آل انڈیا آزاد مسلم کانفرنس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آل انڈیا آزاد مسلم کانفرنس جیسے آزاد مسلم کانفرنس بھی کہا جاتا تھا، ہندوستان کے وطن پرست مسلمانوں کی جماعت تھی۔ آل انڈیا مسلم لیگ کی حصول پاکستان کی تحریک کے جواب میں مخالف مسلم جماعتوں نے آل انڈیا آزاد مسلم کانفرنس قائم کی۔ یہ دراصل 12 مسلم جماعتوں کا اتحاد تھا جن کے مقصد ہندوستان کے بٹوارے کو روکنا تھا ۔

تحریک کی رکن جماعتیں[ترمیم]

قرارداد پاکستان پر رد عمل[ترمیم]

آزاد کانفرنس نے 23 مارچ 1940 کے مسلم لیگ کی قرارداد لاہور کے جواب میں فوری طور پر 19 اپریل 1940 کو "یوم ہندوستان" منایا اور اسی دن پہلی دفعہ مسلم لیگ کی طرف سے نام دی گئی "قرارد لاہور" کو بطور تضحیک " قرارداد پاکستان مردہ باد" کے نعرے بھی لگوائے ۔ جس کے بعد مسلم لیگ نے بھی اسے قرارداد پاکستان کہنا شروع کر دیا ۔

فعالیت کا عرصہ[ترمیم]

1940 سے 1947 درمیان آزاد کانفرنس اپنے مد مقابل مسلم لیگ کی نسبت زیادہ متحرک تھی ۔ بمبئی کرونیکل نے 18 اپریل 1946 میں لکھا تھا کہ "مسلم نیشنلسٹ پارٹیوں کے اجلاس مسلم لیگ کے اجلاس کی نسبت پانچ گنا زیادہ بڑے ہوا کرتے ہیں "

لیڈران[ترمیم]

اس تحریک میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں میں ابوالکلام آزاد ،عبد المطلب مظومدار،عبد الصمد خان اچکزئی ،اللہ بخش سومرو،فخر الدین علی احمد ،فضل حسین،عنایت اللہ خان مشرقی ،خان عبد الغفار خان،خان عبد الجبار خان ،مغفور احمد اعجازی ،ملک خضر حیات ٹیوانہ ،مولانا عطا اللہ شاہ بخاری،مولانا سید حسین احمد مدنی ،مولانا،مختار احمد انصاری ،رفیع احمد کدوائی ،شوکت اللہ شاہ انصاری ،شیخ عبد اللہ اور عبید اللہ سندھی جیسی نامور شخصیات شامل تھیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح

بیرونی روابط[ترمیم]