عبداللہ ہاتفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبداللہ ہاتفی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1454ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خرجرد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1521ء (66–67 سال)[1][2][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خرجرد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن خرجرد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایران   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مصنف [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہفت منظر نامی تصنیف سے ایک عکس ـ (1538ء)

مولانا عبد اللہ ہاتفی خرجردی خراسانی (پیدائش: 1454ء— وفات: 1521ء) نویں صدی ہجری میں فارسی زبان کے مشہور شاعر اور مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کے بھانجے تھے۔ ہاتفی کی وجہ شہرت اُن کی تقلید نظامی گنجوی اور خمسہ ہیں۔

سوانح[ترمیم]

عبد اللہ ہاتفی 1454ء میں تربت جام کے قصبہ خرجرد میں پیدا ہوئے اور تمام عمر اِسی گاؤں میں بسر کی۔ خرجرد میں وہ مزار قاسم انوار کے متولی کی حیثیت سے مقیم رہے جسے تیموری وزیر میر علی شیرنوائی نے تعمیر کروایا تھا۔ وہ ہرات میں دربارِ تیموری میں اپنے ماموں مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کی وساطت سے داخل ہوئے اور شعرائے ہرات میں بلند مقام حاصل کیا۔ مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کی نسبت ہاتفی بااعتبارِ مسلک شیعہ تھے، جس کی بنا پر شاہ اسماعیل صفوی اُن سے ملاقات کے لیے خرجرد کے چارباغ آیا اور اُن سے وہاں ملاقات کی۔ پندرہویں صدی کے اواخر سالوں میں ہاتفی آذربائیجان اور عراق کے سفر کو چلے گئے۔ سفر عراق میں اُن کی ملاقات مشہور فارسی شاعر امیر ہمایوں اسفرائینی سے بھی ہوئی۔[5]

وفات[ترمیم]

ہاتفی کی وفات 66 سال کی عمر میں 1521ء میں ہوئی۔ تدفین ہرات میں کی گئی۔

شاعری[ترمیم]

فارسی زبان کے مشہور کتب ہائے تذکرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہاتفی کی شہرت بحیثیتِ شاعر تھی اور اِس صنف میں خمسہ اُن کی وجہ شہرت تھی۔ خمسہ میں وہ نظامی گنجوی کی پیروی کیا کرتے تھے۔ شاعری میں مدت دراز تک مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی سے استفادہ حاصل کیا۔

تصانیف[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/104113200 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. Artsy artist ID: https://www.artsy.net/artist/hatifi — بنام: Hatifi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2018043664 — بنام: 'Abdallāh Hātifī
  4. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library — عنوان : Library of the World's Best Literature
  5. http://www.iranicaonline.org/articles/hatefi