عمرو بن جنادہ انصاری
عمرو بن جنادہ انصاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | سنہ 680ء |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | سانحۂ کربلا |
درستی - ترمیم |
عُمرو بن جنادہ انصاری حضرت امام حسین کے ان اصحاب میں سے ہیں جنھوں نے کربلا میں امام پر اپنی جان نچھاور کی۔ اپنے باپ جنادة بن حرث کی شہادت کے بعد اپنی ماں کے حکم پر امام حسین (ع) سے اذن جہاد لے کر میدان جنگ میں مبارزہ کیا اور آخر کار جان کا نذرانہ پیش کیا۔
نام و نسب
[ترمیم]بعض نے ان کا نام عُمَر نقل کیا ہے۔ [1] ان کے باپ کا نام جنادة بن حرث تھا جو رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم) کے صحابہ اور امام علی کے مخلص شیعوں میں سے تھے جنھوں نے جنگ صفین میں شرکت کی۔[2] ایک نقل کے مطابق ان کی والدہ بحریہ بنت مسعود خزرجی شجاع اور فداکار عورتوں میں سے تھیں نیز وہ کربلا میں موجود تھیں۔ [3]
کاروان امام حسین میں شمولیت
[ترمیم]ایک نقل کے مطابق شہادت کے وقت عمرو بن جنادہ کی عمر 21 سال[4] ایک اور نقل کے مطابق گیارہ سال یا نو سال تھی۔[5] وہ اپنے والدین کے ساتھ مکہ میں امام حسین (ع) کے قافلے میں شامل ہوئے۔[6] روز عاشور باپ کی شہادت کے بعد ان کی ماں نے انھیں جہاد کا حکم دیتے ہوئے کہا: بیٹا جاؤ اور حسین کی مدد کرو۔ وہ امام کے پاس آئے اور میدان کارزار میں جانے کی اجازت طلب کی۔ پہلے امام نے اجازت نہیں دی انھوں نے تکرار کیا۔ امام نے فرمایا: باپ شہید ہو چکا ہے ممکن ہے اس کی ماں اس کے میدان میں جانے پر راضی نہ ہو۔ عمرو نے جواب دیا: اے فرزند رسول! ماں نے ہی مجھے آپ کی نصرت کا حکم دیا ہے اور مجھے جنگی لباس زیب تن کیا۔ امام نے انھیں اجازت دی اور وہ میدان میں گئے۔ [7]
رجز
[ترمیم]عمرو نے میدان جنگ میں درج ذیل رجز پڑھے:[8]
امیری حُسَینٌ وَ نِعْمَ الامیرُ | سُرُور فُؤادِ البَشیر النّذیرِ | |
میرا امیر حسین ہے اور وہ اچھا امیر ہے | وہ بشیر و نذیر رسول کے دل کی ٹھنڈک تھا | |
عَلِیٌّ وَ فاطِمَةٌ والِداہُ | فَہَلْ تَعْلَمُونَ لَہُ مِنْ نَظیرٍ | |
علی اور فاطمہ اس کے والدین ہیں | کیا تم اس کی کوئی نظیر جانتے ہو؟ | |
لَہُ طَلْعَةٌ مِثْلُ شَمْسِ الضُّحی | لَہُ غُرَّةٌ مِثْلُ بَدْرِ الْمُنیرِ | |
اس کا چہرہ سورج کی مانند ہے | اس کی پیشانی بدر منیر کی مانند ہے |
بعض نے ان کے یہ رجز نقل کیے ہیں: [9]
اضِقُ الخِناقَ مِنَ ابْنِ ہِنْدٍ وَ ارْمِہِ | فی عَتْرِہِ بِفَوارِسِ الانْصارِ | |
میں ہند کے بیٹے پر راہ حیات تنگ کردوں گااور | میں انصار کے سواروں کی مدد سے اس پر تیر ماروں گا | |
و مُہاجرینَ مُخَضِّبینَ رِماحَہُمْ | تَحْتَ الْعِجاجَةِ مِنْ دَمِ الْکفَّارِ | |
مہاجرین نے اپنے نیزے خون سے رنگین کئے | گرد و غبار کے تلے کفار کے خون سے | |
خُضِبَتْ عَلی عَہْدِ النَّبِی محمّدٍ | فَالْیومَ تُخْضَبُ مِنْ دَمِ الْفُجّارِ | |
محمد نبی کے دور کی مانند رنگین ہونگے | آج فجار کے خون سے | |
وَالْیوْمَ تُخْضَبُ مِنْ دِماء مَعاشِرٍ | رَفَضُوا الْقُرآنَ لِنُصْرَةِ الاشْرارِ | |
