سنی دعوت اسلامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سنی دعوت اسلامی
قیام 1991
قسم غیر سرکاری، غیر منافغ بخش، غیر سیاسی، مذہبی
صدر مقام ممبئی، بھارت
مقام
  • ایس ڈی آئی مرکز اسماعیل حبیب مسجد، 126 کمبیکر سٹریٹ، ممبئی 400 003. مہاشڑا۔ بھارت۔
ویب سائٹ Sunni Dawat e Islami

سنی دعوت اسلامی ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش، غیر سیاسی عالمگیر مسلم مذہبی تنظیم ہے۔ اسے رئیس التحریر علامہ ارشد القادری اور برطانوی مسلمان عالم قمر الزمان اعظمى نے بھارت میں 1991 میں قائم کیا، یہ نظریاتی طور پر اہل سنت کے اعتقادات کی حامل ہے۔ تنظیم کے مطابق، یہ ایک غیر سیاسی تحریک ہے اور اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ذریعے معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ سن2003ءمیں، سنی دعوت اسلامی نے اسلام کے تناظر میں سماجی و اقتصادی اور سیاسی مسائل، نماز اور سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت واضح کرنے اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے حیدرآباد دکن میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا۔ اس کے امیرحضرت مولانا محمد شاکر علی نوری ہیں اور ممبئی ( بھارت ) سے تحریر و تقریر کے ذریعے اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ اس تحریک کے نمائندہ مسلمان علما اب بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، افریقہ، پرتگال، مالدیپ اور سعودی عرب میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]