"بلال عبد الحی حسنی ندوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:مسلم علماء
4 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 39: سطر 39:


== ذاتی زندگی ==
== ذاتی زندگی ==
اولاد میں دو فرزند اور ایک بیٹی ہے۔ ماہنامہ "پیام عرفات" جو مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی سے شائع ہوتا ہے، اس کے مدیر اعلیٰ ہیں۔<ref>[http://abulhasanalinadwi.org/magazine.html Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
اولاد میں دو فرزند اور ایک بیٹی ہے۔ ماہنامہ "پیام عرفات" جو مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی سے شائع ہوتا ہے، اس کے مدیر اعلیٰ ہیں۔<ref>{{Cite web |url=http://abulhasanalinadwi.org/magazine.html |title=Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان --> |access-date=2016-09-12 |archive-date=2016-09-17 |archive-url=https://web.archive.org/web/20160917001108/http://abulhasanalinadwi.org/magazine.html |url-status=dead }}</ref>


== تصانیف ==
== تصانیف ==
سطر 50: سطر 50:
# آسان معانی قرآن مختصر حواشی کے ساتھ (اردو ترجمۂ معانی قرآن کریم)
# آسان معانی قرآن مختصر حواشی کے ساتھ (اردو ترجمۂ معانی قرآن کریم)
# اسلامی عقائد قرآن و سنت کی روشنی میں
# اسلامی عقائد قرآن و سنت کی روشنی میں
# اسوۂ رحمت<ref>[http://abulhasanalinadwi.org/bilal_hasani.html Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
# اسوۂ رحمت<ref>{{Cite web |url=http://abulhasanalinadwi.org/bilal_hasani.html |title=Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان --> |access-date=2016-09-12 |archive-date=2016-09-16 |archive-url=https://web.archive.org/web/20160916181212/http://abulhasanalinadwi.org/bilal_hasani.html |url-status=dead }}</ref>
# تحریک پیام انسانیت – اغراض و مقاصد اور طریقۂ کار
# تحریک پیام انسانیت – اغراض و مقاصد اور طریقۂ کار
# حضرت [[ابو الحسن علی حسنی ندوی|مولانا سید ابو الحسن علی ندوی]]- دعوت و فکر کے اہم پہلو (مولانا کی تحریروں کی روشنی میں)
# حضرت [[ابو الحسن علی حسنی ندوی|مولانا سید ابو الحسن علی ندوی]]- دعوت و فکر کے اہم پہلو (مولانا کی تحریروں کی روشنی میں)
سطر 69: سطر 69:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://abulhasanalinadwi.org/bilal_hasani.html بلال عبد الحی حسنی کی کتابیں]
* [http://abulhasanalinadwi.org/bilal_hasani.html بلال عبد الحی حسنی کی کتابیں] {{wayback|url=http://abulhasanalinadwi.org/bilal_hasani.html |date=20160916181212 }}
* [http://abulhasanalinadwi.org/magazine.html ماہنامہ پیام عرفات، رائے بریلی]
* [http://abulhasanalinadwi.org/magazine.html ماہنامہ پیام عرفات، رائے بریلی] {{wayback|url=http://abulhasanalinadwi.org/magazine.html |date=20160917001108 }}


{{ندوی فضلا}}
{{ندوی فضلا}}

نسخہ بمطابق 00:28، 17 جنوری 2021ء

بلال عبد الحی حسنی
معلومات شخصیت
پیدائش 1969ء
تکیہ کلاں، رائے بریلی ضلع، اترپردیش، بھارت
شہریت بھارتی
نسل حسنی سادات
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء
پیشہ مصنف ،  عالم ،  داعی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بلال عبد الحی حسنی ندوی (پیدائش: 1969ء) بھارت کے مشہور عالم و داعی اور کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی اور اردو و عربی کے مشہور انشا پرداز و ادیب سید محمد الحسنی کے فرزند اور مشہور مؤرخ سید عبد الحی حسنی کے پڑپوتے ہیں۔[1] رائے بریلی کے حسنی قطبی سادات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم و تربیت رائے بریلی اور لکھنؤ کے مکاتب میں ہوئی، اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت و فضیلت کرنے کے بعد مدرسہ ضیاء العلوم سے وابستہ ہو گئے اور شہر رائے بریلی و اطراف میں دعوت و تبلیغ کا کام شروع کیا۔ برادر اکبر مولانا سید عبد اللہ حسنی ندوی کی وفات کے بعد کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی منتخب کیے گئے۔ نیز مدرسہ ضیاء العلوم کے نائب ناظم، اپنے والد کے قائم کردہ ادارہ دار عرفات کے تحت ایک علمی و تحقیقی ادارہ " مرکز الامام أبی الحسن الندوی" کے مدیر ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے ساتھ چھ سال رکن بھی رہے۔ اب ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مجلس انتظامی کے رکن ہیں۔ متعدد اردو و عربی کتابوں کی مصنف ہیں، مولانا عبد الحی حسنی کی کئی عربی کتابوں کو ایڈٹ کر کے شائع کیا۔ اس کے علاوہ " مرکز الامام أبی الحسن الندوی" سے شائع ہونے والے ماہنامہ "پیام عرفات" (اردو، ہندی) کے مدیر اعلیٰ ہیں۔

