مالے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 08:25، 23 مارچ 2018ء از Shuaib-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار درستی+ترتیب (9.7))

مالے، مالدیپ دار الحکومت ہے۔ بحر ہند میں Male Atollکے مقام پر خط استوا کے قریب واقع مالے شہر مالدیپ کا سب سے بڑا شہر، انتظامی امور، اقتصادیات کا مرکز اور تجارتی بندرگاہ بھی ہے۔ 2004ء کے ایک اندازے کے مطابق اس شہر کی آبادی 81,647 نفوس پر مشتمل ہے جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ مالے سمندری سے ہی سری لنکا سے منسلک ہے۔ شہر میں ایک جدید انٹرنیشنل ایئر پورٹ Hulule کے قریب ہے جہاں تک جانے کے لیے بھی سمندری راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ مالے 1887ء سے 1965ء تک برطانیہ کے زیر انتظام رہا جبکہ 1968ء میں مالدیپ کا دار الحکومت بنا۔