تبلیغی جماعت

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
Padlock.svg اس صفحہ کو ترامیم کیلیے نیم محفوظ کر دیا گیا ہے اور صارف کو اندراج کر کے داخل نوشتہ ہونا لازم ہے؛ (اندراج کریں یا کھاتا بنائیں)
ملائیشیا میں 2009ء میں تبلیغی اجتماع کا ایک منظر

مولانا محمد الیاس کاندھلویRAHMAT.PNG کی قائم کردہ ایک اسلامی اصلاحی تحریک ہے جو 1926ء میں قائم کی گئی۔ بنیادی طور پر فقہ حنفی کے دیو بندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ برصغیر پاک و ہند کے علاوہ ساری دنیا میں سرگرم ہے اس لیے اس کو دعوت و تبلیغ کی عالمی تحریک بھی کہا جاتا ہے۔

فہرست

جماعت

جماعت اس تحریک کی ایک مخصوص اصطلاح ہے جو اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کئی افراد ایک مخصوص مدّت کے لۓ دین سیکھنے اور سکھانے کی خاطر کسی گروہ کی شکل میں کسی جگہ کا سفر کرتے ہیں ان کے دورے کی مدّت تین دن، چالیس دن، چار ماہ اور ایک سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ افراد اس دوران علاقے کی مسجد میں قیام کرتے ہیں

گشت

کسی بھی جگہ کے دورے میں اپنے قیام کے دوران یہ افراد گروہ کی شکل میں علاقے کا دورہ کرتے اور عام افراد خصوصاً دوکاندار حضرات کو دین سیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے مسجد میں مدعو کیا کرتے ہیں۔ اس عمل کو جماعت کی اصطلاح میں 'گشت' کہا جاتا ہے۔

تعلیم

عموما ظہر کی نماز کے بعد مسجد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد ایک کونے میں مرتکز ہوجاتے ہیں اور کو‎ئی ایک فرد فضا‎ئل اعمال کا مناسب آواز میں مطالعہ کرتا اور اس کی تشریح بیان کیا کرتا ہے تاہم اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ نماز و تلاوت میں مشغول افراد کے انہماک میں خلل نہ پڑے۔

فضائل اعمال کی تعلیم کا مقصد:۔ اس كتاب کے تعلیم کے مندرجہ ذیل مقاصد ہیں۔ ۱۔ فضائل سن سن کر اعمال کا شوق پیدا ہو جائے۔ ۲۔ علم اور عمل میں جوڑ پیدا ہو جائے۔ ۳۔ مال سے ہٹ کر اعمال پر یقین بن جائے۔ ۴۔ سب کے دل قرآن و حدیث سے اثر لینے والے بن جائیں۔

تعلیم کے فضائل :۔ ايک حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لائے تو دو حلقے لگے ہوئے تھے ۔ ایک تعلیم کا اور ایک ذکر کا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دونوں خیر کے حلقے ہیں ۔ میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔ اور یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تعلیم کے حلقے میں تشریف فرما ہو ئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اقدام نے تعلیم کے حلقے کو تمام حلقو ں پر مقدم کر دیا۔

فضا‎ئل اعمال

دوسری تنظیموں کی طرح تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اعمال کے فضائل سے متعلق ایک کتاب کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔ اس مجموعہ کو بھی کتابی شکل میں مرتب کیا گیا ہے جو فضا‎ئل اعمال کے نام سے موسوم ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ جماعتوں میں چلتے ہوئے اور مقامی مسجد میں تسلسل سے کرایا جاتا ہے . اور اس كى علاوة مختلف أحاديث * مختلف أحاديث مؤلف مولانا يوسف كاندهلوي صاحب هيى كا مطالحة كيا جاتا هى.

رائے ونڈ اجتماع

عام طور پر اکتوبر کے مہینے میں لاہور کے قریب را‎ئے ونڈ میں تین روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر یہاں ایک عارضی شہر آباد ہو جاتا ہے۔

مدنی مسجد

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع یہ مسجد کراچی میں تبلیغی جماعت کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں ہر جعمرات کو بعد نماز مغرب کراچی کی سطح پر اجتماع ہوتا ہے جس سے اہلسنت کے جید علمائے کرام وعظ کرتے ہیں۔ عوام کی ایک کثیر تعداد اس محفل میں شریک ہوتی ہے

وابستہ نامور شخصیات


بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں