مندرجات کا رخ کریں

ہونڈوراس میں اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہونڈوراس میں آبادی کے تخمینے کے مطابق 500000-600000 مسلمان آباد ہیں جو کل آبادی کا 10 فیصد ہیں[1] . غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 8 ملین آبادی کے ملک میں 50000-80000 عرب مہاجرین ہیں تاہم اکثریت فلسطینی عربوں کی ہے ان عربوں میں زیادہ تعداد عیسائیوں کی ہے براعظم امریکا میں عرب آبادی کا تناسب ہونڈوراس میں سب سے زیادہ ہے اور عربوں کی تعداد میں ہونڈوراس، ریاستہائے متحدہ امریکا ،میکسیکو کولمبیا، وینزویلا، کینیڈا اور چلی کے بعد کے بعد ساتویں درجے پر ہے[2] ہونڈوراس میں دو اسلامی تنظیمات موجود ہیں سان پیڈروسولا میں یوسف امدانی کی قیادت میں سینٹرو اسلامکو ڈی ہونڈوراس نامی تنظیم موجود ہے جبکہ کورٹس میں کمیونڈڈ اسلامکو ڈی ہونڈوراس موجود ہے

آمد

[ترمیم]

ہونڈوراس میں 1896 اور 1918 میں سب سے پہلے عرب مہاجرین آئے ایک مقامی سروے کے مطابق سان پیڈروسولا(ملک کا دوسرا بڑا شہر) میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اس وقت فلسطین پر ترکوں کے قبضے کی وجہ سے کئی ترک مسلمان بھی یہاں ہجرت کرکے آ گئے۔ اس کے علاوہ دوسری جنگ عظیم اور عرب اسرائیل جنگ 1948 کے دوران کئی فلسطینی یہاں ہجرت کرکے آ گئے۔1984 میں ان مسلمانوں نے ایک اسلامی تنظیم بنائی اور ایک مسجد بھی تعمیر کی جہاں مسلمان اپنے سماجی اور مذہبی امور پر بات چیت کرتے ہیں اور مسلمان بچوں کو یہاں قرآن اور عربی کی تعلیم دی جاتی ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Pew Research Center, Mapping the Global Muslim Population. A Report on the Size and Distribution of the World's Muslim Population, October 2009, p. 33 [1] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pewforum.org (Error: unknown archive URL).
  2. The Arabs of Honduras, Luxner, L., JA 01: 34-37
  3. Muslim Population