مندرجات کا رخ کریں

ابو البرکات سید احمد قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مفتی اعظم استاذ الاکابر ابو البرکات سید احمد قادری، شیخ الحدیث، مناظرِ اسلام، بانی و امیر مرکزی دارُالعلوم حِزبُ الاحناف اور اکابرینِ اہلِ سنّت سے تھے۔

پیدائش

[ترمیم]

سید احمد قادری 1319 ھ مطابق1901ء کو (راجستھان) بھارت کے شہر الور محلہ نواب پور میں سید دیدار علی شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔

تعلیم

[ترمیم]

سیّدُ المحدّثین ابو البرکات سید احمد قادری نے مدرسہ قوت الاسلام (الور ) سے صرف ونحو، اصول، منطق اور فلسفہ اور بعد ازاں سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کے مدرسہ اہل سنت مراد آباد سے مختلف علوم اور فن طب میں مہارت حاصل کی۔ جامعہ نعیمیہ مراد آباد سے سند فراغت کر کے اپنے والد سید دیدار علی شاہ سے دورہ حدیث پڑھا اور احادیث کی خصوصی ا سناد و تمام سلاسل اولیاء کے معمولات وظائف کی اجازت و خلافت حاصل کی۔ 1915ء میں بریلی شریف حاضر ہوئے اور کچھ عرصہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری کی خدمت میں رہے وہاں سے تمام علوم عالیہ اسلامیہ قرآن وحدیث وفقہ کی خصوصی اسناد لیں۔

عملی زندگی

[ترمیم]

1920ء ابو البراکات جامع مسجد آگرہ کے خطیب ومفتی مقرر ہوئے۔ 1933ء میں جامع مسجد مزار داتا گنج بخش لاہور میں خطیب اور دارالعلوم حزب الاحناف میں مدرس ہوئے۔

سیاسی سرگرمیاں

[ترمیم]

30 اپریل، 1946ء آل انڈیا سنی کانفرنس منعقدہ بنارس میں ہزاروں علما اور مشائخ کے ساتھ انھوں نے پاکستان کے قیام کے حق میں دستخط کیے۔ 1949ء میں جب پہلی دستور ساز اسمبلی کے ارکان تھے۔ نظام مصطفٰی کے قیام و نفاذ کے لیے بھی سر گرم رہے۔

وفات

[ترمیم]

مرکز الاولیا لاہور میں 20شوّال 1398ھ مطابق 23، ستمبر 1978ء میں وِصال فرمایا، مزار مبارک دارُالعلوم حِزب الاحناف داتا دربار مارکیٹ مرکز الاولیاء لاہور میں ہے۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تاریخِ مشائخِ قادریہ رضویہ برکاتیہ، ص314-318

بیرونی روابط

[ترمیم]