"خالد بن ولید" کے نسخوں کے درمیان فرق
JarBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7 |
||
سطر 59: | سطر 59: | ||
== بیرونی روابط == |
== بیرونی روابط == |
||
{{Wikiquote}} |
{{Wikiquote}} |
||
* [http://www.meccabooks.com/companions/648-khalid-bin-al-waleed-sword-of-allah-by-ai-akram-maktabah-publishers-birmingham-uk-9780195977141.html سیف اللہ خالد بن ولید کی سوانح حیات بقلم اے آئی اکرم] |
* [http://www.meccabooks.com/companions/648-khalid-bin-al-waleed-sword-of-allah-by-ai-akram-maktabah-publishers-birmingham-uk-9780195977141.html سیف اللہ خالد بن ولید کی سوانح حیات بقلم اے آئی اکرم] {{Webarchive|url=https://archive.is/20130128171611/http://www.meccabooks.com/companions/648-khalid-bin-al-waleed-sword-of-allah-by-ai-akram-maktabah-publishers-birmingham-uk-9780195977141.html |date=2013-01-28 }} |
||
* [https://web.archive.org/web/20070126114808/http://www.swordofallah.com/images/mapregionbig.gif خالد بن ولید کی فتوحات کا نقشہ] |
* [https://web.archive.org/web/20070126114808/http://www.swordofallah.com/images/mapregionbig.gif خالد بن ولید کی فتوحات کا نقشہ] |
||
* [http://www.darul-ishaat.co.uk/store/product.php?productid=1043&cat=0&page=3 دار الاشاعت، برطانیہ] |
* [http://www.darul-ishaat.co.uk/store/product.php?productid=1043&cat=0&page=3 دار الاشاعت، برطانیہ] |
||
* [http://www.caliphtv.com/khalid-bin-al-waleed/39-khalid-bin-al-waleed-entire-life-book-free.html خالد بن ولید کی سوانح] |
* [http://www.caliphtv.com/khalid-bin-al-waleed/39-khalid-bin-al-waleed-entire-life-book-free.html خالد بن ولید کی سوانح] {{wayback|url=http://www.caliphtv.com/khalid-bin-al-waleed/39-khalid-bin-al-waleed-entire-life-book-free.html |date=20111006042149 }} |
||
{{جنگ میں سپہ سالار صحابہ}} |
{{جنگ میں سپہ سالار صحابہ}} |
نسخہ بمطابق 22:07، 29 دسمبر 2020ء
خالد بن الوليد | |
---|---|
![]() سیف اللہ خالد رضی اللہ عنہ، عربی خطاطی میں | |
عرف | سیف اللہ |
پیدائش | 592ء مکہ، عرب |
وفات | 642ء حمص، شام |
مدفن | |
وفاداری | ![]() |
سروس/ | جیش خلفائے راشدین |
سالہائے فعالیت | 632ء–638ء |
درجہ | جامع |
یونٹ | گشتی محافظ |
آرمی عہدہ | کمانڈر (632–634) جنگی سالار(634–638) سالار گشتی محافظ دستہ (634–638) فوجی گورنر عراق (633–634) گورنر شام (637–638) |
خالد بن ولید (عربی: خالد بن ولید بن المغیرۃ المخزومی) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سپہ سالار اور ابتدائی عرب تاریخ کے بہترین سپاہی تھے۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انتقال کے بعد انہوں نے ریاست مدینہ کے خلاف ہونے والی بغاوتوں کو کچلنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد خالد بن ولید نے ساسانی اور بازنطینی سلطنتوں کو شکست دیکر نہ صرف مدینہ کی چھوٹی سی ریاست کو ایک عالمی طاقت میں تبدیل کر دیا۔ بلکہ پہلے درجہ کے عالمی فاتحین میں بھی اپنے آپ کو شامل کرالیا۔
قبول اسلام
واقدی کا بیان ہے کہ آپ نے یکم صفر 8ھ کو اسلام قبول کر لیا۔ اور معرکہ مؤتہ میں شامل ہوئے اس روز امارت نہ ہونے کی وجہ سے آپ امیر بنے اور اس روز آپ نے شدید جنگ کی جس کی مثال نہیں دیکھی گئی اور آپ کے ہاتھ سے 9 تلواریں ٹوٹ گئیں۔
کاتب وحی
آپ کاتبینِ رسول اللہ ﷺ میں سے تھے، عمر بن شبہ، ابن کثیر، ابن سید الناس، عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ [1]
