قلعہ موج گڑھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
قلعہ موج گڑھ یہ قلعہ قلعہ مروٹ سے سے 33 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 43 کلومیٹر‘ قلعہ میر گڑھ سے 50 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 83 کلومیٹر دور واقع ہے
قلعہ موج گڑھ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ موج گڑھ
موج گڑھ، ضلع بہاولپور, پنجاب, پاکستان میں وقوع میں قلعہ موج گڑھ یہ قلعہ قلعہ مروٹ سے سے 33 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 43 کلومیٹر‘ قلعہ میر گڑھ سے 50 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 83 کلومیٹر دور واقع ہے کا مقام
قلعہ موج گڑھ is located in پاکستان
قلعہ موج گڑھ
قلعہ موج گڑھ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات29°00′48″N 72°08′24″E / 29.013320°N 72.139947°E / 29.013320; 72.139947متناسقات: 29°00′48″N 72°08′24″E / 29.013320°N 72.139947°E / 29.013320; 72.139947
تعمیراٹھارویں صدی عیسوی

قلعہ موج گڑھ صحرائے چولستان میں فورٹ عباس اور یزمان کے درمیان واقع ہے۔ یہ قلعہ بہاول پور سے یزمان، فورٹ عباس روڈ پر 70 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ مٹی اور اینٹوں سے بنا ہوا یہ قلعہ معروف خان کہرانی نے 1743ء میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ قلعہ انڈیا، پاکستان کے سرحد کے بالکل قریب ہے۔ قلعہ موج گڑھ بہاول پور کے عباسی دور میں بنائے گئے قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے۔ یہ قلعہ بھی اپنی تباہی کی آخری منزلوں پر ہے اور حکومتی اداروں کی توجہ کا طلب گار ہے۔ یہ قلعہ پکی اینٹوں سے تعمیر کیا گیا تھا، اس کی فصیل بہت بلند ہے۔ قلعہ کی خوب صورت مسجد اور معروف خان کا مقبرہ دیکھنے کے قابل ہے۔ قلعہ کے مشرق میں تالاب سوکھا پڑا ہے۔ یہ قلعہ قلعہ مروٹ سے سے 33 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 43 کلومیٹر‘ قلعہ میر گڑھ سے 50 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 83 کلومیٹر دور واقع ہے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://roshnai.com/%DA%86%D9%88%D9%84%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B4%DB%81%D9%88%D8%B1-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%92/