانگولی بنگالی سال نو کے آغاز یعنی یکم [[بیساکھ]] (وسط اپریل)، 1845ء کو موجودہ [[بنگلہ دیش]] میں واقع بکرامپور کے مگورکھندا گاؤں میں پیدا ہوئے۔ دوارکاناتھ کی پیدائش کے وقت ان کے والد کرشن پرن گانگولی خانگی کاموں کی وجہ سے [[ضلع فرید پور|فرید پور]] میں رہا کرتے تھے۔ ان کی والدہ باثروت خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ ایک مرتبہ ان کی خواہش ہوئی کہ وہ زیارت کے لیے [[پوری، اڑیسہ|پوری]] جائیں۔ ان دنوں نقل و حمل کے لیے ہاتھی اور کشتیاں استعمال ہوتی تھیں۔ ان کے مائیکے والے اس طویل سفر کے لیے ان کی مالی معاونت کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے اس مدد کو قبول نہیں کیا اور اس طویل مسافت کو پیدل طے کیا۔<ref name = "Sastri198-201"/> اس واقعے سے دوارکاناتھ کی والدہ کی قوت ارادی ظاہر ہوتی ہے۔ یہی قوت ارادی دوارکاناتھ کی زندگی میں بھی نظر آتی ہے۔


دوارکاناتھ کی ابتدائی تعلیم ان کے گاؤں کے پاٹھ شالا یعنی اسکول میں ہوئی۔ بعد میں جب انہوں نے [[انگریزی زبان]] سیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں باوجود تکلیفوں کے ایک انگریزی اسکول میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے تین اداروں، بکرام پور کے سونارنگ میں، فرید پور کے اولپور میں اور لون سنگھ کے اسکول میں تدریسی فرائض انجام دیے۔<ref name = "Sastri198-201"/>
دوارکاناتھ کی ابتدائی تعلیم ان کے گاؤں کے پاٹھ شالا یعنی اسکول میں ہوئی۔ بعد میں جب انہوں نے [[انگریزی زبان]] سیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں باوجود تکلیفوں کے ایک انگریزی اسکول میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے تین اداروں، بکرام پور کے سونارنگ میں، فرید پور کے اولپور میں اور لون سنگھ کے اسکول میں تدریسی فرائض انجام دیے۔<ref name = "Sastri198-201"/>

نسخہ بمطابق 09:38، 27 نومبر 2018ء

دوارکاناتھ گانگولی
(بنگالی میں: দ্বারকানাথ গঙ্গোপাধ্যায় ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 20 اپریل 1844(1844-04-20)
مگورکھندا، بکرام پور
موجودہ بنگلہ دیش
وفات 27 جون 1898(1898-60-27) (عمر  54 سال)
کولکاتا
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ کادمبنی گانگولی
عملی زندگی
پیشہ سماجی مصلح
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دوارکاناتھ گانگولی یا دوارکاناتھ گانگوپادھیائے ((بنگالی: দ্বারকানাথ গাঙ্গুলী)‏) ‏(20 اپریل 1844ء – 27 جون 1898ء) برطانوی عہد کے بنگال میں ایک برہمو مصلح تھے۔ اصلاح معاشرہ کے میدان میں بنیادی طور پر ان کی کوششوں کا محور معاشرے کو روشن خیال بنانا اور آزادی نسواں تھے۔[1]

ابتدائی زندگی

دوارکاناتھ گانگولی بنگالی سال نو کے آغاز یعنی یکم بیساکھ (وسط اپریل)، 1845ء کو موجودہ بنگلہ دیش میں واقع بکرامپور کے مگورکھندا گاؤں میں پیدا ہوئے۔ دوارکاناتھ کی پیدائش کے وقت ان کے والد کرشن پرن گانگولی خانگی کاموں کی وجہ سے فرید پور میں رہا کرتے تھے۔ ان کی والدہ باثروت خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ ایک مرتبہ ان کی خواہش ہوئی کہ وہ زیارت کے لیے پوری جائیں۔ ان دنوں نقل و حمل کے لیے ہاتھی اور کشتیاں استعمال ہوتی تھیں۔ ان کے مائیکے والے اس طویل سفر کے لیے ان کی مالی معاونت کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے اس مدد کو قبول نہیں کیا اور اس طویل مسافت کو پیدل طے کیا۔[1] اس واقعے سے دوارکاناتھ کی والدہ کی قوت ارادی ظاہر ہوتی ہے۔ یہی قوت ارادی دوارکاناتھ کی زندگی میں بھی نظر آتی ہے۔

دوارکاناتھ کی ابتدائی تعلیم ان کے گاؤں کے پاٹھ شالا یعنی اسکول میں ہوئی۔ بعد میں جب انہوں نے انگریزی زبان سیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں باوجود تکلیفوں کے ایک انگریزی اسکول میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے تین اداروں، بکرام پور کے سونارنگ میں، فرید پور کے اولپور میں اور لون سنگھ کے اسکول میں تدریسی فرائض انجام دیے۔[1]

ذاتی زندگی

اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے کچھ برس بعد سنہ 1883ء میں[2] انہوں نے کادمبنی بوس سے شادی کی جو برطانوی سلطنت میں اولین خواتین گریجویٹ میں سے ایک تھیں۔[3] دوارکاناتھ نے کلکتہ میڈیکل کالج میں ان کے داخلے کے لیے بہت کوششیں کی اور کامیاب ہوئے اور یوں کادمبنی پہلی ہندوستانی ڈاکٹرنی بنیں۔[4]

دوارکاناتھ نے 27 جون 1898ء کو وفات پائی۔[5]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ Sivanath Sastri (2001) [1903]، Ramtanu Lahiri O Tatkalin Banga Samaj (in Bengali)، New Age Publishers Pvt. Ltd. , p198-200
  2. Sengupta, Subodh Chandra and Bose, Anjali, p79.
  3. In 1883, she and Chandramukhi Basu became the first graduates from Bethune College, and in the process became the first female graduates in the country and in the entire British Empire. Sengupta, Subodh Chandra and Bose, Anjali, p79.
  4. David Kopf (1979)، The Brahmo Samaj and the Shaping of the Modern Indian Mind، Princeton Univ Pr، ISBN 0-691-03125-8 p 123.
  5. Sengupta, Subodh Chandra and Bose, Anjali (editors), (1976/1998), Sansad Bangali Charitabhidhan (Biographical dictionary) in Bengali, p 222, آئی ایس بی این 81-85626-65-0