کوٹا شیوارام کارناتھ
کوٹا شیوارام کارناتھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 اکتوبر 1902ء [1] اڈوپی ضلع |
وفات | 9 دسمبر 1997ء (95 سال)[1] |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | کنڑ زبان [2] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
کوٹا شیوارام کارناتھ (انگریزی: K. Shivaram Karanth) (10 اکتوبر 1902ء-9 دسمبر 1997ء) ایک بھارتی جامع العلوم تھے۔ وہ کنڑ زبان کے ناول نگار، ڈراما نویس اور محافظ ماحولیات بھی تھے۔ رامچندر گوہا کہتے ہیں “وہ عہد جدید کے رابندرناتھ ہیں اور آزادی کے بعد کے بہترین ناول نگاروں اور سماجی کارکنوں میں سے ایک ہیں۔“[4] وہ کنڑ زبان کے تیسرے لکھاری تھے جنہیں گیان پیٹھ انعام سے نوازا گیا ہے۔[5][6]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]شیوارام کارناتھ کی ولادت 10 اکتوبر 1902ء[7] کو بھارت کی ریاست کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے اڈوپی شہر کے ایک کنڑ زبان بولنے والے خاندان میں ہوئی۔ والد کا نام شیشا کارناتھ اور والدہ کا نام لکشھمما تھا۔ شیوارام والدین کی 5ویں اولاد تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم کنڈاپور اور منگلور میں ہوئی۔ وہ گاندھیت سے بہت زیادہ متاثر تھے اور انھوں نے گاندھی کی تحریک آزادی ہند میں حصہ لیا۔ وہ ان کے کالج کا زمانہ تھا۔ تحریک عدم تعاون کی وجہ سے وہ کالج کی تعلیم مکمل نہ کرسکے اور 1922ء میں تعلیم ترک کردی۔ وہ کھادی پہننے لگے اور سودیشی تحریک کا حصہ بن گئے۔[8] وہ اس میں پانچ برس تک ملوث رہے۔[7] اسی زمانہ میں انھوں نے لکھنا شروع کر دی اور کئی ناول اور ڈرامے لکھے۔ ۔[7]
کیرئر
[ترمیم]کارناتھ نے 1924ء میں لکھنا شروع کیا اور بہت جلد اپنی کتاب راشٹرگیت سودھاکر شائع کردی۔ یہ شاعری کا مجموعہ تھا۔ ان کا پہلا ناول وچتر کوٹ تھا۔ اس کے بعد انھوں نے نربھاگیہ جنم اور سولیا سامسرا جیسی کتابیں لکھیں جو غربت اور سماج میں پھیلی غربت کی برائیوں پر مبنی تھی۔ 1928ء میں ان کا شاہکار دیودوتارو شائع ہوا جو عصری بھارت کا ایک تنقیدی جائزہ تھا۔[9]
وفات
[ترمیم]انھیں 2 دسمبر 1997ء کو کستوربا میڈیکل کالج، منی پال میں داخل کیا گیا۔ انھیں نزلہ کی شکایت تھی۔ ایک دن بعد انھیں حرکت قلب میں ہریشانی ہوئی اور کومہ میں چلے گئے۔ 8 دسمبر کو ان کے گردے جواب دینے لگے۔ بھارتی معیاری وقت کے مطابق 11:35 صبح 95 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا حکومت کرناٹک نے دو دن کے ماتم کا اعلان کیا۔[10][9][10]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12364235c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12364235c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://www.jnanpith.net/page/jnanpith-laureates
- ↑ The Arun Shourie of the left آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ thehindu.com (Error: unknown archive URL)۔ Thehindu.com (26 نومبر 2000)۔ Retrieved on 2018-11-15.
- ↑ "Jnanapeeth Awards"۔ Ekavi۔ 2006-04-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-10-31
- ↑ "Jnanpith Laureates Official listings"۔ گیان پیٹھ انعام Website۔ 2007-10-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ^ ا ب پ Guha، Ramachandra (13 اکتوبر 2002)۔ "The Kannada colossus"۔ The Hindu۔ 2008-04-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-11-24
- ↑ Rāmacandran, Si En (2001). K. Shivarama Karanth (انگریزی میں). Sahitya Akademi. p. 7–22. ISBN:9788126010714. Retrieved 2018-11-04.
- ^ ا ب
- ^ ا ب "Literary legend Karanth dead"۔ The Indian Express۔ Press Trust of India۔ 10 دسمبر 1997۔ 2003-08-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-04
- 1902ء کی پیدائشیں
- 10 اکتوبر کی پیدائشیں
- 1997ء کی وفیات
- 9 دسمبر کی وفیات
- گیان پیٹھ انعام وصول کنندگان
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- کرناٹک
- تاریخ کرناٹک
- کرناٹک کے شہر اور قصبے
- کرناٹک کے گاؤں
- کنڑ شعرا
- کرناٹک کی شخصیات
- کرناٹک سماج
- کرناٹک میں قلعے
- کرناٹک کی آبشاریں
- ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم بھوشن وصول کنندگان
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی ناول نگار
- بھارتی ماہرین ماحولیات
- بھارتی مرد ناول نگار
- بھارتی ملحدین
- ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے کنڑ ادب
- ضلع اڈوپی کی شخصیات
- کرناٹک کے شعرا
- کرناٹک کے ناول نگار
- کنڑ مصنفین
- بھارتی مرد ڈراما نگار اور ڈراما نویس