مندرجات کا رخ کریں

عسجدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عبد العزیز ولد منصور مشہور بہ عَسجَدی مروزی ایرانی شاعر ہیں۔ ان کا زمانہ چوتھی صدی کے اوئل اور پانچویں صدی ہجری کے آخر کا ہے۔ وه سلطان محمود غزنوی کے دربار سے منسلک رہے۔ کہا جاتا ہے کہ سلطان کی موت کے بعد اس کے بیٹے سلطان مسعود غزنوی کے دربار اور پھر سلطان مسعود کے بیٹے سلطان مودود غزنوی کے دربار سے منسلک رہے۔ سلطان مسعود کا بیٹا خود بھی شاعر تھا۔[1] عسجدی نے ان سلاطین کی مدح کی۔ سومنات کی فتح کے موقع پر سلطان محمود کی شان میں قصیده کہا۔ اس کی وفات 1040ء میں ہوئی۔ اس کے اشعار سے کچھ قصیدوں اور چند اشعار پراگنده کے علاوه کچھ دستیاب نہیں ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. صفا، ذبیح‌الله، تاریخ ادبیات ایران(جلد یکم)، انتشارات فردوس، چاپ هفدهم
  2. زندگینامه مشهورترین شاعران ایران، چنگیزیان، فاضل . انتشارات سر چشمه .1385 شمسی۔ ص117