عظیم سپہ سالار
خالد بن ولید نے 125 کے قریب جنگوں میں حصہ لیا اور کسی میں بھی شکست نہیں کھائی۔ وہ پیدائشی جنگجو سپاہی تھے۔ انہوں نے عربوں کے لیے جن علاقوں کو فتح کیا وہ اب بھی ان کے پاس ہیں۔ جبکہ باقی عالمی فاتحین نپولین، چنگیز خان، تیمور اور ہٹلر نے جو علاقے فتح کیے وہ ان کی زندگی میں ہی یا بعد میں ان سے چھن گئے۔
زندگی
خالد بن ولید 592ء میں مکہ میں قبیلہ قریش کی ایک شاخ بنو مخزوم کے سردار ولید بن مغیرہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ بنی مخزوم کی وجہ شہرت جنگ و جدل تھا۔
وہ شروع میں مسلمانوں کے مخالفین میں سے تھے اور احد کی جنگ کا پانسا مسلمانوں کے خلاف پلٹنے میں ان کا اہم کردار تھا۔ صلح حدیبیہ کے بعد مدینہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اسلام قبول کیا اور بقیہ زندگی اسلام کے لیے وقف کر دی۔
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنگ موتہ میں ان کی بے مثل بہادری پر انہیں سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کا خطاب دیا۔
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، ابوبکر اور عمر عرب نے چھوٹے چھوٹے عرب قبیلوں کو ایک جتھے میں بدل دیا۔ اور قبائلی جنگوں میں ضائع ہونے والی ان کی توانائیوں کو ایک سمت دے کر ایک ایسے زبردست طوفان میں تبدیل کر دیا جس نے جلد ہی پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس علاقے اور دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی اور اسی صحرائی طوفان کا عنوان تھے خالد بن ولید۔
مشہور جنگیں
- غزوۂ احد
- فتح مکہ
- فتح طائف
- جنگ موتہ
- معرکۂ دومۃ الجندل
- جنگ یرموک
- جنگ یمامہ
- جنگ اجنادین
- فتح حلب
- فتنہ ارتداد کو ختم کرنے کی کوششیں
نظم و ضبط
مسلمانوں میں یہ تاثر عام پیدا ہو گیا تھا کہ خالد بن ولید ہر جنگ کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ اس پر خلیفہ ثانی عمر فاروق نے انہیں سپہ سالاری کے درجے سے ہٹادیا کہ فتح اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہوتی ہے اور امیر کی اطاعت خالد بن ولید کے کردار کا اہم حصہ تھا۔ انہوں نے اسے بخوشی قبول کیا۔
وفات
خالد بن ولید کو اپنے انتقال سے پہلے اس چیز کا بہت افسوس تھا کہ وہ میدان جنگ کی بجائے بستر پر اپنی جان دے رہے ہیں۔ وہ 21ھ 642ء میں شام کے شہر حمص میں وفات پاگئے۔ ان کی قبر مسجد جامعہ خالد بن ولید کا حصہ ہے۔ اپنی وفات پر انہوں نے خلیفۃ الوقت عمر فاروق کے ہاتھوں اپنی جائداد کی تقسیم کی وصیت کی۔
بیرونی روابط
![]() |
ویکی اقتباس میں خالد بن ولید سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- سیف اللہ خالد بن ولید کی سوانح حیات بقلم اے آئی اکرم آرکائیو شدہ 2013-01-28 بذریعہ archive.today
- خالد بن ولید کی فتوحات کا نقشہ
- دار الاشاعت، برطانیہ
- خالد بن ولید کی سوانح آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ caliphtv.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ المصباح المضئی 8/ ب، البدایہ والنہایہ 5/ 344، عیون الاثر 2/ 315، شرح الفیہ عراقی 246
- Webarchive template archiveis links
- صحابہ
- کاتبین وحی
- 585ء کی پیدائشیں
- 592ء کی پیدائشیں
- 642ء کی وفیات
- اسلامی فتوحات
- اہل سنت کے محبوب صحابہ
- بازنطینی۔عرب جنگیں
- بنی مخزوم
- خالد بن ولید کی جنگیں
- خلافت راشدہ کے سپاہ سالار
- ساتویں صدی کی عرب شخصیات
- شام کی اسلامی فتوحات
- عرب بازنطینی جنگوں کی عرب شخصیات
- عرب جرنیل
- فارس کی اسلامی فتوحات
- فارس کی اسلامی فتوحات کی شخصیات
- مسلم جوامع
- مسلم فاتحین
- نو مسلمین
- صحابہ و صحابیات