قلعہ فتح گڑھ
Appearance
قسم | قلعہ |
---|---|
متناسقات | 30°15′15″N 73°48′10″E / 30.254154°N 73.802672°E |
تعمیر | آٹھارویں صدی عیسوی |
قلعہ فتح گڑھ 1799ء میں نواب محمد بہاول خان دوم مبارک خان ثانی نے تقریباً 1760ء میں قلعہ گوردیانہ فتح کیا جس پر ان دنوں براڈ خاندان کا قبضہ تھا۔ یہ مقام موجودہ تحصیل منچن آباد ضلع بہاول نگر میں امروکہ ریلوے اسٹیشن سے6 میل شمال مغرب میں واقع تھا۔ اس قلعہ کا نام فتح گڑھ رکھا گیا۔ یہ قلعہ باہر سے پختہ تھا مگر اندر سے دیواریں کچی تھیں۔ قلعہ کے اندر ایک گہرا کنواں اور باہر دو پکے کنویں بنے ہوئے تھے، جو بارش کے پانی سے بھرتے تھے۔ اٹھارویں صدی کے آخری دنوں تک یہاں فوج رہا کرتی تھی۔ اس کا نگہبان ہمیشہ داؤدپوترا عباسی ہوتا تھا۔ اب یہ قلعہ نابود ہو چکا ہے۔ اس کی ایک چھوٹی سی بستی ہے، جہاں عربانی عباسی ذات کے لوگ رہتے ہیں۔ ۔[1]
تاریخ منچن آباد از ابو الممتاز ارشاد احمد عباسی