مندرجات کا رخ کریں

اسلام میں ارتداد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسلام اور دیگر مذاہب
تخطيط كلمة الإسلام

باب:اسلام

اسلام میں مُرتَد وہ شخص ہے جو اسلام کے بعد کسی ایسے امر کا انکار کرے جو ضروریات دین سے ہو یعنی زبان سے کلمہ کفر کہے جس میں تاویل صحیح کی گنجائش نہ ہو۔ یا اسلام سے برائت کا اظہار کرے یا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کی نبوت کا دعوی یا اقرار کرے۔ یونہی بعض افعال بھی ایسے ہیں جن کے کرنے سے شخص کافر ہوجاتا ہے مثلاً بت کوسجدہ کرنا، مصحف (قرآن) شریف کو نجاست کی جگہ پھینک دینا۔[1]
ارتداد اس راستہ پر پلٹنے کو کہتے ہیں جس سے کوئی آیا ہو۔ لیکن مرتد کا لفظ کفر کی طرف لوٹنے کے ساتھ مختص ہو چکا ہے اور ارتداد عام ہے جو حالت کفر اور دونوں کی طرف لوٹنے پر بولا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن میں ہے : إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلى أَدْبارِهِمْ [ محمد/ 25] بیشک جو لوگ اپنی پشتوں پر لوٹ گئے۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. بہارشریعت، ج 2، حصہ 9، ص 455
  2. مفردات القرآن:امام راغب اصفہانی