ولادت و نشو و نما

سید بلال عبد الحی حسنی ندوی بن محمد الحسنی بن ڈاکٹر سید عبد العلی حسنی بن مؤرخ ہند عبد الحی حسنی بن فخر الدین بن سید عبد العلی نصیر آبادی کی ولادت رائے بریلی میں 1969ء کو ہوئی۔ نسبی تعلق حسنی قطبی سادات سے ہے۔ ابتدائی تعلیم رائے بریلی اور لکھنؤ میں حاصل کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت اور علوم حدیث میں فضیلت حاصل کی۔

فراغت کے بعد کچھ مدت سید ابو الحسن علی ندوی کی خدمت میں گزارنے کے بعد مدرسہ ضیاء العلوم، میدان پور، رائے بریلی سے وابستہ ہو گئے جہاں علوم حدیث کی کتابیں ان کے زیر تدریس رہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ رائے بریلی کے اطراف میں دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا، آج اطراف رائے بریلی میں آپ کا دعوتی کام سب سے نمایاں ہے۔

سلوک و احسان اور دعوت و تبلیغ

تصوف اور احسان و سلوک میں سید ابو الحسن علی ندوی کے دست گرفتہ ہیں۔ محمد رابع حسنی ندوی اور ابو الحسن علی ندوی کے بعض دیگر خلفاء نیز شاہ نفیس الحسینی کے مجاز بیعت و ارشاد بھی ہیں۔

برادر اکبر سید عبد اللہ حسنی ندوی کی وفات کے بعد کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی منتخب کیے گئے۔ نیز مدرسہ ضیاء العلوم کے نائب ناظم اور اپنے والد کے قائم کردہ ادارہ دار عرفات کے تحت ایک علمی و تحقیقی ادارہ "مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی" کے مدیر ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے ساتھ چھ سال رکن رہ کر حجاج کرام کی خدمت کی سعادت حاصل کی۔ اب ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مجلس انتظامی کے رکن بھی ہیں۔

ذاتی زندگی

اولاد میں دو فرزند اور ایک بیٹی ہے۔ ماہنامہ "پیام عرفات" جو مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی سے شائع ہوتا ہے، اس کے مدیر اعلیٰ ہیں۔[2]

تصانیف

بلال عبد الحی حسنی نے اردو اور عربی میں کئی کتابیں لکھی ہیں، جن میں "حدیث کی روشنی" سب سے مقبول ہوئی۔

اردو کتابیں

  1. حدیث کی روشنی
  2. سوانح مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی
  3. اصلاح معاشرہ سورہ حجرات کی روشنی میں
  4. آسان معانی قرآن مختصر حواشی کے ساتھ (اردو ترجمۂ معانی قرآن کریم)
  5. اسلامی عقائد قرآن و سنت کی روشنی میں
  6. اسوۂ رحمت[3]
  7. تحریک پیام انسانیت – اغراض و مقاصد اور طریقۂ کار
  8. حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی- دعوت و فکر کے اہم پہلو (مولانا کی تحریروں کی روشنی میں)
  9. صحاح ستہ اور ان کے مصنفین – امتیازات و خصوصیات
  10. قادیانیت- منظر اور پس منظر

عربی کتابیں

  1. مبادئ وأصول في علم حديث الرسول
  2. الغناء في الإسلام للشيخ عبد الحي الحسني (تحقیق وتعلیق)
  3. نظرات على الكتب الثلاثة في الحديث للأئمة الحنفية (تعریب)

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. محمد ثانی حسنی: سوانح مولانا سید محمد الحسنی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، دسمبر 2013ء، صفحہ 17، و صفحہ 166 (حاشیہ)
  2. "Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books"۔ 17 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2016 
  3. "Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books"۔ 16 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2016 

بیرونی روابط