آج اس ایک جماعت کے خون سے رنگین ہونگے | جنہوں نے اشرار کی نصرت کی خاطر سے قرآن کو چھوڑ دیا | |
طَلَبُوا بِثارِہِمْ بِبَدرٍ وَانْثَنُوا | بِالْمُرْہِفاتِ وَبالْقَنَا الْخَطّارِ | |
وہ بدر کے اپنوں کے خونوں کا بدلہ طلب کر رہے ہیں | ||
وَاللہ رَبّی لا ازالُ مُضارباً | لِلْفاسقینَ بِمُرْہَفٍ بَتَّارِ | |
خدا کی قسم! میں مسلسل مبارزہ کروں گا | فاسقین سے تیز تلوار کی مدد سے | |
ہذا عَلی الْیوْمَ حَقَّ واجِبٌ | فی کلِّ یوْمٍ تعانُقٌ وَحَوارِ | |
یہ آج کے دن مجھ پر واجب ہے | ہر دن روبرو ہونے اور نصرت کرنے کا دن ہے |
شہادت
[ترمیم]کہتے ہیں عمرو نے شہید ہونے تک دشمن سے جنگ کی۔ مالک بن نسر بدی نے اس کا سر تن سے جدا کیا اور اسے امام حسین کے لشکر کی جانب پھینکا۔
اس کی ماں نے اسے اٹھایا اور کہا: شاباش میرے بیٹے! میرے قلب کی خوشی اور میرے نور چشم! یہ کہہ کر اسے دشمن کی جانب واپس لوٹا دیا۔ اس کے بعد خود عمود خیمہ لے کر دشمن پر حملہ آور ہوئی۔ امام نے اسے واپس کیا اور اس کے حق میں دعا فرمائی۔[10]
بعض نے ماں کے حملہ کرتے وقت کے یہ شعر لکھے ہیں:
[11]انَا عَجُوزٌ فِی النِّساء ضَعیفَةٌ | بالِیةٌ خاویةٌ نَحیفَةٌ | |
میں عورتوں میں ضعیف ہوں | پیر، نحیف اور ناتوان ہوں | |
اضْرِبُکمْ بِضَرْبَةٍ عَنیفَةٍ | دُونَ بَنی فاطِمَةِ الشَّریفَةِ | |
(اس کے باوجود) میں تم پر محکم وار کروں گی | شریف بنی فاطمہ سے دفاع کرتے ہوئے۔ |
خوارزمی نے لکھا کہ اس نے حملے میں دشمن کے دو افراد قتل کیے۔
غیر معروف زیارت ناحیہ میں عمرو اور ان کے باپ کا نام آیا ہے: اَلسلام علی جُنادة بن کعب الانصاری الخزرجی، و ابنہ عمرو بن جنادہ
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ سماوی، محمد بن طاہر، ابصارالعین فی انصارالحسین علیہالسلام، ج1، ص159.
- ↑ محلاتی، رسول، زندگانی امام حسین علیہالسلام، ج1، ص452- 453.
- ↑ مامقانی، عبد اللہ، تنقیح المقال، ج2، ص327.
- ↑ مقرم، مقتل الحسین علیہالسلام، ج1، ص253.
- ↑ مامقانی، عبد اللہ، تنقیح المقال، ج2، ص327.
- ↑ سماوی، محمد بن طاہر، ابصارالعین فی انصارالحسین علیہالسلام، ج1، ص159.
- ↑ جمعی از نویسندگان، ذخیرة الدارین، ج1، ص435.
- ↑ جمعی از نویسندگان،ذخیرة الدارین، ج1، ص435.
- ↑ خوارزمی، مقتل الحسین علیہالسلام، ج2، ص25.
- ↑ جمعی از نویسندگان، ذخیرة الدارین، ج1، ص435.
- ↑ مقتل الحسین خوارزمی ج2، ص26
منابع
[ترمیم]- سماوی، محمد بن طاہر، إبصارالعین فی أنصارالحسین، دانشگاه شہید محلاتی، قم، اول، 1419ق.
- رسولی محلاتی، سید ہاشم، زندگانی امام حسین علیہ السلام، دفتر نشر فرہنگ اسلامی، 1375ش.
- عبداللّہ مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال، چاپ سنگی نجف، 1349-1352ق.
- مقرم، عبد الرزاق، مقتل الحسین (ع)، ترجمه: محمد مہدی عزیز الہی کرمانی، قم، نوید اسلام، 1381ش.
- حسینی حائری شیرازی، عبد المجید بن محمدرضا، ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین علیہ السلام و أصحابہ، تحقیق باقر دریاب نجفی، قم، زمزم ہدایت.
- خوارزمی، محمد بن احمد، مقتل الحسین علیہ السلام، قم، انوار الہدی، 1423 ق.