نہاری
Nihari with garnish in پاکستان | |
کھانے کا دور | ناشتا، دوپہر کا کھانا، رات کا کھانا |
---|---|
اصلی وطن | پرانی دہلی، لکھنؤ |
علاقہ یا ریاست | جنوبی ایشیا |
درجہ حرارت | Hot |
بنیادی اجزائے ترکیبی | گائے کی پنڈلی کا گوشت، بھیڑ کا گوشت |
دیگر معلومات | Served with کلچہ |
نہاری کا لفظ عربی کے لفظ نھار سے نکلا ہے جس کے معنی صبح سویرے ہوتے ہیں۔ یہ کھانا صبح سویرے ہی کھایا جاتا ہے اس لیے اس نہاری کہا جاتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]نہاری کی تاریخ 18ویں صدی کے آخر میں حیدرآباداور پرانی دہلی ( جامع مسجد ااور دریا گنج) میں ملتی ہے، جہاں مسلمان نواب صبح سویرے نہاری کھا کر ظہر سے پہلے طویل قیلولہ کیا کرتے تھے۔
دیگر
[ترمیم]1970ء کی دہائی میں کراچی کی آبادی بڑھنے کے سبب کراچی کے مضافات میں چھوٹے چھوٹے بس گئے۔ یہاں نئے نئے ریسٹورنت کھلے۔ خاض کر پہلے نہاری جو قلب شہر کے چند نہاری کی ہوٹلوں ہی ملا کرتی تھی اور ہر ھوٹلوں کے باہر " دہلی کی نہاری" کا حوالہ ضرورھوتا تھا۔ نہاری اٹھارویں صدی کے اوآخر میں پرانی دہلی میں جامع مسسجد اور دریا گنج کے علاقے میں پکائی جاتی تھی۔ مغلوں کے دربار اور مسلماں وں کا من پسند ناشتا تھا۔ ایک تحقیق کے مطابق اب کراچی میں سب سے زیادہ نہاری کھائی جاتی ہے۔ دہلی اور کراچی کے علاوہ حیدآباد، لکھنؤ، آگرہ، لاہور، راولپنڈی، ممبئی، ڈھاکہ، چاٹگام کے علاوہ برطانیہ، کینڈا اور امریکا میں بھی نہاری زوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔ کراچی کی چند اہم ریسٹورینز میں صابری ہوٹل، ملک کی نہاری، دہلی ہوٹل، دہلی مسلم کالی ہوٹل،طارق روڈ کی نہاری،زاہد کی نہاری، سھیل کی نہاری، کیفے ذائقہ، جاوید کی نہاری، نہاری ان، کراچی نہاری اور تاج نہاری کے نام لیے جاتے ہیں۔ گائے کے گوشت کی سادہ نہاری سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے۔ پھر فرائی مغز نہاری،پایا نہاری، نلی نہاری اور مرغی نہاری کی ذائقہ دار نہاری کا کوئی جواب نہیں۔ گائے کی بونگ کے گوشت کی نہاری کو پسندیدہ جانا جاتا ہے۔ نہاری کے اوپر سبز دھنیا، کتری ہوئی ہری مرچ، لیمو اور ادرک کتر کر ڈالی جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس کے اوپر گرم مصالحہ بھی چھٹرک لیتے ہیں۔{تحریر احمد سہیل}