قلعہ دین گڑھ

متناسقات: 28°56′34″N 71°50′14″E / 28.942646°N 71.837093°E / 28.942646; 71.837093
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قلعہ دین گڑھ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ دین گڑھ
قلعہ دین گڑھ is located in پاکستان
قلعہ دین گڑھ
قلعہ دین گڑھ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات28°56′34″N 71°50′14″E / 28.942646°N 71.837093°E / 28.942646; 71.837093
تعمیرآٹھارویں صدی عیسوی

قلعہ دین گڑھ کسی زمانہ میں یہ مقام ترہاڑ کہلاتا تھا، اب دین گڑھ کہلاتا ہے۔ یہ قلعہ بہادر خان ہلانی نے 1757ء میں تعمیر کرایا تھا۔ یہ قلعہ تحصیل صادق آباد میں چولستان کی جانب 23 میل کے فاصلے پر واقع تھا۔ اس قلعہ کو پتن منارا سے راستہ جاتا تھا۔ دراصل جیسلمیر کے ایک ہندو راجا للو نے اس مقام پر قلعہ ترہاڑ بنایا تھا۔ دوسری روایت کے بموجب محمد معروف خان کہرانی کے بیٹے ابراہیم خان نے1765ء میں اس کی تعمیر شروع کرائی اور اس کے چچا زاد خدا بخش ولد نور محمد خان نے اس کو مکمل کریا۔ داخلی دروازے کے اوپر لکڑی پر کلمہ طیبہ کے علاوہ کچھ اور بھی تحریر کیا تھا۔ قلعہ کی فصیل اور مکانات سب منہدم ہو چکے ہیں۔ اس کی بلند فصیل کے کچھ حصے عمر رفتہ کو آواز دیتے رہتے ہیں۔قلعہ دراوڑ سے اس کا فاصلہ تقریباً 52 کلومیٹر اور یزمان شہر سے 21 کلومیٹر ہے- ۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]