برجیندر ناتھ سیل
برجیندر ناتھ سیل | |
---|---|
برجیندر ناتھ سیل
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1864ء کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی ہند |
تاریخ وفات | 1938ء |
قومیت | برطانوی ہند |
نسل | بنگالی ہندو |
مذہب | ہندو مت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ اسکاٹش چرچ کالج |
پیشہ | فلسفی |
ملازمت | جامعہ کلکتہ ، جامعہ میسور |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
بَرَجیندر ناتھ سیل ((بنگالی: ব্রজেন্দ্রনাথ শীল)؛ 3 ستمبر 1864ء – 1938ء) بنگال کے مشہور و معروف انسان دوست فلسفی تھے۔ برجیندر کا شمار برہمو سماج کے عظیم اور حقیقی مفکرین میں ہوتا تھا، انھوں نے تقابل ادیان اور فلسفہ سائنس پر خاصا کام کیا ہے۔ نیز انھوں نے برہمو سماج کے فلسفیانہ افکار میں انسان دوستی کو منظم کیا اور ساتھ ہی اپنی کاوشوں میں اس امر پر زور دیا کہ برہمو الہیات میں آزاد خیال خدا پرستی سے نامذہب انسان دوستی کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔
اپنے معروف نظریاتی پیشرو ایشور چندر ودیا ساگر کی طرح برجیندر ناتھ بھی سائنسی تحقیق اور عقلیت پسندی کے علم بردار، معلم، متعدد الفنون صلاحیت کے مالک اور منظم مذہب کے برعکس انسان دوستی کے داعی تھے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]برجیندر ناتھ سنہ 1864ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد موہندر ناتھ سیل بنگال میں آگسٹ کامٹے کے پیش کردہ نظریہ اثباتیت کے اولین پیروکاروں میں سے ایک تھے۔ جب برجیندر ناتھ جنرل اسمبلی انسٹی ٹیوشن (موجودہ اسکاٹش چرچ کالج، کلکتہ) میں زیر تعلیم تھے تو وہ برہمو الہیات کی جانب راغب ہوئے اور اپنے مشہور ہم جماعت اور دوست نریندر ناتھ دت اور مستقبل کے سوامی ویویکانند کے ساتھ سادھارن برہمو سماج کی نشستوں میں پابندی سے شریک ہونے لگے۔ کچھ عرصے بعد ان لوگوں نے دت سے علاحدہ ہو کر اپنے آپ کو کیشب چندر سین کے نئے نظام سے وابستہ کر لیا اور برجیندر ناتھ بدستور اس کے رکن رہے۔ اس عرصے میں برجیندر ناتھ اور دت نے ساتھ مل کر جان اسٹیورٹ مل، آگسٹ کامٹے، ہربرٹ اسپینسر اور ہیگل کی کاوشوں کی مدد سے روحانی بصیرت اور ارتقا کو سمجھنے کی کوشش کی۔ منطق اور ریاضی میں برجیندر کو خداداد صلاحیت حاصل تھی۔
سنہ 1884ء میں برجیندر ناتھ نے کلکتہ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور سٹی کالج، کلکتہ میں مدرس ہو گئے۔
حواشی
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- Kopf, David. 1979. The Brahmo Samaj and the Shaping of the Modern Indian Mind. Princeton, NJ. Princeton University Press
- Scottish Church College Magazine(Year – 1999,2000 and 2001.Volume – 87,88 and 89).
بیرونی روابط
[ترمیم]- About Brajendra Nath Seal
- Pradip Kumar Roy (2012)۔ "Seal, Brajendra Nath"۔ $1 میں Sirajul Islam، Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh
- نائٹس بیچلر
- 1864ء کی پیدائشیں
- 1938ء کی وفیات
- 20ویں صدی کے بھارت کے مضمون نگار
- اسکاٹش چرچ کالج کے فضلا
- انیسویں صدی کے مرد مصنفین
- انیسویں صدی کے ہندوستانی تعلیمی نظریہ ساز
- انیسویں صدی کے ہندوستانی شعرا
- انیسویں صدی کے ہندوستانی فلسفی
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مؤرخین
- برہمو شخصیات
- بنگالی مصنفین
- بنگالی نشاۃ ثانیہ سے منسلک شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی تعلیمی نظریہ ساز
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی فلسفی
- بیسویں صدی کے بھارتی مؤرخین
- بھارتی مرد شعرا
- بھارتی مرد مضمون نگار
- کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا
- کلکتہ یونیورسٹی کے فکیلٹی
- کولکاتا کے اسکالر
- کولکاتا کے سائنس دان
- کولکاتا کے مصنفین
- معاصر بھارتی فلاسفہ
- ہندوستانی نائٹ
- بنگالی مرد شعرا
- انیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- بیسویں صدی کے بنگالی شعرا
- بیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- بنگالی ہندو
- بنگالی شخصیات
- بنگالی شعرا
- بھارتی انسان دوست